Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Ghojin : Haunted Asylum urdu review

گھوجین : ہانٹیڈ ازائلم
تم لوگ مجھے روکتے کیوں ں ں ں نہیں ں ں ں ہو۔۔
یار ویسے ایک بھوت ہوتا ہے چندی آنکھوں کا جو آپکا زہن چندھا دیتا یے۔۔ مطلب ڈرامے دیکھو ضروری فلمیں بھی دیکھنی۔۔ اب تو میں کہتی ہوں ڈرائونی فلم دیکھنی تو انڈین دیکھ لو یار کم از کم جو بولیں وہ سمجھ تو آئے گا نا۔۔
ہق ہاہ۔ چندھے ( چندھیا جانے سے ماخوز چندھیا جانا مطلب جب آپ کی آنکھوں پر تیز روشنی پڑے تو جو آنکھوں کے سامنے گول گول روشنی کے دائرے بنتے بگڑتے انکو آنکھیں چندھیا جانا کہتے ہیں پر خاک پتھر ہی نظر آتا میں نے لفظ نکالا چندھے دماغ یعنی جنکا دماغ چندی آنکھوں نے چکرا رکھا ہو) دماغ والے کیا کرتے چندی آنکھوں
والوں کے ہر طرح کے پیجز لائک کرتے میں نے بھی کیا آج کور ڈھونڈتے ڈھانڈتے ایک غیر معروف پیج کے ایک ویڈیو کلپ پر پہنچی زرا سا دیکھا فلم دیکھنے پہنچ گئ کس ایشین پر۔ عقل دیکھو میری۔۔
ہاں تو کہانی ہے سات لوگوں کی جو ایک یو ٹیوب چینل چلا رہے اس پر براہ راست ڈرائونے مقامات پر جا کر نشر کرتے ہیں۔ ہائے۔۔ ہے کوئی دلیر لڑکی جو عجیب مقامات پر جا کر ویڈیو بنانے مین دلچسپی رکھتی ہو؟ میری جانب سے صاف انکار بھئ مجھے ویسے بڑا یقین ہے بھوتوں کے بھوت ہونے پر۔۔خیر یہ دو لڑ کیاں باقی لڑکے ۔۔ انکو ایک پاگل خانے کے آسیبی ہونے کا پتہ چلتا ۔۔ جاتے ہیں وہاں ریکارڈ بلکہ براہ راست نشر کرنے ۔ رات کا وقت دو لڑکیاں چار لڑکے پاگل خانے کے اندر ایک باہر ٹینٹ لگا کر بیٹھا سب کو براہ راست نشر کرتا پاگل۔۔لڑکا۔۔
۔
سب ڈرے سب مرے لائیو وہ بھی۔۔
یہ ہے کہانئ۔۔ پوری کوشش کر ڈالی تخیل کی۔پرواز بلند کرنے کی آگے پیچھے کلی پھندنے ٹانکنے لمبی تمہید باندھنے کہ مگر سب بے سود بس اتنی سی یہی کہانی ہے۔ 700 کے بین( ویوز) مقصد ۔۔ اور وہ پوراہوا
زاتی رائے: کورین خاصے متعصب ہیں بھئ۔ سارے بھوتوں کی یہ بڑی بڑی آنکھیں جیسے ہم بر صغیر کے بھوت ہی تو ڈراتے پھرتے نا یہاں آسیبی حرکتیں کرنے کی بجائے جا پہنچے کوریا۔ مانا انکو ٹکٹ ویزا درکار نہیں مگر توانائی تو خرچ ہوتی ہوگی نا۔مجھے لگتا جان بوجھ کر بھوتوں کو بڑی آنکھیں کرکے ڈراتے دکھایا ہے اور جب سامنے آتے تو حسد کے مارے سب ہماری طرح بڑی بڑی آنکھیں کھول کر ڈرتے پھرے۔۔ ہونہہ آئے بڑے ہمارے ایسے موقع پر ان سے بھی دگنی کھلتی ہیں آنکھیں
اسباق: لڑکیوں کے لیئے۔۔
بھئی لڑکوں کے ساتھ ہو تو ڈرنا مت۔ لڑکے مہا کمینے ہوتے جان کر بھی ڈراتے سو اگر انکی موجودگی میں کوئی غیر معمولی واقعہ پیش آئے تو ڈرنا مت سمجھنا انہوں نے کیا اور انہوں نے نہ بھی کیا ہو تو بھی یہی سمجھنا ۔۔ ڈر نہیں لگے گا۔۔
لڑکوں کیلئے۔
بھئی لڑکیاں ڈرامے نہیں کرتیں اگر وہ ڈر بھی رہی ہیں تو تم بھی ڈرو۔ نہ ڈرنا ڈرنے سے زیادہ ڈرائونا ہوتا اور ڈرنا نہ ڈرنے سے زیادہ۔ تو جب ڈر لگے تو ڈرو نہیں مگر ڈرنا بھی ضروری یے کیونکہ ڈر آپکو ڈرنے دیتا ہے نہ ڈرنے والوں کا تو ڈر بھی نہیں بگاڑ پاتا کچھ ڈرنا کچھ نہ ڈرنا اور ڈرائونی جگہوں پر بنا ڈرے جانا ڈرنے کا باعث بن سکتا۔۔ ہر وقت ادکاری کرناغلط بات یے پھر آپکا یقین بھی نہیں کرتا کوئی
بھوتوں کیلئے۔
بھئ انسان جیتے جاگتے انسانوں کو چین نہیں لینے دیتے تم لوگوں نے کیسے سوچ لیا کہ ویران سنسان جگہ پر بسیرا کر ڈالو گے بھئ انسانوں کا کام ہی یہی ہے ہر جگہ جا گھسنا تو تم لوگ زمین پر کہیں سکون سے نہیں رہ سکتے بھئ ۔ پاگل خانے تک میں بھی سکون سے نہیں رہنے دیں گے۔۔
یہ کہانی کئی سوال پیچھے چھوڑتی ہے۔
شارلیٹ کا اسکارف بھوت نے کیوں کھینچا؟ ٹھرکی بھی تھا؟
کمرہ نمبر چار سو دو میں چھت پر پانی کیوں تھا؟
بھوت گڑیا سے کیوں کھیلتا تھا؟
پاگل خانے کے سب مریض کیوں مرے
انکی انچارج کیوں مری کیسے مری
مری ہوئی مرغیاں کیوں کھاتے تھے بھوت
اور اگر کھاتے تھے تو انسانوں کو کیوں کھایا؟
بھوتوں کو نہانا پسند ہے مگر نہاتے بھوتوں کے جسم سے خون کیوں نہیں صاف ہوا؟
اتنے بڑے بھوت تھے تو گلا دبا کر کیوں مار ا ایسے ہی خون پی لیتے
بھتنیاں وگ کیوں استعمال کر رہی تھیں انکے بال نہیں ہوتے کیا؟
بھوتوں کی ڈرائینگ اچھی کیسے ہوتی ہے؟
اچھا یہ سوال فلم نے نہیں چھوڑا میں چھوڑ رہی
اتنے پالو سے کارٹون بنائے تھے اس آسیبی پاگل خانے میں۔
انہوں نے۔۔
ایک سوال لڑکے نے پوچھا تھا باہر ٹینٹ میں بیٹھے ہوئے نشریات دیکھتے کہ
بھئ یہ پانچ لوگ انکے کیمرے کے مناظر الگ تو یہ چھٹا کیمرہ آپریٹ کون کر رہا ؟ بس اسکا سوال کا جواب ملا مجھے اس فلم سے۔۔
بھئ ڈائریکٹر اور کون؟

Exit mobile version