Good Partner
بہت مشکل سے یہ ڈرامہ دیکھنے پر خود کو راضی کیا۔ جھنگ نارا پسند تو دوسری ہیروئن ایکدم ذہر لگتی۔ لیکن اور کوئی ڈرامہ آنہیں رہا ڈھنگ کا سو یہ دیکھ ڈالا۔ پہلی قسط دیکھی دلچسپ لگی دوسری دیکھ ڈالی۔ اور اب تیسری بھی دیکھنے کا ارادہ ہے۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک نئی وکیل سے جو ایک وکالت کی نامی گرامی فرم میں ملازم ہوئی ہے۔ اسے کارپوریٹ سیکٹر کے کیس لینے کا شوق تھا مگر اسے دی گئ جگہ طلاق کے کیس والے ڈیپارٹمنٹ میں۔
یہاں ہے جھنگ نارا اسکی باس مشہور قابل وکیل جو سب سے ذیادہ اہم عہدے پر ہے اور خوب سخت گیر قسم کی وکیل ہے جو نہایت پیشہ ورانہ انداز میں کچھ بھی کہہ ڈالنےکی عادی ہے۔
ہیروئن پر اسکا تاثر اچھا نہیں ہے کیونکہ ایک بار اسکی یونیورسٹی میں یہ واعظ دینے آئی تھی تو نہایت بد تمیز سی لگی تھئ اسے۔
خیر جھنگ نارا اتنی بری نہیں۔ اسکی سچ مچ مدد کرتی ہے نئے کیس میں اور طریقہ بتاتی ہے اگر دس کیس جیت گئ تو اسکی سفارش بھی کردے گی یہ دوسرے ڈیپارٹمنٹ میں منتقلی میں۔ پہلا کیس اسکے پاس ایک آدمی کا آتا ہے جسکا جواں سال بیٹا ہے اسکی بیوی نے طلاق مانگئ ہے اور الزام لگایا ہے کہ شوہر دوسری عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھتا ہے۔ جبکہ شوہر نہائت معصوم بن کے اسکو اپنی جانب سے کیس لڑنے کا کہتا ہے۔ طلاق بھی نہیں دینا چاہتا۔
جھنگ نارا اسکو اپنے تجربے کی رو سے بتاتئ ہے یہ آدمی ٹھیک نہیں مگر اسے جیتنے کیلئے اسی کی مدد کرنی ہے۔ پہلے تو ہیروئن کو اسکی بیوی غلط لگتی ہے لیکن جب کیس جیت جاتی ہے تو بجائے خوش ہونے کے بے حد شرمندگی محسوس کرتئ ہے ۔
اگلا کیس انکے پاس ایسے دو جوڑوں کا آیا ہے جو آپس میں دوست تھے لیکن ایک کی بیوی اور ایک کا شوہر آپس میں ناجائز تعلقات رکھتے ہیں۔ اب طلاق بھی لیتے ہیں اور بچوں کی کسٹڈی بھی جیتنا چاہتے ہیں۔جیت جاتے بھی ہیں۔ جہاں ہیروئن کو لگتا کہ شریف والا شوہر اور شریف بیوی سب ہار گئے وہاں جھنگ نارا بتاتی ہے کہ دراصل یہ ہار انکی جیت ہے۔
اسی پر بس نہیں۔جھنگ نارا کا اپنا شوہر دھوکے باز ہے دفتر میں ہی افئیر چلا رہا ہے او رمزے کی بات یہ بات ہیروئن جب اسے بتاتی ہے تو وہ صاف کہتی ہے اسے سب معلوم ہے۔
ہر قسط میں نیا طلاق کا کیس آنے والا ہے لیکن پچھلی دونوں اقساط میں شوہر دھوکے باز نکلے سو اگلی مزید قسطوں بھئ اگر ایسی ہی کہانیاں نکلیں تو ڈرامہ دلچسپی کھو دے گا۔
Desi kimchi ratings: 4/5
ہے تو دلچسپ۔ طلاق کی نئی وجوہات اور قانون کی نئی تشریحات جاننے کو مل رہی ہیں۔ کام آسکتی ہیں مستقبل میں۔