Desi Kimchi |desi kdrama fans|

8 Fascinating Reasons People Like Island Kdrama First 2 Episodes Urdu Review

island
کا پتہ لگا فیصلہ کیا دیکھناہے۔ کہانی ہے حسب عادت میری پسندیدہ دیومالائی۔ چھا یون وو ہے کم نام گل اور لڑکی کا نہیں پتہ پیاری ویاری نہیں بس۔
چھا یون وو ہے ایک عدد پادری جو آسیب کا علاج کرتا ہے۔ دوران علاج اسے اسکے استا دکا بلاوا آتا ہے کہ ایک قدیم شیطان دوبارہ وارد ہونے کو ہے اور ایک لڑکی ہی اس دنیا کو بچا سکتی ہے اس کا کام لڑکی کو ڈھونڈ کر اسے بچانا اور اسکی خفتہ صلاحیتوں کو بیدار کرنا ہے۔
اب یہ 20 سالہ لڑکا ہیں۔ جب سچ مچ 20 سال کا تھا تب اسکو 28 ، 30 سالہ لڑکے کے کردار دیتے رہے اور اب۔ دفع کرو آگے چلتے ہیں۔
ہاں تو شروعات ہیں ایک عدد جوڑا شادی کی تصاویر بنانے جیجو جزیرے کے وسط میں گمنام جگہ پر جو ظاہر ہے آسیب زدہ ہے۔ دونوں میاں بیوی نے وہاں کچھ چھوا جس کے بعد اپنے سروں پر سینگ نکالے اور بنا یہ سوچے کہ اب انکی شادی کی تصویریں کون کھینچے گا فوٹو گرافر کو ہی کھا گئے۔ اب پہنچے ہم سیول۔ ایک عدد بد دماغ مظلوم امیر زادی ہیں جنکی پھپھی نے کاروبار ی معاملات میں دخل در معقولات کرکے انکی ناک میں دم کیا ہوا ہے۔ ان آنٹی نے ان بد دماغ باجی کی خردماغی کے باعث الٹ کر دو موٹے بدمعاشوں کو گرانے کی ویڈیو وارل کروا کر انکی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے اور جوابا انکے کھڑوس ابا نے انکو جیجو جزیرے بھجوا دیا۔ یہاں ائیر پورٹ سے نکلتے ہی موصوفہ کے پیچھے وہی والی دلہن چڑیل لگ گئ آدھے جیجو جزیرے کی سیر کروا کر جب یہ سامان سے لدے ٹرک میں گھسیں تو چڑیل نے ناخن گھسیڑ کر ٹرک کا تیا پانچہ کردیا اب ہیروئن کی باری تھی جیسے ہی ان پر جھپٹی ہیرو صاحب اڑتے پہنچے اور چڑیل کے خنجر گھونپ کر گدھے کے سر کے سینگ کی طرح غائب۔ ہیروئن نے وہی کیا جو سب ہیروئنیں کرتی ہیں بیہوش ہو گئیں۔ابھی ان معاملات کو سمجھنے کی کوشش جاری تھی کہ موصوفہ سنسنان ویران سڑک پر اپنے پی اے سے خفا ہو کر گاڑی کی چابی بھی اسکے منہ پر مار کر اتر گئیں۔ابھی ڈرنا شروع ہی کیا تھا کہ کیا دیکھتی ہیں انکے ذاتی معاون کے سر پر سینگ اگ آئے ہیں او روہ انکا پیچھا کر رہا ہے۔ اب پھر جنگل میں ریس لگانی شروع کردی جیسے ہی مرنے لگیں ہیرو پہنچ گئے بچا لیا۔ اب ہیروئن کو پکا پتہ چل گیا ہے ہیرو ہی انکو۔بچا سکتا ہے حسب روائت وہ اب اسکو اپنے سر پرسوار کرنا چاہتی ہیں۔
ماشا اللہ سے مکمل روائتی کہانی ہے لمبی بھاگ دوڑ ہیروئن کی ، جو دو فالتو لٹیں کاٹ کر اسے 70 کی دہائی کی شمیم آراء بنانے کی کوشش کی بالکل پسند نہیں آئی۔ ایک تو شمیم آراء اس سے دس گنا ذیادہ حسین تھیں مرحومہ اوپر سے انکی لٹیں گھنگھریالی تھیں ایسی بجلی کی تاروں کی طرح سیدھی اکڑی نہیں تھیں۔ دوسرا دوسرا کیا؟ بس پہلی دو اقساط سے ہی اندازہ ہے کہانی کس رخ جائے گی۔ اگلی دو قسطوں میں فیصلہ کروں گی پورا دیکھوں نہ دیکھوں۔
Desi kimchi Ratings: 3/5
نام گل کی وجہ سے دیئے ہیں پیارا آیا ہے۔۔

Exit mobile version