معروف کے ڈرامہ کے ذریعے بیماریاں دورکرنے کے آزمودہ طریقے۔۔
1: لافٹر ان وائی کیکی (نوٹ : سیزن ون سیزن ٹو کی کوئی ضمانت نہیں کیونکہ دو قسطوں بعد میں نے دیکھنا چھوڑ دیا تھا)
اس ڈرامے کو لگائیں خاص کر خالی پیٹ اور پوری قسط دیکھیں۔ آپکے پیٹ کا ایک ایک مسل ہلے گا دکھن ہوگی اگر آپ جناتی قہقہہ لگا سکتے / سکتی ہیں تو ضرور اسے بھی آزمائیے۔۔ پورا سیزن ایک ایک قسط روزانہ خالی پیٹ دیکھیئے پیٹ کم ہو جائے گا نہ بھی ہوا تو پیٹ کم نا ہونے کا غم کم ہو جائے گا
2: اسکارلٹ ہارٹ ریو۔۔
آنکھوں میں تکلیف ہو زندگی میں اداسی چھائی بہت مایوس ہو غم ہی غم لاحق ہوں ہو کھل کے رونے کا موقع نہ ملتا ہو اس ڈرامے کو لگا لیں اپنی اداسیاں پریشانیں کم محسوس ہونگی آئی یو کی زندگی کی دعائیں مانگتے وقت گزرنے لگے گا ہو سکتا ہے سیزن کے ختم ہونے تک اپنے غم بھول کر آئی یو کے غم گسار بننے کا سوچنے لگیں۔۔
3: مائی آہجوشی
غریب ہوں پیسے نہ ہوں بھوکے مر رہے ہوں پر شریف ہوں تو یہ ڈرامہ دیکھیں ویسے بھوکے مرنے والا انٹرنیٹ لگا کر کے ڈرامہ کیسے دیکھے گا۔ اگر اتنے برے حالات ہوں تو کے ڈرامہ نا دیکھیں باہر جاکر محنت مزدوری کریں۔ اور پھر اگر تھوڑے حالات بہتر ہوں تو یہ ڈرامہ دیکھیں آپکو یقین ہو جائے گا کہ آپ ان حالات میں آئی یو سے لاکھ درجے بہتر کمانے کے طریقے نکال کر زندگی آسان کر سکتے تھے اس سے ذہن کھلے گا پھر وہی طریقے آزمایئے گا
4: لیجنڈ آف سی
یہ ڈرامہ شادی شدہ لڑکیوں کے لیئے موزوں ہے۔ ضرور دیکھیں اور صبر شکر کریں۔ لڑکے اتنے نالائق ناہنجار اور کمینے ہوتے ہیں کہ لڑکی کی سوچیں بھی پڑھ رہے ہوں تو بھی ان جاہلوں کو انکا خیال رکھنا ان سے محبت کے دو بول بولنا نہیں آئے گا سوجب لی من ہو خیالات پڑھ کر بھی ایک معصوم جل پری کا اتنا دل جلاتا یے تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں اور آپ والا کونسا لی م ہو سے ذیادہ نفیس انسان ہے۔۔
5: گوبلن
بھئ اس ڈرامے کو دیکھنے کی وجہ مجھے آج تک بس یہی سمجھ آئی اگر بد قسمتی سے آپکے گھر والے عمر کے فرق کو نا مان کر آپکے ساتھ ذیادتی کرتے ہوئے کسی بڈھے کے پلے باندھ دیں تو اس ہیروئن سے مدد لو کیسے اس بڈھے کو الو بنانا ہے اس سے نخرے اٹھوانے ہیں اور آخر میں یہ امید بھی کہ اس نے مر ہی جانا ہے بس تب تک تھوڑا برداشت سے کام لے لو۔۔
ڈرامے بہت ہیں ایسے مراسلے بھی۔۔ میں ابھی تھک۔گئ سو اسکو تو کم از کم پورا پڑھ لو پوستیو۔۔ نا لائک نا کمنٹ میں نے تم لوگوں کے نام فاریسٹ میں بھیج دینے ہیں مزے کرنا پھر۔۔