Ghost Doctor
کم بم اور رین سے سجا یہ ڈرامہ جب تک نشر نہ ہوا بےچینی تھی۔دیکھنےمیں مزے کا لگ رہا تھا۔ مگر دیکھ کر تھوڑی مایوسی ہوئی۔ کہانی کوئی خاص مختلف نہیں۔ رین نہایت اچھا سرجن ہے مگر اتنا ہی سرد مزاج اور کٹھور انسان بھی۔ اسکے نزدیک انسانی جان کی اہمیت ہے مگر اسکے اصول باقی دنیا کو سمجھ نہیں آتے۔ آغاز میں ہی وہ ایک عد دمریض کو دیکھنے سے بھی انکار کرتا ہے اور وہ مریض مر جاتاہے۔
کم بم ایک جونئیر ڈاکٹر ہے جو ایک بہت بڑے اسپتال کے مالک کا بیٹا ہے۔ بے تحا شا پیسہ اور ذہانت کا مرقع۔ مگر ان دونوں چیزوں کی وجہ سے رین کو سخت ناپسند ہے۔ اور وہ اسکو نئچا دکھانا چاہتا ہے۔ کم بم سے دل کا آپریشن بھی نہیں ہوتا۔ جانے کیا فوبیا ہے اسکے ہاتھ کانپنے لگتے ہیں۔
رین نے ایک مشکل مریض کا علاج کیا وہ بچ گئے تب اسے اپنی سابقہ محبوبہ کی جانب سے ملنے بلایا گیا۔ نا چاہتے ہوئے بھی یہ ملنے جاتا ہے ۔ اسے اسپتال سے مریض کی حالت خراب ہونے کی اطلاع ملتئ ہے یہ فوری واپس آنے کی کوشش کرتا ہے اور راستے میں اسکی گاڑی کو۔حادثہ پیش آتا یے۔
حادثے کے بعد اسکی زندگی خطرے میں ہوتی ہے اسکی روح جسم سے نکل چکی ہوتی ہے مگر شومئی قسمت اسکا آپریشن ذمے ہے کم بم کے جس کے ابھی بھی ہاتھ کانپ رہے ہیں۔ایک نہایت پیشہ ور سرجن جسکے ہاتھوں بہت سے مریضوں کے کامیاب آپریشن ہوئے ہوں وہ مرنے لگے ایک نو آموز ڈاکٹر کے کانپنے کی وجہ سے تو جو اسکی روح کی بےچینی کا عالم ہوگا وہ کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔
خیر اسی بے چینی میں وہ اچانک اس ڈاکٹر پر حاوی ہو جاتا ہے۔ اپنا خود آپریشن کرتا ہے مگر کومے میں چلا جاتا ہے۔
اب اسکی روح اسپتال میں بھٹک رہی ہے اور اس پر ایک سازش کھلتی ہے کہ اسکا حادثہ اور اس مریض کی حالت بگڑنا اتفاقی نہیں۔ اسکو پہلا شک کم بم پر۔ہی جا رہاہے۔
دو نہایت خوبصورت ہیروز کی ہیروئینیاں نہایت ماڑی رکھی ہیں۔کہانی سپاٹ ہے سب بس ہو رہا ہے کوئی چونکا دینے والا حصہ نظر نہیں آتا۔ کم بم اور رین کی اداکاری کمال ہے مگر ڈرامے میں تجسس کا عنصر کم ہے۔ مجھے پہلی دو قسطیں کچھ ذیادہ متاثر نہیں کر سکیں۔ سو
Desi kimchi ratings: 3/5