Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Hotel Del Luna intro first impression in urdu

ہوٹل ڈیل لونا کا مختصر تعارف

ہوٹل ڈیل لونا جنوبی کوریائی ڈرامہ ہے جس کی کہانی ایک لڑکی جسکا نام مان وال ہے اسکے گرد گھومتی ہے۔ اپنی زندگی میں بے تحاشہ قتل عام کرنے کی سزا کے طور پر اسکی روح کو ایک درخت سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ یہ کام ایک دیوی کا ہے۔ وہ اب ایک سرائے چلاتی ہے جو مر جانے والوں کی روحوں کی تشنہ آرزوئیں پوری کرنے کیلئے وقتی طور پر دنیا میں رہنے کی رہائش مہیا کرتی ہے یہاں قیام کے بعد روحیں اپنے اگلے سفر پر روانہ کر دی جاتی ہیں ایکدن ایک ادھیڑ عمر آدمی حادثاتی طور پر اس سرائے میں داخل ہوجاتا ہے زندہ انسان نہ اس سرائے کو دیکھ سکتے ہیں نا ہی اس سرائے میں داخل ہو سکتے ہیں ۔ مان وال اس شخص کی جان بخشی کی یہ شرط رکھتی ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو ہوٹل ڈیل لونا کے خدمت گار کے طور پر اسے بخش دے تو وہ اسے جانے دے گی آدمی وعدہ کر تو لیتا ہے مگر ہوش میں آنے کے بعد اسے احساس ہوتا ہے کہ اس نے بڑی غلطی کردی ہے وہ اپنے بیٹے کو ہاورڈ سے ایم بی اے کرواتا ہے اور اسے یہی کہتا ہے کہ کوریا سے دور رہنا مگر یہ لڑکا نہایت ہی شریف اور سچا رحم دل انسان ہے یہ اپنے مرے ہوئے باپ کا وعدہ پورا کرنا تو نہیں چاہتا مگرمان وال سے کسی طرح مجبور کر دیتی ہے ہوٹل ڈیل لونا میں آ رہنے کیلئے۔۔
لڑکے کو مان وال یہ قوت بھی عطا کرتی ہے کہ اب وہ مرے ہوئے لوگوں کو دیکھ سکتا ہے۔
مان وال کی زندگی کا مقصد گناہوں کی تلافی کرکے آخرت کی جانب بڑھنا ہےاور ہیرو کا کام اسکی مدد کرنا ہے مان وال سمجھتی تھی کہ اس نے ہیرو کو خدمت گار چنا ہے جبکہ بات یہ کھلتی ہے کہ ہیرو کو بھی وہاں بھیجنے والی دیوی ہی ہے۔

Main Cast
IU ·

Yeo Jin-Goo. ,

Exit mobile version