Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Go back couple kdrama urdu review

۔Go back couple

یہ کہانی سب موجودہ سابقہ اور مستقبل کے جوڑوں کی سچی آپ بیتی ہے۔ اسکو ضرور دیکھیں ۔کوئی جوڑا نہ دیکھ رہا ہو تو اسے مار مار کر دکھائیں ۔ آخر ہم سنگلز ہی کیوں ایسے ڈرامے دیکھ کر عبرت پکڑتے سچ مچ لڑنے ایک دوسرے کی ناک میں دم کرنے سینے پر مونگ دلنے والے جوڑے کیوں نہیں دیکھتے عبرت پکڑتے اور ہم جیسوں کے سامنے رونے رونے کی بجائے اپنے مسائل خود کیوں نہیں سلجھاتے۔ وئیو وئیو
کہانی ہے جناب 39 سال کے لڑکے لڑکی کی جو پچھلے کئی سالوں سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہیں۔ ایک بچے کے والدین ہیں۔پھر بھی لڑ لڑ کر حشر برپا کیا ہوا ہے۔ ایک دوسرے کا رج کے جینا حرام کرنے کے بعد طلاق لیتے ہیں اور جس دن طلاق ہوتی ہے اس دن اپنے اپنے گھر واپسی پر وہ اپنے اپنے گھر جانے کی بجائے بیس سال قبل اپنی جوانی میں پہنچ جاتے ہیں۔ بس پھر شروع ہوتا ہے دوبارہ انہی حماقتوں کا سلسلہ جنکی وجہ سے دونوں اکٹھے ہوئے تھے۔
اسباق۔
کہانی سے بہت سے اسباق ملتے ہیں اگر لینا چاہیں تو بس ایک یہی سبق کافی ہے کہ مارو گھٹنا تاکہ پھوٹے آنکھ۔
کیسے؟ مطلب دو لڑاکے میاں بیوی کی لڑائی سے شروع ہونے والی کہانی انکی جوانی پر ختم ہو رہی اور وہ اپنے دوستوں کی محبت ملا کر واپس اپنی جون میں آجاتے ہیں۔۔واہ۔۔ یعنی جس کی زندگی حرام کر رہے ہو اسکے ساتھ رہ کر دوبارہ موقع ملے اپنے فیصلے کو سدھارنے کا تو پھر بھی اسی کی ہی زندگی حرام کرو ۔
والدین کیلئے۔۔ بھئی جتنا مرضی ناک رگڑ لو اولاد کیلئے اچھا سوچو اچھا کرو اولاد نے مایوس ہی کرنا ہے ۔ کوئی احسان نہیں ماننا ایک جملہ تو ایسا کھبا دل میں جب ہیروئن ماں سے لپٹ لپٹ کر محبت کا اظہار کر رہی کہ مستقبل میں اماں مر جائیں گی مگر اسکا اپنا بچہ جسے وہ یاد کر کر روتی ہے مستقبل میں ہی ہے۔تو اماں کہتی ہیں پھر بھی مستقبل میں واپس جائو انسان اپنے والدین کے بغیر رہ سکتا اپنی اولاد کے بغیر نہیں ہائے کھبا دل میں تیرکی طرح۔۔
بیویوں کیلئے ۔ پتہ پانی کر لو شوہر کیلئے دنیا جہان کی محبتیں نچھاور کر لو اس نے احسان نہیں ماننا۔جتنا بھی محبت کا دعوی کرلے اصل مسلئہ اسے اپنے کام کروانے کا ہوگا جس دن مروگی اگلے دن دوسری شادی کا سوچنے لگے گاکہ خود سے ہاتھ پیر ہلا کر کام کرنا اسکے بس کی بات نہیں۔۔
شوہروں کیلئے۔۔
بھئی بیوی کیلئے کتے والی کروائو دنیا سےمگر اسکو نہ بتائو الٹا اسکی کتے والی کرو بیوی جھک مار کر پیچھے آئے گئ( یہ تو تھری ایڈیٹ والا ڈائلاگ ہوگیا)
بوائے فرینڈز کیلئے۔
بھئ لڑکیاں بھی چھچھوری ہو سکتی ہیں اگر کوئی لڑکی سامنے سے لائن مارے آگے پیچھے پھرے تو لائن کھا لو بھی شک مت کرو ایک تو ایسی بونگی حرکتوں کے ساتھ پٹا پٹ اس ڈرامے میں ہیرو اور اسکے دوستوں پر ہیروئن اور سائیڈ ہیروئنیں مرتی رہیں کہ بس آخر میں یہی رہ گیا تھا کہ لکھ دیتے ڈرامہ دیکھنے والی لڑکیاں بھی ڈرامہ دیکھنے والے لڑکوں پر
