Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Hometown kdrama first impression urdu review

Home town
دیکھا
انتہائی الجھی ہوئئ کہانی پہلی قسط دھڑ دھڑ کرتا دل مگر پھر بھی کہیں لگ رہا ہے ٹھس پھس سا ہو جائے گا۔ کہانی شروع ہوتی یے ایک عدد آدمی سے جو گیس ماسک پہن کر 1987 میں اپنے آبائی علاقے کی میٹرو اسٹیشن میں جا کر بریف کیس کھولتا ہے اور ذہریلی گیس چار سو پھیل کر وہاں موجود سب لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتئ ہے۔ بہت اموات ہوتی ہیں مگر چونکہ پرانا دور چل رہا سو سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں پولیس ڈھونڈ نہیں پائی بندے کو۔ اب ایک لڑکی آگئ ہے جو ہائی اسکول میں پڑھتئ ہے پولیس اسٹیشن میں جا کر بتاتی ہے کہ اسکے گھر کے بیت الخلا میں کوئی ہے ۔ وہ پولیس اسٹیشن میں کسی عورت کی موجودگی کا تذکرہ کرتی ہے مگر وہاں ایک شرابی کے ہلہ مچانے کی وجہ سے اسکی بات رد ہو جاتئ ہے وہ واپس آجاتئ ہے۔ گھر میں اسکی ماں بھی اسکو ڈانٹ دیتی ہے اور بیت الخلا جانے کو کہتئ ہے وہ جاتئ ہے مگر کافی دیر تک واپس نہیں آتئ ماں تشویش ذدہ ہو کر دروازہ کھٹکاتی ہے دروازہ خود بخود کھلتا ہے اور وہ اندر نادیدہ قوت کے ہاتھوں گھسیٹ لی جاتی ہے۔
یہ سب کہانیاں دو لوگ سنا رہے ہیں اب آتی ہے ہیروئن کی باری۔ وہ اپنی بیوہ بہن بھانجی کے ساتھ رہتی ہے بیوہ بہن اسی گیس ماسک والے قاتل کی بیوی ہے۔ بھانجی اسکول میں پڑھتئ ہے اور اسکی ہم جماعت کی والدہ قتل اور وہ خود غائب ہے۔ یہ لڑکی اپنی سہیلیوں کے ساتھ ریڈیو پروگرام کر رہی ہوتی ہے جب اسے ایک انجان ٹیپ موصول ہوتی ہے جس میں انکا استاد کوئی عجیب و غریب آواز سنوا رہا ہے
پوری کوشش کی ہے کہ کہانی کھول نہ دوں مگر آگے کیا ہوتا ہے اگر دلچسپی محسوس ہو تو دیکھ لینا۔
مجھے اتنا کوئی خاص نہ لگا۔ اسکوئڈ گیم اور دی گیسٹ کے بعد تھوڑا بچکانہ بھی لگا وہی انجان ٹیپ عجیب آواز اور لوگوں کے غائب و قتل ہونے کی کہانی کچھ نئی چیز نہیں ہے۔ شائد اس ڈرامے کو ایک موقع اور دے کر ایک آدھ قسط دیکھ لوں اور ابھی مگر بس سپاٹ سا ڈرامہ لگا۔ابھی 1999 چل رہا ہے ہیروئن اس وقت ہی اٹھائیس تیس سال کی دکھائی ہے اب جانے نئے دور میں آنے کا ارادہ ہی نہیں ہے انکا شائد 1999 کی ہی سب کہانی چل رہی ہے۔ ہیرو ابھی دور دور تک نہیں ہیروئن ایج آف یوتھ والی ہے وہی جو سب سے غریب تھی اور پکا سا منہ بنا کے رہتی تھی۔ خیر لڑکی اداکارہ اچھی ہے پر اسکا اتنا برا بالوں کا انداز بنایا ہے کہ ذہر لگ رہی ہے۔پہلی قسط کو مزید دلچسپ ہونا چاہیے تھا سو پہلی قسط نے مایوس کیا تھوڑا۔۔۔۔
Desi kimchi ratings 2/5

Exit mobile version