Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Is It Doctor Slump Worth Watching? Get the Facts Here! Park hyungsik and Park shin hye starter 2024 kdrama

Doctor Slump

ہیونگ سک کا ڈرامہ اور اس نے اسٹرانگ وومن والی جسامت بنا لی ہے ویسا ہی چھوٹا سا بلکہ اس سے ذیادہ دبلا آیا ہے اور ایکدم ہیپی نیسس ڈرامے کی نسبت چار پانچ سال مزید چھوٹا لگنے لگا ہے یہ اندازہ جھلکیوں سے لگایا تھا میں نے سو پارک شن ہے سے بغض ہونے کے باوجود یہ تو دیکھنا تھا۔ کل پہلی آج دوسری قسط دیکھ لی اور اب یہ تبصرہ حاضر ہے۔

کہانی ہے ایک عدد لڑکے اور لڑکی کی۔ جو ہائی اسکول میں اکٹھے پڑھتے تھے۔ اب دونوں ڈاکٹر ہیں اپنی اپنی الگ زندگی ہے مگر دونوں ہائی اسکول کا زمانہ وقفے وقفے سے یاد کرتے رہتے ہیں۔ ماضی و حال آگے پیچھے مناظر ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ حال میں دونوں اپنی زندگی میں شدید پریشان ہیں۔ لڑکی کو اسکا سینیئر ڈاکٹر آگے بڑھنے نہیں دے رہا اور زلیل کر کرکے ڈپریشن یعنی آزردگی کا مریض بنا دیا ہے جبکہ لڑکا پیشے سے پلاسٹک سرجن ہے خوب کامیاب تھا اسپتال چلا رہا تھا کہ ایک دن ایک مکائو کی باشندہ لڑکی کے چہرے کے خدو خال درست کرتے ہوئے غیر ضروری خون بہہ گیا اور اسکے نتیجے میں وہ مر گئ۔ اب اس لڑکے پر مجرمانہ غفلت کا دعوی ہوا ہے عدالت میں معاملہ چل رہا ہے اسکی شہرت کو نقصان پہنچنے سے سب کچھ ختم ہو گیا اس پر تین اعشاریہ سات بلین کا قرضہ ہے۔

پرانا قصہ یہ ہے کہ دونوں جب اسکول کے ذمانے میں پڑھتے تھے تو اول آنے پر دونوں میں شدید مقابلہ اور لڑائی رہی ہے جسکی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کو شدید ناپسند کرتے ہیں۔ اب ہوا یوں کہ دونوں اپنے اپنے کیرئر میں ناکام ہو کر ایک دوسرے کے پڑوسی بلکہ لڑکا لڑکی کا کرایہ دار بن کر اتنے سالوں بعد ملا ہے اور دونوں اس اتفاق پر بالکل خوش نہیں ہیں۔ اس سب کے باوجود دوسری قسط کے اختتام تک دونوں پی کر ٹن ہو کر گلے لگ کر رو بھی چکے ہیں۔ تو لگتا یے آگے ان کا رومانس اور پیار بھری داستان ساتھ ماضی کی کھٹی میٹھئ لڑائیاں وغیرہ دیکھنے کو ملیں گی۔ کہانی سادہ سی ہے ابھی تک تیسری قسط سے لگ نہیں رہا کہ اچانک کوئی بڑا موڑ لے گی کہانی نیٹ فلیکس سیریز ہے اسی طرح غیر ضروری تفصیلات کے ساتھ تسلی سے اسکرپٹ لکھا اور فلمایا ہے۔ تاہم جتنا پیارا ہیونگ سک آیا ہے اور پارک شن جو ایسی سیدھی سادی اداکاری تو ٹھیک کر ہی لیتی ہے تو برداشت ہو جائے گی اس لیئے میرا تو تیسری قسط دیکھنے کا ارادہ

ہے تم لوگ بتائو دیکھا؟ کیسا لگا؟

Desi kimchi ratings: 3/5

اتنا بھی ذیادہ دلچسپ نہیں لگا کہ 4 ریٹنگ دوں آگے کا پتہ نہیں۔

Exit mobile version