Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Happiness kdrama first impression urdu review

Happiness
دیکھا۔ مزا آیا۔ پہلی قسط دیکھی ہے اور یہ لکھنے بیٹھ گئ۔ کہانی وہی خون آشام بلائوں والی ہے مگر ہیونگ سک ہے اور اب ہان ہیو جو بھی میری پسندیدہ ترین اداکارہ ہے۔
کہانی ہے ایک خفیہ سروسز کی اہلکار لڑکی کی جو اپنے کام میں بہترین ہے۔ اسکے دو دوست ہیں جن میں سے ایک پارک ہیونگ سک ہے۔ اسے شدید ضرورت ہے سروسز کی جانب سے ملنے والے ایک عدد فلیٹ کی اور اسکے لیئے وہ خوب محنت کر رہی ہے۔ ہیونگ سک ایک بیس بال کا کھلاڑی تھا مگر گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے یہ شوق دبا گیا اور اب پولیس میں نوکری کرتا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ایک نجی ہوٹل میں قتل ہوا اور قتل کی وجہ قاتل کا مقتول کی گردن پر دانت گاڑنا تھا۔ قاتل کسی مخصوص کیفیت کا شکار ہوکر یہ بہیمانہ قتل کر گیا اب پچھتا رہا ہے۔ اسکو تو وہیں بستر کے نیچے چھپے دیکھ کر پارک ہیونگ سک نے جا لیا مگر اس نے بتایا کہ اسکو ایک منشیات دی گئ تھی Swat کے ایک نئے تربیت یافتہ اہلکار کی جانب سے۔ ہیونگ سک نے یہ جب ہان ہیو جو کو بتایا تو وہ اس اہلکار سے ملنے گئ وہ اہلکار اب وحشی درندہ سا بنا ہوا تھا اس نے ہان ہیو جو کو کاٹ کھانا چاہا یہ بچ تو گئ مگر اسکو کھرونچ آگئ جس پر اس نئے وائرس کی تحقیق پر معمور فوج کے مخصوص نئے یونٹ والے اٹھا لے جاتے ہیں ایک ایسی یونورسٹی میں جہاں ایسے مریض رکھے جاتے ہیں۔
تجسس ہے مزے کا سب کچھ جلدی جلدی ہوا کوئی۔فالتو میں ڈرامہ نہیں لگایا مناظر کی منظر کشی بہترین ہے۔ مگر ہیونگ سک کے ساتھ اب میں ہان ہیو جو کی۔پرستار ہوں
کیوں؟
یار اس بندی نے اداکاری میں کمال کردیا۔ اتنی مضبوط پولیس اہلکار لگ رہی ہے کہ۔شک بھی نہیں گزرتا یہ رومینٹک ڈراموں کی ہیروئن ہے۔۔ اس نے ایکشن مناظر میں تو کمال کردیا۔ اسکے مار کٹائی پر ردعمل والے مناظر زبردست تھے۔ مجھے sysphus the myth میں پارک شن ہے سے یہی چڑ آئی تھی کہ اسکی نزاکت ختم نہیں ہوئی تھی۔ کہاں بندوق پکڑے ہے کہاں پورا جسم ہی نہیں اسٹریچ کرتی تھی۔ گن لے کر بھاگنے والے مناظر میں تو چڑ آگئ تھی اس نے اتنی اوپری اداکاری کی تھی۔ اوپر سے تاثرات اور برے کہیں سے cool والی لک نہیں آئی تھی۔ جبکہ ہان ہیو جو کا جسم چست اور لڑاکا جیسا لگ رہا ہے۔ تاثرات میں بھی اسکے تاثرات مزے کے لگے کہیں سے نہیں لگ رہا اداکاری کر رہی ہے لگ رہا ہے کہ۔وہ واقعی ایک کھڑپینچ بہادر پولیس افسرنی ہے۔ اوپر سے جب بار بار نقل کرتی ہے منہ۔کھول کر زومبی بننے کی تو اور مزا آتا ہے۔
ڈرامے کی پہلی قسط کے آخر تک اس تیز طرار لڑکی نے ہیونگ سک کا رشتہ بھی مانگ لیا ہے اتنا غیر متوقع کہ مجھے دل کر رہا فورا اگلی قسط دیکھوں مگر دوسری قسط کے سب ٹائٹل وکی پر اپڈیٹ نہیں اور میرا چونکہ وکی پاس ہے یہ ایپ مزے سے چلتی ہے میرے موبائل میں بنا اشتہار کے تو میں صبر پر مجبور ہوں 😂

Exit mobile version