Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The Fascinating Island Kdrama Full Review in Urdu

island ختم ہوگیا
شروع کیا ساری قسطیں دیکھیں سیزن 2 کا انتظار کیا اور کیا خوب انتظار تھا۔ انتظار ہی خوب تھا ویسے۔ خیر کہانی پر آتے ہیں۔
پہلے سیزن میں ہیروئن کو پتہ لگتا ہے کہ اسکا دوسرا جنم ہے۔ وہ پہلے جنم میں غیر معمولی طاقتوں کی حامل تھی اور اسکے ذمے ایک کام تھا کہ اپنی طاقتوں کے بل پر بھوتوں کی دنیا اور اس دنیا کے درمیان ایک دروازہ بنا دے۔محاورتا دروازہ جس سے Lust Demon یہاں آکر تباہی نہ مچا سکیں۔ اسکا اردو ترجمہ معصوم سا بنا لالچی بھوت اب بندہ پوچھے بھوت کو کیا لالچ ہو سکتا ؟ اس دنیا میں آنے کا لالچ؟ خیر یہ ڈرائونے بھوت آکر انسانوں میں حلول کرجاتے کسی کو خود کشی پر مجبور کرتے کسی کو قتل پر مختلف اقسام کے بھوت آتے رہے قتل و غارت کرتے رہے ایک انکل نے دو انسان کے بچوں میں بھوت کا خون ڈال کر ایک نئی مخلوق کی بنیاد رکھی جو آدھے انسان آدھے بھوت تھے۔پہلے جنم میں ہیروئن نے مرتے وقت وعدہ کیا کہ وہ بچا لے گی دوبارہ پیدا ہو کر اس بھوت کو انسان بنا چھوڑے گی۔مگر اب یہ بھوت بیچارہ ہیرو معصوم ہیروئن کے دوسرے جنم میں اسے بچاتا رہا ۔ بیچ میں ایک عدد منا سا پادری ہے جو جوان جہان ہونے سے بھی قبل پادری بن کر ساری دنیا تج چکا ہے آپکو لگے گا یہ اسکے ساتھ ہوئی بڑی ذیادتی مگر یہ آگے مزید دو درجن چھوٹی بڑی ذیادتیوں میں سے ایک ہے۔ پھر ہیروئن بھی کوئی ایسی خاص نہیں کہ اسے پادری ہونے پر افسوس ہو سو وہ آرام سے نونا کہتا رہا اسے
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
اضافی کرداروں
دادی سے۔
مرے ہوئے بچوں کو بچانے کا مطلب سمجھا کر تو مرتیں۔ عجیب گڑبڑ گھوٹالا مچایا دادو نے اپنے بچے بچاتی چھپاتی رہیں جو مر چکے تھے اپنی لے پالک پوتی کو لالچی بھوت کے ہاتھوں مرتے دیکھ کر مرے ہوئے بچے بھوت کو دے دیئے اس نے ایک ایک بت توڑا جا کر حاصل وصول کیا ڈرامہ خاموش
پادری انکل سے
پہلے سیزن میں فالتو رہے دوسرے میں اس سے بھی ذیادہ فالتو رہے جب یقین ہوگیا کہ مر جائیں گے تو اس سیزن میں ایک نیا طریقہ لالچی بھوتوں کو مارنے کا نکالا ۔ بندوق کی گولیوں میں مقدس پانی ڈال کر گولیاں مارتے رہے۔ انکی عقل پر بےعقل سر دھن سکتے او انکل جب مقدس پانی ہی پھینکنا تھا تو گن ضائع کیوں کی بازار سے پانی والی گن لے آتے پچکاریاں مارتے ہر گولی میں ایک قطرہ ڈالنے کی بجائے بھوتوں کو ویسے ہی نہلا ڈالتے ذیادہ جلدی مرتے۔
کمینی پوتی سے
دادی کے بچے بیچنے کا کام کرنا تھا تو چار پیسے بھی کما لینے تھے پورا سیزن ایک اسکول یونیفارم میں گزارا۔ دو چار جوڑے اپنے اور دادی کے بنا لیتی۔اپنی سہیلی کو کانٹے ہی تحفے میں دے دیتی۔
سفید چوغے والوں سے
