Heavenly Idol
یہ ڈرامہ دیکھنا شروع کیا ہے۔ میرے پسندیدہ ہیرو اور ہیروئن۔ ہائی بائی ماما میں سوتیلی ماما بنی ہوئی ہے اتنی پیاری اتنی حسین لڑکی سوچتی تھی اسکو موقع کیوں نہیں دیتے۔ لو جی مل گیا موقع اس ڈرامے کی ہیروئن ہے۔ ہیرو سے پانچ سات سال بڑی ہے مگر اس سے اتنی ہی چھوٹی لگ رہی ہے۔ کمال کی حسینہ لگ رہی ہے۔ پہلی بار کوئی اداکارہ پسند آئی ہے اور ہیرو اف فرشتہ بنا ہوا ہے اور سچی بات بہت پیارا لگ رہا ہے اس کردار میں۔ کہانی پر آتے ہیں۔
کہانی شروع ہوتئ ہے دوسری دنیا سے۔ جہاں ایک عدد بت ہے جو کسی بزرگ یا کہہ لیں کسی خدا کا ہے جس کے فرشتے ہیں ہیرو صاحب بے حد خوبصورت اور مسیحائی کے ہنر سے مالا مال۔ سر پر ہاتھ رکھ کر سب درد تکلیفیں دور کر دیتے ہیں۔ یہاں شیطانی قوت بھی موجود ہے۔ شیطان کے پجاری ہیں اور وہ بہت بڑا حملہ کرنے والے ہیں اس دنیا پر اور ہماری دنیا پر بھی۔ ہیرو صاحب لڑتے ہیں دو بڑی قوتوں کا ٹکرائو ہوا۔ او روہی ہوا جو ہوتا ہے ایسے موقعوں پر۔ دھماکہ حادثہ اور ہیرو وہاں سے آن گرا ہماری دنیا میں ایک پاپ گلوکار کے جسم میں ۔ اس دنیا کے رسم و رواج سے ناآشنا ایک ایسے پاپ گروپ کا رکن بنا ہوا ہے جو ختم ہونے والا ہے ۔ جس کے جسم میں داخل ہوئے ہیں وہ ناکام گلوکار اداکار ہے۔ ہیروئن ناکام مینجر ہے کسی گرل گروپ کی اور اس کی وجہ سے کسی گلوکارہ کی جان گئ ہے۔ وہ پچھتاوے بھری زندگی گزار رہی ہے ساتھ ساتھ اسی گلوکار کی پرستار ہے کوئی ماضی کی اہم یاد بھی جڑی ہے جسکی وجہ سے اسے اس گلوکار کیکئے محبت سے تھوڑا ہی کم جزبہ محسوس ہوتا ہے اور وہ اسکی خاطر اسکی ایجنسی کا حصہ بن جاتئ ہے ہیرو کے گروپ کی مینجر بن چکی ہے۔ ہیرو یہاں کسی اور کے جسم میں پریشان ہے سب اسے ابنارمل پاگل سمجھ رہے ہیں یہ اپنی خفتہ صلاحیتیوں سے اس ناکام گلوکار سے بات کرتا ہے اور معاہدہ کرتا ہے کہ اگر وہ آرٹسٹ آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لائے گا تو ہیرو واپس اپنے جسم میں جاسکے گا۔ گلوکار ویسے اس دنیا میں خوش ہے نا گانا پڑتا نا کچھ اور محنت سارا دن پوجا پاٹ کرکے اسکا وقت گزرتا ہے۔ پھر بھئ وہ یہ معاہدہ کر لیتا ہے کیوں؟ کیونکہ اسے پتہ ہے یہ اتنا آسان کام نہیں۔ ہیرو کو یہاں دنیاوی چیلنجز کے ساتھ ساتھ شیطانی قوت کا بھی سامنا ہے کیونکہ جب وہ گرے تھے زمین پر ساتھ انکے شیطان بھی زمین پر آچکا تھا۔
پہلی دو قسطوں میں خاصا بچکانہ لگا مگر اگلی دو قسطوں میں کہانی بہتر ہوئی ہے۔ دلچسپی ہوتی ہے آگے کیا ہوگا ۔ سو اگر یہ دونوں ہیرو ہیروئن پسند تو دیکھ لو ڈرامہ پہلی دو قسطیں انکی شکل پر گزار لیں تو ڈرامہ پسند آجائے گا۔
Desi kimchi ratings: 3.5/5
کیونکہ ہیرو بہت ہی پیارا آیا ہے اسکا ڈمپل۔۔ اف اف