Jong nyeon a star is born
یار قسم سے کوئی لعنت ہے 2024 پر ایک سے ایک پھکڑ کے ڈرامہ آرہے یہ ڈرامہ میں نے کم تیری کے پیچھے لگایا پتہ لگا دوسری ہیروئن بھی ہے۔ دوسری مجھے ذیادہ پسند نہیں مگر اداکارہ اچھی ہے۔ خیر لگالیا ان دونوں مجنون لڑکیوں کے پیچھے یہ ڈرامہ ایک نہ دو تقریبا چار قسطیں دیکھیں تقریبا اسلیئے کہ جانے چوتھی پوری کی ہے یا نہیں۔ کہانی شروع ہوتی ہے بالکل ہی الگ جہان سے جہاں ایک جھڑوس آدمی اپنی بیٹی کو ایک خاتون کے پاس چھوڑنے آتا ہے۔ بیٹی لڑکپن کی حدود میں ہے اور بہت اچھا گاتی ہے پتہ نہیں کوئی عجیب موسیقی کی قسم ہے جس میں حلق میں خراشیں ڈال کر چیخیں مار مار کر گاتے ہوئے کہانی سنانی ہے۔ اس عجیب و غریب فن کا نام بھئ عجیب ہے بھول گئ میں۔ تو یہ بندی بہت اچھا گاتی ہے اور ان آنٹی کی اپنی نکمی بیٹی اسکے برابر جتنا بھی نہیں گاپاتی۔ ڈرامہ آگے سے لمبی چھلانگ مار کر کئی سال آگے پہنچ جاتا ہے۔ پہلے میں سمجھی یہی لڑکپن والی لڑکیاں بڑی ہوں گی مگر نہیں ان لڑکپن والی لڑکیوں کی بیٹیوں کی کہانی ہے۔ خیر اب آتئ ہیں کم تیری جو قدرتی طور پر ایسی جادو جگاتی آواز رکھتی ہیں اور انکی اماں جب یہ گاتی ہیں انکو پیٹ دیتی ہیں۔ مچھلیاں بیچنا انکا پیشہ ہے۔ کچھ غنڈے انکو تنگ کرتے ہیں تو یہ اچھا گانا گا کر بھگا دیتی ہیں۔ شریف غنڈے تھے بیچارے ہمارے یہاں کے غنڈے ہوتے تو اٹھا لےجاتے یہی پیشہ بنا دیتے انکا۔جانے دو۔ ایک خواتین کے سڑک تھیٹر کی عورت اداکار ( کیونکہ یہ خاتون مرد بنتی ہیں ہر ڈرامے میں) کو اسکی آواز پسند آجاتئ ہے۔ اسکو تھیٹر میں کام کرنے پر اکساتی ہے کم تیری اماں کی اور اپنی بڑی بہن کی زندگی بدلنے اسی خاتون سے اداکاری ناچ گانا سیکھ کر آڈیشن دینے سیول جاتی ہیں ۔ روپیٹ کر کامیاب ہوجاتی ہیں۔ یہاں منظر میں داخل ہوتی ہے دوسری ہیروئن جو فن اداکاری میں اس سے آگے گلوکاری میں برابر اور کمینگی و بدتمیزی میں دس ہاتھ آگے ہے۔ ان دونوں کو ایک ہی کمرہ ملا ہے چپقلش جاری تھی آگے ایک نئے ڈرامے میں کم تیری کو کم مدت میں ذیادہ تیاری کرکے اپنا لوہا منوانا ہے بس۔ چار قسطوں میں رینگ رینگ کر کہانی بڑھتی رہی روائتی کمینی لڑکیاں اسکو غربت کے طعنے دیتی رہیں یہ خود کو منوانے کی جدو جہد میں لگی ہیں زمانہ میرے والدین کی بھی پیدائش سے پہلے کا چل رہا اور کہانی میں میل برادری کی شدید کمی ہے اتنی کہ مردوں کی اداکاری کیلئے بھئ خواتین ہی ہیں۔ اس کم تیری کو نئے ڈرامے میں مرد بننا ہے۔ اور کم تیری کے پیچھے یہ ڈرامہ دیکھتے دیکھتے میری بس ہوگئ۔ڈرامے میں ماحول بہت اچھا فلمایا ہے واقعی لگتا ہے پرانے زمانے میں پہنچ گئے۔ دونوں ہیروئنوں نے اداکاری کی حدیں مچائیں۔ یہ جو ناچ ہے یہ الگ ہی کچھ قسم کا ہے یقینا دونوں کو تربیت لینی پڑی ہوگی ایک ایک قدم کہانی کو بیان کرتا ہے جس میں دونوں نے کمال کیا ہے ماننے والی بات۔ لیکن کیا؟ بھئ دونوں اتنے ڈرامے کر چکی ہیں مان لیا اچھی اداکارائیں ہیں مگر اسکرپٹ بھی تو کچھ ہونا چاہیئے۔
ایک گائوں کی مچھلی بیچنے والی اداکارہ بلکہ اداکار بننے لگی ہے اسکی راہ میں آنے والی مشکلیں وہ بھی بنا کوئی الگ اضافی کہانی کے دیکھنا خاصا دل گردے کا کام ہے۔ ایک فلم بنا دیتے اگر کسی باجی کو انہوں نے تمغہ حسن کارکردگی دینا تھا۔ اتنی قسطوں میں یہی سب دیکھنا آسان نہیں بھئ۔ یہ پکا عمیرہ احمد کے ڈرامے ایک تھی نگار سے متاثر ہو کر لکھا ہے۔ جیسے اس ڈرامے میں کوئی کہانی ڈالے بنا نگار بی بی کی بائو پک چلتی گئی جس خاتون کے بارے میں ناظرین جانتے بھی نہیں جاننے کا شوق رکھتے بھی نہیں ان پر ڈاکومنٹری بنا کر اسے ڈرامہ کہہ کر دکھانا زیادتی ہے کہ نہیں؟ اے آروائئ نے پھر رحم کیا ایک طویل دورانیئے کا ڈرامہ بنایا مگر کورینوں نے تو سیریل بنا ڈالا۔ بنا ہی لیا تھا تو کم تیری کو نہ لیتے۔ پکا کوئی اور ہوتی تو دو قسطوں پر بس کرنا تھا اسکی شکل نےتیسری بھی دکھوادی۔ زیادتی ہے یار میرے ساتھ۔
Desi kimchi ratings:3/5
صرف ہیروئنوں کی اداکاری کی وجہ سے دے دیئے نمبر ورنہ مائنس میں دینے تھے۔