High School Return Of Gangster 2024
Also known as: gangster, became a high schooler
Director:Lee Song Taek
Gener:Life, Youth,Fantasy, Revenge, Tragedy
Episodes: 8
Ratings: 8.6/10
(Spoiler alert)
Review by Biya qaiser
اس ڈرامے کی کہانی اک منہوا(کورین کومک) سے لی گئی ہے جس میں دو مین کردار ہیں ایک کم دوک پل ہے جو اک گینگسڑ ہے جو کہ غریبی کی وجہ سے تعلیم حاصل نہ کر سکا لیکن اب سنتالیس سال کی عمر میں اپنے پڑھائی کےشوق کو پورا کرنا چاہتا ہے
دوسرا کردار ایک انیس سالہ سونگ یی ہیاون ہائی اسکول کا اسٹوڈنٹ ہے اور جو بولینگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے کے لئے اک پل سے کودنے لگتا ہے کم دوک جو نیچے سےاسےدیکھ لیتا ہے اور اسکو بچانے کی کوشش میں تیزی سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا جاتا ہے جب وہ ہوش میں آتا ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ اسکی روح سونگ یی کے جسم میں ہے(حالانکہ یہ ایک فنٹیسی ہی ہے اگر ایسا رئیل میں ہوتا تو میں نے بھی کسی سے بدل لینی تھی)اور اسکے جسم کی موت ہوگئی ہے کم دوک جو کہ اب سونگ یی ہے، اسے کافی صدمہ لگتا ہے اخرکار وہ خود کو سنبھالتا ہے کم دوک کو سونگ یی کے بیگ سے آئی پیڈ ملتا ہے جس میں لکھی آپ بیتی پڑھ کر وہ سب ٹھیک کرنے کا فیصلہ کرتا ہے وہ پہلے اپنا حلیہ بدلتا ہے (صرف اپنے بال چھوٹے کرواتا ہے ۔ ویسے کئی کورین ڈراموں نجانے کیوں بدلہ لینے کے لئیے بال کاٹ دئیے جاتے ہیں شاید لمبے بالوں کو سنوارنے میں وقت لگتا ہے چھوٹے بال ہونگے تو جلد سنور جائیں گے اور وہ وقت بدلہ لینے کی سکیمیں بنانے میں کام آئے گا) اسکول میں جاتے ہی سونگ یی کو بولی لڑکوں کا گروپ پھر سے بولی کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن سونگ یی تو اب کم دوک ہے جو کہ اک گینگسٹر ہے تو وہ ان کو خوب مزہ چکھاتا ہے ۔ سونگ یی کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکی ایک کلاس فیلو چوئی سیے کییونگ سے دوستی ہو جائے چوئی سونگ کو بولینگ ہوتے دیکھتا ہے لیکن اسکی مدد نہیں کرتا چوئی کا باپ اک بڑا وکیل ہے اس نے چوئی کے ساتھ تربیت کے نام پہ کافی سختیاں کر رکھی ہوتی ہیں چوئی اپنے باپ سے بہت ڈرتا ہے اسی وجہ جب سونگ اسکے پاس خودکشی کرنے سے پہلے مدد مانگنے آتا ہے تو چوئی اسے صاف منع کر دیتا ہے اس بات کا چوئی کو بہت پچھتاوا ہوتا ہے پھر چوئی اور سونگ کی دوستی ہو جاتی ہے جو چوئی کے باپ کو اک آنکھ نہیں بھاتی اور وہ اسکول کی کمیٹی کے ساتھ مل کر سونگ کو ایکسپیل کرنے کی کوشش کرتا ہے جو کہ چوئی ناکام بنا دیتا ہے اور سونگ کی پڑ ھائی میں مدد بھی کرتا ہے۔ دوسری طرف سونگ کے باپ کی گرل فرینڈ کم سیکٹری اسے دور بورڈنگ بھیج کر اپنا راستہ صاف کرنے کی تک ودیگ میں لگی ہوتی ہے سونگ کی ماں کو تو پہلے ہی ہیوی اینٹی ڈپرسنٹ ادویات کے ذریعے ذہنی مریضی بنا چکی تھی کیونکہ سونگ کا باپ مشہور کنسٹرکشن کمپنی کا مالک ہوتا ہے اور سونگ اسکی واحد اولاد ۔ سیکٹری سونگ اور اسکی ماں کو راستے سےہٹا کر چئیر مین بے کی دولت پہ عیش کرنا چاہتی ہے سونگ سیکٹری کی چال کو کامیاب نہیں ہونے دیتا تو سیکٹری کم دوک کے گینگ کی مدد سے سونگ کی ماں کو آغوا کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے سونگ کینگ کے باس سے جا کر ملتا ہے جب وہ سونگ کو کم دوک کے اسٹائل میں لڑتا دیکھ کر کنفیوز ہو جاتا ہے تو سوگ اس کو ان کے ساتھ بیتے وقت کا بتاتا ہے تو وہ گینگسٹر اس کو کم دوک کا بیٹا سمجھتے ہیں اور اسکی سائیڈ پہ ہو جاتے ہیں سیکٹری کو جب اس بات کا پتہ چلتا ہے تو وہ اس بولی گینگ کو پیسے دے کر سونگ پر بولینگ کا جھوٹا کیس کروا دیتی ہے چونکہ سونگ کی بلی گینگ کے لیڈر ہونگ جیمن سے دوستی ہو جاتی ہے جیمن سب کے سامنے اپنے گروپ کے لڑکوں کی ویڈیوز چلا دیتا ہے جو انہوں نے سونگ اور دوسرے اسٹوڈنٹ کو بلی کرتے ہوئے ریکارڈ کیں تھیں اس ثبوت کو دیکھتے ہوئے سونگ بے گناہ ثابت ہو جاتا ہے اور جیمن کے گروپ کو جیل ہو جاتی ہے۔اور رہ گئی سیکٹری تو سونگ اپنے باپ سے ملتا ہے اور سیکٹری کی کرتوتوں سے آگاہ کرتا ہے اسکا باپ بیٹے کی ہوشیاری سے متاثر ہو کر سیکڑی کو نکالنے کے ساتھ ساتھ سونگ کو فیملی میں شامل کرنے کی آفر دیتا ہے کیونکہ سونگ اسکی ناجائز اولاد ہے جس پر سونگ منع کر دیتا ہے ۔سونگ کی روح کم دوک (جو کہ سونگ کا جسم ہے) سے ملتی ہے اور اسے بتاتی ہے کہ تمہارے پاس اک ہفتے کا وقت بچا تو سونگ(کم دوک) اسی ہفتے می سب معملات ٹھیک کر لیتا ہے آخری وقت میں وہ اپنے گینگ ممبرز اور چوئی سے مل کر جانے لگتا ہے مگر سونگ کی روح کم دوک کی جگہ برزخ سدھار جاتی ہے ویسے میں بتاتی چلوں کہ یہ ایک بی ایل اسٹوری ہے مگر ڈرامہ بناتے وقت اسے برو مینس میں تبدیل کر دیا گیا تھا ویسے مجھے اسکی اینڈنگ کچھ خاص پسند نہیں آئی۔ اس پر آپ اپنی رائے ضرور شیئر کرنا