Desi Kimchi |desi kdrama fans|

If we were a season kdrama urdu review

بھلا ہو یو ٹیوب کا یہ ڈرامہ بھی دکھوا دیا

ایسا معصوم پیارا ڈرامہ ہے کہ بس پیارا ہی طویل دورانیئے کا معصوم سادا بچوں کا ڈرامہ بچوں کیلئے ایک سبق آموز ڈرامہ ہے اور ایسا ڈرامہ ہے کہ پورا دیکھ بھی لیں تو بھی نیا لگے گا ۔ دو تین بار دیکھیں تو ہی شائد پتا لگے کہ اس ڈرامے میں ہوا کیا۔ خیرکہانی پر آتے ہیں۔۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک عدد لڑکی کے سائکل چلانے اور اوپا کے اوپر دھم سے آگرنے پر ۔ معصوم جنگ دونگہیون نے جانے کیسے اتنی بڑی چھائے سوبن کو جھیلا مگر خیر بولا تو یہ کہ بڑے دن بعد نظر آئیں۔اب اس منظر کے بعد جو کہانی ہے اسکا سر پیر سمجھ نہیں آتا ۔ دونوں بچپن کے دوست ہیں آمنے سامنے رہتے ہیں پھر کیسے بڑے دن بعد نظر آئیں؟؟؟ اور کیا خوب بچپن کی کیمسٹری فزکس بائیولوجی ہے درمیان میں۔ ہر کام اکٹھے کرتے آئےہمیشہ سے ہیروئن کو نوڈلز کھانے ہوں تو بھاگتی ہے سیدھا ہیرو کے گھر۔ہیرو کو اپنے پہلے بوسے کیلئے جو لڑکی سوجھی وہ وہی ہیروئن مگر بے چارے کے دل کے ارمان آنسوئوں میں بہہ گئے ہوا یوں کہ ہیروئن کے ابا ہیروئن کی اماں کو دھوکا دیتے ہوئے سائیڈ ہیرو کی امی کے ساتھ آنکھ مٹکا کر لیتے ہیں جس پر ہیروئن سائیڈ ہیرو سے تعلقات
بنا کر اصل ہیرو سے سب تعلقات ختم کر لیتی ہے یعنی طویلے کی بلا بندر کے سر۔۔۔۔جی۔۔ ان دونوں کی محبت بھری کہانی میں حسب عادت سائیڈ ہیرو بھی زلیل ہونے کیلئے پیش پیش رہتے ہیں انجام میں ہیرو ہیروئن بھل بھل آنسو بہاتے ہیں ریلوے اسٹیشن پر اور وہاں کوئی سمرن کا ہاتھ تھامے بھی نہیں ہوتا پھر بھی ٹرین آتی ہے نا ہیرو چڑھتا نا ہیروئن اور ایک دردناک انجام ہو جاتا جو مجھے پتہ بھی نا لگا تھا دیکھ کر کہ دردناک ہے میں تو خوش ہونے لگی کہ چلو سائیڈ ہیرو کو حسب عادت زلیل و خوار کرکے کٹا دیا ہیروئن نے مگر جب ڈرامے کے کمنٹ کھولے تو ایسی ایسی کہانیاں مفروضے نظریئے تحقیقاتی مقالے پڑھنے کو ملے کہ لگا سب نے اس ڈرامے پر پی ایچ ڈی کی ڈگری تو لے ہی رکھی ہے اپنے آپ کو نرسری کی بچی سمجھتے ہوئے میں نے یو ٹیوب کو بند کر دینے میں ہی عافیت جانی
اسباق:
کہانی سے بہت سے اسباق ملتے ہیں
سائیڈ ہیرو کیلئے: بھئی لڑکی کو لڑکے کے ساتھ لائن مارتےلائن کھاتے دیکھ کر بھی ہمت سے کام لو اس لڑکی کو پٹانے کی کوشش ترک نہ کرو لو الارم کے ہیرو کی طرح کمینے لڑکے بنو کم از کم سنگل نہیں مروگے اور ہاں اپنی اماں پر نظر رکھنا کیا پتہ وہ اماں کے ساتھ ساتھ نئی ساس بن کر تمہیں تمہاری کرش پر لائن مارنے کے مواقع بھی فراہم کر دیں
ہیرو کیلئے: بھئی بچپن سے جس لڑکی پر مرو اسکے پیچھے سچ مچ نہ مرو ۔ گھر کی مرغی دال برابر تمہارے جیسے لوگوں کیلئے محاورہ بنا۔ حسین پیارا دلکش لڑکا اٹھتے بیٹھتے سوتے جاگتے ہیروئن پر مرتا مٹتا ہے مگر ہیروئن کے نخرے عروج پر جو آگے پیچھے پھر رہا اسے لفٹ ہی نہیں کوئی۔
ہیروئن کیلئے : بھئی ایسی غبی ہیروئن کبھی نہ دیکھی۔ بھئ ابا جن آنٹی کو لائن ماررہے ان ہی آنٹی کے بیٹے سے لائن کھانے اور ہیرو کو کٹانے کی کوئی تک ہے بھلا بے تکی لڑکی کہیں کی؟؟؟؟ مار مار کر ہیرو کا بھرکس نکال دیا پھر بھی وہ پاکستانی ہیروئن کی طرح پٹ پٹ کر بھی محبت کا دم بھرتا رہا اسے تم یا ہا کہہ کر چلا چلا کر ڈراتی رہیں اور آخر میں کیا کیا؟ مطلب ایسی مخمصے کا شکار بونگی لڑکی پر دو عدد ہینڈسم اوپا مر مٹ رہے تو اگر میں کوریا میں ہوتی تو میرا اسکور ۔ اوہوبات کہاں سے کہاں چلی گئ
ذاتی رائے: دیکھ لو یہ ڈرامہ انجام کیا تھا مجھے بھی بتانا۔اس کہانی سے میں نے تو یہی سیکھا کہ اگر کنوارا نہیں مرنا تو بچپن سے اچھی شکل و صورت کے بچوں کو نظر میں رکھو لائن مارو دوستی کرو پھر بڑے ہو کر انکو آرام سے اپنا معشوق بنا لو ۔ مگر ایسا بھی کوریا میں ہی ممکن ہے مجھے تو اپنے بچپن کے جو لڑکے یاد وہ ایکدم بونگے تھے ناک بھی بہتی تھی انکی ان میں سے کسی کے بڑا ہو کر
نا نقش نکھرے نا عادتیں جبھی سنگل ہی ہوں میں ابھی تک۔

Exit mobile version