مر مٹی ہیں۔
ہیرو کیلئے۔ بھئی جتنے بھی موقع مل جائیں تم نے مرنا ہیروئن پر ہی ہے۔ جس لڑکی پر کرش پال کر ساری زندگی آہیں بھریں وہ دوبارہ جوانی ملنے پر پٹ گئ تو اسکو چھوڑ چھاڑ پھر ہیروئن پر مر مٹے مطلب قسمت میں زلیل ہونا لکھا۔
ہیروئن کیلئے۔
جو لڑکا آگے پیچھے پھرے آئیڈیل ٹائپ ہو کامیاب ہونے والا ہو روشن مستقبل ہو اسکو فٹے منہ کہو اور ایک ناکام احمق گدھے سےدوبارہ بھی موقع ملے تو شادی کر
لو۔ واہ منطق کا قتل عام
ہیرو ہیروئن کے دوستوں کیلئے۔
بھئی ملو پٹائو مزے کرو اور ہاں اگر کسی قسم کی بھی جسمانی ذہنی کمی ہے آپ میں تو اپنے والے کو خود ہی بتا دیں کیا پتہ وہ اچھا ہو اتنا کہ برداشت کر جائے نہیں تو در فٹے منہ کہنے کیلئے سہی حقیقت بتا دو تاکہ بعد میں پچھتاوا نہ ہو اگر آپکا والا آپکے ساتھ مخلص ہے تو۔ اب سچ مچ تھوڑی آپکے دوست یا سہیلی ماضی میں جا کر آپکا بریک اپ ختم کروائیں گے۔
ذاتی رائے۔پورا ڈرامہ وہ وہ جزباتی مکالمے سننے کو ملے کیا بتائوں۔ہیرو ہیروئن کو اپنی جوانی دوبارہ ملی اور احساس ہوا کہ کیسے برباد کرتے رہے وقت اتنا کچھ کر سکتے تھے مگر مزے کی بات دوبارہ جوانی ملنے پر بھی نہیں کیا۔ایک جو اچھا سبق ملا وہ اپنے والدین سے اظہار محبت کریں انکو سمجھیں ان سے محبت کریں انکا جتنا ہو سکے خیال رکھیں کل کو وہ ہوں نہ ہوں ۔ ہیروئن نے اپنی ماں کے نہ ہونے پر انکے ہونے کی قدر جانی ۔ اور اسے چونکہ یہ ڈرامہ تھا تو موقع ملا کہ اپنی غلطی کی تلافئ کرلے۔ہیرو کے والدین گدھے کے سر سے سینگ کی طرح غائب ہوئے ۔ اسکو البتہ کوئی خاص پچھتاوا نہیں تھا بس اپنی کرش کو پٹانے کا شوق تھا وہ پورا ہوا۔ اس ڈرامے میں دونوں کو اتنے پچھتاوےہوئے اتنی حماقتیں کیں جو جوانی میں محسوس نہ ہوئیں مگر بعد میں جب بڑا ہونے کے بعد کرنے لگے تو عقل آگئ۔ یہ موقع دنیا کے ہر انسان کو ملنا چاہیئے کہ وہ ماضی میں جا کر اپنے آپ کو سمجھا لے مگر حق ہا یہ ڈرامہ ہے۔ پورے ڈرامے میں ہیرو ہیروئن پچھتاتے رہے ہاتھ مسلتے رہے اتنا کہ مجھے بھی احساس ذیاں ہونے لگا کیسے ضائع ہو رہی زندگی میری مگر جیسے ہی کچھ کردکھانے کا ارادہ باندھا ڈرامہ ہی ختم ہوگیا۔
by Desi Kimchi #kdramas #koreancelebrities #Desikimchi #Pakistanikdramafans#kactor #leejongsuk #tvn #kdramaedit #oppa #koreanactress #kbs #kpopers #drakorindo #sbs #vagabond #doramascoreanos #asiandrama #kdramafans #koreandramalovers #rowoon #koreanlovers #l #kpoperslovers #klovers #like #cdrama #newdrama #kimsohyun #jongsuk #koreadrama #actress #leejaewook #mbc #suzy

Exit mobile version