Desi Kimchi |desi kdrama fans|

From Full House to Yeh Raha Dil: The Connection Between Yumna Zaidi’s Drama and the Korean Original

یومنہ زیدی کا ڈرامہ یہ رہا دل جو چند سال قبل بے تحاشا مشہور ہوا تھا اپنی انوکھی کہانی کی وجہ سے کیا آپ جانتے ہیں کہ کورین ڈرامہ فل ہائوس کا چربہ تھا۔

جی ہاں۔ فل ہائوس اتنا مشہور ڈرامہ ہے کہ تھائی لینڈ چین جاپان فلپائین اور ترکی وغیرہ نے باقائدہ حقوق لے کر اس ڈرامے کو بنایا اور پاکستانیوں نے سیدھا چھاپا مار کر فخریہ اپنی پیشکش بنا کر دکھایا۔

کہانی تھی اکیلے گھر میں رہنے والی لڑکی کی جسے اسکے قریبی دوست ٹرپ پر دوسرے ملک بھیجتے ہیں۔ سیر کرکے واپس آتی ہے تو پتہ لگتا ہے اسکے قریبئ دوست جو آپس میں میاں بیوی ہیں اسکا گھر بیچ چکے ہیں ہیرو کے ہاتھ۔ اب ہیرو نے اس گھر میں آکر رہنا ہے اور اس لڑکی کا گھر چھن چکا ہے اور کوئی رہنے کی جگہ نہیں اسکے پاس۔

یہ کہانی پاکستانی معاشرے کے لحاظ سے ہی عجیب ہے۔ بالکل اکیلی لڑکی اتنے بڑے گھر میں رہتی ہے۔ کوئی آگے نہ پیچھے پھر دوسرے ملک سیر کرنے بھی چلی جاتی ہے دوستوں کے کہنے پر۔ وہاں ایک اجنبی لڑکے سے جس طرح بار بار ٹاکرا ہوتا یے اسی سے ہر قسم کی مدد لینا واپس آنا پھر اسی اجنبی لڑکے کے ساتھ ایک گھر میں رہنے بھی لگتی ہے۔ کہانی میں بعد میں سوتیلی بہن باپ کی بھی اینٹری ہوتی ہے لیکن وہ سب بھی اتنا ہی احمقانہ لگتا ہے جتنا آپکو اس کہانی کا آغاز۔

کیونکہ باقی ممالک کا ماحول اور پاکستان کا ماحول کافی مختلف ہے انکے لیئے ایک گھر میں رہنا پھر لیو ان تعلق میں رہنا معیوب نہیں سمجھا جاتا تو جناب اگر آپ نے کورین ڈراموں کا چربہ بنوانا تو نمرہ احمد سے لکھوائیں باجی اس میں فلسفے اور اسلامی تعلیمات کا اپنی مرضی کا تڑکہ بھی لگا لیتی ہیں۔

Exit mobile version