Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Jin zada Pakistani drama controversial content

کل جن زادہ دیکھتے ہوئے ایک عجیب سی بات دیکھنے میں آئی اور مجھ سے رہا نہیں جا رہا کہ میں اسکو نظر انداز کردوں۔


جن زادہ ڈرامے میں ایک جن ہے جو انسانوں کا دشمن ہوا وا ہے انہیں مارتا پھر رہا ہے کل اس نے ایک معاون کردار کو مار دیا جب وہ اللہ کا نام لے رہا تھا اور جن اسکو دیکھ کر ہنس رہا تھا۔ یہ حقیقت میں شدید قسم کی معاذ اللہ توہین ہے۔ آخر ہمارا میڈیا ثابت کیا کرنا چاہ رہا ہے؟۔ بندش 1 اور بندش 2 میں بھی یہی دکھایا جا رہا ہے کہ جنات ناری مخلوق اتنی طاقتور ہیں کہ ہم انسان کیڑے مکوڑے کی طرح انکے ہاتھوں مسلے مسکے جا سکتے ہیں۔


جبکہ ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ ہم اشرف المخلوقات ہیں۔ اللہ کا نام بھی ان مخلوقات پر اتنا بھاری ہے کہ یہ اپنی جان بچانے کو بھاگتے ہیں۔ بہت طویل عرصے سے جنات اور آسیب کا شکار ہونے کے ناطے میں یہ بات سو فیصد یقین سے کہہ سکتی ہوں بڑے سے بڑے جادو ٹونے جنات کا خاتمہ بس قرآن کی ایک سورہ ایک آیت کی مار ہے۔ مگر ہو کیا رہا ہمیں خود پر اپنے دین پر اپنے ایمان پر اعتقاد نہیں۔ یہ ڈرامے ثابت کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟ ہمارا دین کمزور ہے ؟ یہ مخلوقات بھاری ہیں؟ جن زادہ میں جن کہتا ہے اپنے بیٹے کو تم جن اور انسان کے ملاپ سے بنے ہو تم جنوں اور انسانوں سے ذیادہ طاقت رکھتے ہو۔ بکواس۔ ایکدم بکواس۔ کوئی انسان سے ذیادہ طاقتور نہیں۔ غائب ہو جانا کہیں بھی پہنچ جانا یہ طاقتیں نہیں دراصل جنات کی کمزوریاں ہیں۔ وہ وجود رکھتے ہیں جسم نہیں۔ یہ جسم کی طاقت ہی ہے جو آپ پورے جسم کو لیکر چل کر کہیں آتے جاتے ہیں۔ کسی اچانک ہوائی خلائی ناری اثر سے غائب نہیں ہو جاتے بلکہ انکے اثرات بھی آپکا جسم سہہ جاتا ہے کیونکہ آپ ایک عنصر سے بنے ہی نہیں ہیں۔ آپکے جسم میں دنیا کے سب طاقتور عنصر آگ مٹی ہوا پانی موجود ہیں جبھی آپ دنیا میں دھڑلے سے پھرتے ہیں آپ دنیا میں ہر جگہ اپنی آبادی بڑھاتے جا رہے ہیں مگر کیا ہر جگہ جنات اتنی طاقت رکھتے ہیں کہ آپکا داخلہ بند کرسکیں؟ سو میں سے ایک آدھ گھر ہی کیوں بس آسیب ذدہ ہے؟ اس طاقتور مخلوق نے ہر جگہ سے انسان مار کیوں نہ بھگائے؟ صرف اسلیئے کہ آپ ان سے کہیں ذیادہ طاقتور ہیں۔ جنات کو آپکی نظروں میں آنے آپکے سامنے ظاہر ہونے کیلئے اپنہ طاقت خرچ کرنی پڑتی ہے۔ جبکہ آپ کو اپنا وجود ظاہر کرنے کیلئے معمولی کوشش بھی نہیں کرنی پڑتی۔ اب سوال یہ کہ جنات کیا سب شیطان ہیں۔


ہرگز نہیں۔ جنات کا ایک گروہ صرف ایک گروہ مسلمان ہے باقی سب جنات ابلیس کے پیروکار ہیں۔ اسکے وفادار۔ اور مسلمان جنات اللہ سے ڈرتے ہیں انکو اجازت نہیں کہ انسانوں کو تنگ کریں او رجو کریں گے وہ قیامت یے دن سزا پائیں گے ہماری طرح۔ او رجو شیاطین ہیں وہ ابلیس کی مدد سے فساد برپا کرتے ہیں ابلیس اللہ کی معمولی مخلوق ہے۔ تو کلام کس کا بھاری پڑے گا؟ یقینا خالق کا۔۔ اب سوال پیداہوتا ہے کیا جنات اور انسان آپس میں تعلقات رکھ سکتے ہیں سورہ جن کھول کر دیکھیں۔جواب ہے ہرگز نہیں۔
نور اور نار(آگ) ایک دوسرے کی ضد ہیں۔ ایک حدیث تھی جس کا مفہوم کچھ یوں ہے رسول ص کسی صحابی کو چراغ روشن کرکے سونے سے منع فرماتے ہوئے کہتے ہیں آگ تمہاری دشمن ہے اس پر کبھی بھروسہ نہ کرنا یہ کبھی بھی تمہیں نقصان پہنچا سکتی ہے۔ جبکہ آجکل آپ ہر دوسرے بندے کو جن قابو کرنے کے حوالے سے دعوی کرتے یا انکے بارے میں ذکر کرتے پائیں گے۔
اس دن ایک پوڈ کاسٹ سنتے ہوئے میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میزبان نے ہنس کر کہا جنات میں بھی مسلمان ہوتے ہیں یا نہیں یہ نہ ہو میں آیت الکرسی پڑھوں آگے سے جن کوئی ہندو نکل آئے اس پر اثر ہی نہ ہو۔ مطب حد ہے ۔ اتنی لا علمی اتنی جہالت؟


جنات مسلمان ہیں یانہیں آپ تو مسلمان ہیں آپکو اللہ کہتا مجھے پکارو میں تمہاری مدد کروں گا بس آپ کا کام صرف پکارنا ہے مدد کہاں سے کیسے آئے گی یہ سوچنا آپکا کام نہیں۔
قرآن ایک الہامی کتاب ہے اسکا ایک ایک لفظ تاثیر سے بھرپور ہے اسکی طاقت آپکی سوچ سے باہر ہے۔ دنیاکی کوئی مخلوق خالق کے کلام کے آگے ٹھہر نہیں سکتی اور اگر اس بات پر آپکو یقین نہیں تو آپکا بس اللہ ہی حافظ ہے۔

“>> » Home » Pakistani dramas Reviews » Jin zada Pakistani drama controversial content
Exit mobile version