Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Uncovering the Secrets of Hell Bound: A Review

Hell bound


دیکھا۔ پہلی قسط دیکھنے کے دس بارہ دن بعد ایک ہی بار بیٹھ کر مکمل دیکھا۔ اتنا بیچ میں وقت کیوں لگا؟ یار پہلی قسط میں سب ٹھیک جا رہا تھا ڈرا بھی رہے تھے کہانی میں بھی دم تھا مگر ہیل بائونڈ جو فرضی کردار تھے وہ بہت مضحکہ خیز تھے۔ کچھ کچھ ہالی ووڈ کے گوریلا والے کرداروں سے متاثر بد شکل اور گرافکس بچکانہ۔ بس دل اوبا۔ مگر پھر کپ میرے پاس کوئی ڈرائونا ڈرامہ نہیں تھا دیکھنے کو تو یہ دیکھنے بیٹھے پورا رات میراتھون جاری رہی ختم سیریز اور اف۔۔۔
کہانی ہے ایک ایسے عجیب سے کردار کی جو اچانک کسی کی زندگئ میں اپنا بوتھا دکھا کر بتاتا ہے کہ تم فلاں فلاں دن فلاں وقت جہنم واصل کر دیئے جائوگے ۔ اور عین اس دن عجیب و غریب دیو ہیکل مخلوق آسمان سے ٹپکتی ہے مارتی پیٹتی ہے اپنے شکارکو اور جلا کر بھسم کر دیتی ہے۔ کون ہیں یہ لوگ؟ او رکیوں اچانک وارد ہو کر سب کو مار دیتے پوری سیریز دیکھ کر مجھے خود نہ پتہ لگا آپکو کیا بتائوں مگر یہ ہے کہ دلچسپ ہے۔مزے کی نیٹ فلیکس ہے تو دیکھ لو اگر نہیں تو کس ایشین پر دیکھ لو۔ نا بھی دیکھو تو چلے گا ایسی بھی کوئی معرکتہ الآرا سیریز نہیں۔

کہانی سے سبق ملتے ہیں۔۔
تمام ضعیف العتقاد لوگوں کیلئے۔
مرو اور کچھ نہیں کر سکتے۔۔ اب چاہے اپنے عقیدے پر مرو یا بدل کر ۔۔ مرنا ہی مقدر ہے
تمام دھمکی وصول کرنے والوں کیلئے۔
اوپر والا ہی سبق ہے۔ مطلب مرنا ہی ہے بھئ
بچوں کیلئے۔
بڑے نہ ہو۔۔ بڑے ہو کر یہ دھمکی ملی تو بچانے کیلئے اماں ابا میسر نہیں ہوں گے۔ ( Spoiler alert)
ہیرو ہیروئن کیلئے۔
مجھے ڈھونڈو۔۔ جی اس ڈرامے میں ہیرو ہیروئن ڈھونڈنا ایسے ہی ہے جیسے میرے سر میں جوئیں ڈھونڈنا۔ جی بالکل جوئیں نہیں ہیں میرے سر میں۔ میں اچھی صاف ستھری لڑکی ہوں۔


ذاتی رائے:
یار کورین ایمبیسی کو ٹیگ کرو اس پوسٹ میں سب کورین ڈرامہ پروڈکشن کمپنیوں کے وفد کا ایک عدد خصوصی دورہ کرائیں پاکستان کا۔ انکو کم از کم ایک ہفتہ پاکستان میں ویسے رہنے پر مجبور کریں جیسے پاکستانی رہتے ہیں۔ بلکہ ان سب کو پاکستانی شہریت دیں اور انکے بدلے ہم پاکستانیوں کو کوریا بھجوا دیں۔ ذرا پتہ لگے انکو بھی ایک پر امن سیکولر ملک میں آزادی سے رہ رہ کر انکو جو Terrorism / religious extremism aur fake pandemicsکے senerios سوجھتے ہیں نا تو سنو ان سب حالات میں ہم پاکستانی رہتے ہیں۔ کوئی نئی چیز نہیں ہمارے لیئے۔ قسم سے جب نیو ٹروتھ والے جتھے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر رہے تھے مجھے ت_ ل کے کارکنان کا پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے پولیس والو ں سے زبردستی نعرے لگوانے والا منظر یاد آگیا اور جب جتھوں نے نہتی وکیل ، نہتے پولیس آفیسر او رنہتے پروفیسر کو مار مار کے مارا تو سیالکوٹ واقعہ تازہ ہوگیا ذہن میں۔ مجھے تو لگتا ہے یہ پاکستانئ کہانیاں چرا چرا کر ڈرامے بنا رہے ہیں۔ یہ سط ہمارے مسلئے ہمارا پلاٹ ہے جس پر تم چندی آنکھوں والے ڈرامے بناکر دنیا میں مشہور ہو رہے ہو۔۔ ہاں نہیں تو۔۔

“>> » Home » Korean Drama Reviews » Uncovering the Secrets of Hell Bound: A Review

https://hajoometanhai.blogspot.com/2023/07/main-paida-kiu-hui-funny-reasons.html

Exit mobile version