اپنا کام خود کرو آج کا کام کل پر مت چھوڑو مگر انہوں نے تیسرے سیزن کی راہ ہموار کی بھئ
ولن ہیرو سے
بھائی خون میں ملاوٹ ہوگئ تھی تم لالچئ بھوت بن گئے سمجھ آئی مگر یہ پاکستانی ملائوں کی طرح بھاشن دینے اور ہر اہم موقع پر کہانیاں ڈالنے کی کیا ضرورت تھئ۔اتنا فوٹیج کھایا پان ( ہیرو) سے لڑتے یوہان ( پادری بچہ) سے لڑتے اگر چپ چاپ مارنے کا عادی ہوتا دوسرا سیزن ایک قسط پر مشتمل ہوتا۔
لالچی بھوتوں سے
او بھائئ تمہیں کوئی ایرا غیرا نتھو خیرا بلایا کرے تو منہ اٹھا کر دنیا میں نہ دوڑے آیا کرو۔ لالچئ تم کیا ہوتے ہوگے جو ہم ہیں۔ہم نے اپنے گرد جیتے جاگتے سانس لیتے جانوروں کو اتنا شکار کیا کہ وہ متروک ہونے لگے درخت اجاڑ دیئے تم بھوت کیا چیز تھے۔جتنے اپنی دنیا میں چین سکون کی بنسی بجاتے رہے شوق شوق میں اوپر آئے اور صرف مار کھائی۔ ڈکراتے گرتے کبھی پان سے تلوار کھا رہے کبھی مقدس پانی والی گولیاں ملا کیا یہاں آکر خود پر رحم کرو وہیں عیش کرو
یوہان کیلئے
بھیا اپنی جان دیکھو او رکام دیکھو۔ کبھی ولن سے الجھ کر مار کھا رہے کبھی لالچی بھوتوں سے۔اتنا پٹ کر بھی بد مزا نہیں ہوئے کیا آب حیات پی کے بیٹھے تھے۔اگلے نے سینے میں تلوار گھونپ کر دیوار میں چنوا دیا پھر بھی بچ گیے دوسرا پان ( کتھے چونے والا نہیں ہیرو ) بننے کیلئے۔
پان کیلئے
کبھی لڑکیوں پر بھروسہ مت کرو۔ مرتئ ہوئی لڑکی سے دو چار فٹ دور رہو۔ اسکی بکواس پر قطعی یقین نہ کرنا۔ موصوف نے دونوں غلطیاں کیں اور پورا جنم بھگتیں۔کہاں مرتے ہوئے کہہ رہی تھیں میں آکر بچائوں گی کہاں دونوں سیزن پان کو ہی موصوفہ کو بچانا پڑا ۔بھائی لڑکی فری زندگئ گزارو قیامت کے بورے سمیٹو گے
ہیروئن کیلئے۔
بھئی خفیہ طاقتیں ہوں تو بادام کھایا کرو۔ پورا سیزن گزار کر بھئ موصوفہ کی یادیں بحال نہ ہوئیں بلکہ ایک نیا کام ہوا پچھلے جنم والی روح آ آکر باتیں سناتی رہی۔موصوفہ نے دو انگلیوں سے ہوا میں دائرے بنانے کا عمل سیکھنے میں گیارہ قسطیں لگا دیں۔جب سیکھ لیا ڈرامہ ختم۔ ویسے اسکی منصوبہ بندی کمال کی تھی۔پہلے جنم مرتے وقت پان سے وعدہ کیا کہ تمہیں بچا لوں گی اور اس وعدے کی آس میں دونوں سیزن دونوں جنم پان نے کتا بن کے ہر جگہ اسے بچایا ۔ ہر جگہ مطلب ہر جگہ۔
اسپائلر دے دیا۔
ذاتی رائے۔
بھئ دیکھو بارہویں قسط نہ دیکھو تو دیکھنے کا غم بھی نہ ہوگا مگر گیارہویں کے بعد بارہویں نہ دیکھو ایسا کیسے ممکن ہے۔ڈرامہ ٹھیک ہے بس لالچی بھوت ہیل بائونڈ والے بھوتوں جیسے لگے ۔جیسے ایک ہی اینی میٹر نے بنایا ہو۔کہانی میں کچھ نہ ہوکے بھی اگلوں نے دو سیزن کھینچ مارے اور تیسرے کی راہ ہموار کردی سو دیکھوکیا پتہ تیسرا سیزن اچھے بجٹ اور نئے اینیمیٹر کے ساتھ اچھا بنا دیں امید پر دنیا قائم ہے
Desikimchi ratings : 3/5
پان اور یوہان کیلئے۔

Exit mobile version