Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Grid kdrama first impression urdu review

Grid
یونہی چلتےپھرتے نیٹ فلیکس سے وکی وکی سے کس ایشین پہنچتے میں رکی سیو کنگ جون پر۔ آہ کیا پالو ہے۔۔ آہم۔۔خیر ڈرامہ شروع کیا۔ پہلی قسط دیکھی۔ اتنی بیزار کن سست رفتار سوچا دوسری قسط دیکھ کر تبصرہ کروں گی کیسا لگا مگر دوسری کے بعد تیسری آٹھ کے قریب قسطیں ہو چکی ہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا اسکو اچھا کہوں یا برا خود فیصلہ کرو۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایم عدد سپر اسٹور سے جہاں ہیرو کچھ لینے جاتا ہے تو وہاں موجود سیلز مین اسے کچھ عجیب سا لگتا یے آکر گاڑی میں بیٹھتا ہے تو سیلز مین بنا اسٹور لاک کیئے باہر نکل جاتا ہے۔یہ سر جھٹک کر گاڑی چلانے کیلئے اسٹئرنگ پکڑتا ہے تو احساس ہوتا ہے کہ اسکے ہاتھ میں خریدی ہوئی چیز سے خون بھر گیا ہے۔ یہ چونک اٹھتا ہے دکان میں جاتا ہے تو دکان سے ملحق اسٹور روم میں اسے مالک کی لاش ملتی ہے۔ یہ پولیس بلاتا ہے پولیس والی ہیروئن ہے مگر ہیرو کی نہیں۔۔ خیر تفتیش ہوتی ہے پتہ لگتا ہے آدمی نفسیاتی تھا اور غصے میں قتل کر بیٹھا آجکل ایک بند میڈیکل کلینک میں رہ رہا ہے۔ پولیس وہاں پہنچتی ہے تو وہ بچ نکلتا ہے مگر اسے بچانے میں اہم کردار ایک لڑکی کا ہے جو ہیروئن کے سامنے غائب ہو جاتی ہے۔
اب ہیرو کا حال سنو۔ایک ایسے ادارے سے وابستہ ہے جو گرڈ یا حصار بنانے پر معمور ہے ۔ یہ حصار 1997 میں قائم کیا گیا تھا جب آسمان سے تابکاری شعاعیں زمین پر آنے کا خدشہ تھا اس حصار کی وجہ سے پہنچ نہ سکیں۔ اس حصار کو قائم کرنے والے پروفیسرز کے علاوہ یہ لڑکی تھی جو حصار میں ہونے والی خرابی درست کرتی ہے اور غائب ہو جاتی ہے۔ یہ لڑکی پچھلے 27 سالوں میں وقفے وقفے سے نمودار ہوتی ہے اور یہ تحقیقاتی ادارہ اس لڑکی کے وجود کو کھوج رہا ہے اور اسکے وقت کے ساتھ سفر کرنے کی صلاحیت پر قابض ہونا چاہتا ہے۔۔
کہانی دلچسپ ہے۔اب جبکہ اتنی ساری قسطیں ہو گئ ہیں تو یہ ڈرامہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ پچھلی کچھ اقساط اتنے تجسس کے موڑ پر ختم ہوئیں کہ مجھ سے ہفتہ گزارنا مشکل ہوگیا باقی کہانی مکمل تصوراتی ہے۔لڑکی ٹائم ٹریولر ہے 2098 میں پیدا ہوئئ تھی۔ قسم سے یہ منطق سمجھ نہیں آتی کہ 2098 میں پیدا ہونے والے کو کیا پڑی ہے 2022 میں آنے کی کیا کیا عذاب ہیں 2022 میں کرونا مہنگائی سست انٹرنیٹ لوڈ شیڈنگ اف میرا بس چلے تو اڑ کر 2098 میں اڑتی کاروں کی سیر کروں۔ مگر شائد کورینز کو یہ مسائل کاسامنا نہیں نا جبھی کبھی sysphos the myth میں کبھی Grid میں لوٹ لوٹ کر آرہے ہیں واپس۔۔
کو بک مارک کرلو سب تازہ ترین تبصرے یہیں ملیں گےhttp://budtameezjunction.com

Exit mobile version