جری سان
جری سان شروع ہوا بہت کم ریٹنگ اٹھائی اس ڈرامے نے کوریا میں تو میں نےسوچا کورینز کا کیا ہے کوئی بھی ڈرامہ ناپسند کر لیتے ہیں مگر اس بار وہ ٹھیک نکلے
یہ ڈرامہ مجھے لگا تھا ایک اور دیو مالائی ڈرامہ ہے جس میں تجسس ہوگا کوئی غیر مرئی مخلوق کا قصہ ہوگا اور جون جی ہیون صحیح مرد مار قسم کی لڑکی بنی ہوئی ہے تو مجھے لگا تھا مار دھاڑ بھی ہوگی خوف ہوگا۔ مگر سخت مایوسی ہوئی۔
ڈرامہ شروع ہوتا ہے ایک نئے بندے سے جو تازہ تازہ نوکری پر آیا ہے نوکری ہے رینجرز کی ۔ایک پہاڑی کی حفاظت انکے ذمے ہھ اور پہلے ہی دن کھچ مچی ہوئی ہے انکے ہیڈ آفس میں کہ ایک عدد بچہ جو اپںی دادی کے ساتھ رہتا ہے اسکول میں بچوں کے تنگ کرنے پر خود کشی کی نیت سے اسی پہاڑ کی جانب گیا ہے اور لاپتہ ہے۔ سب اسے ڈھونڈنے نکلے ہیں یہ بھی بھاگم بھاگ ڈھونڈنے نکلتا ہے باقی لوگوں کے ساتھ وہاں ملتی ہے مرد مار ہیروئن جو جان کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے ایک ساتھی کی جان بچاتی ہے جنگل میں طوفان آجاتا ہے اور ان سب کو واپس آنا پڑتا ہے مگر بیچ بیچ میں ہیرو کو بچہ کہاں ہے اسکا کشف ہوتا ہے۔ خیر رات کو چھپ کر دونوں الگ الگ اس بچے کو ڈھونڈنے نکلتے ہیں جنگل میں مل جاتے ہیں اتفاق سے اور کشف کے ذریعے بچے کو ڈھونڈ نکالتے ہیں۔ سب کچھ بہت اچھا فلمایا ہے سب ٹھیک ہے مگر بورنگ ہے۔کہانی ڈرامائی موڑ لے رہی ہے کہ ہیروئن ایک حادثے میں ٹانگوں سے معزور ہوچکی ہے اور ہیرو کومے میں پڑا ہے کیوں اگلی قسط میں پتہ لگے گا مگر اس قسط میں یہ سب کچھ ہونے کے باوجود عجیب ٹھس پھس سا تھا ڈرامہ مزید اگلی قسط کیلئے کوئی تجسس نہیں بس سیدھی سیدھی کہانی بڑھے گئ۔ مجھے لگا تھا کہ وہ جو ایک ملٹری والا ڈرامہ آیا تھا نام بھول رہی ہوں کرسٹل جنگ اور ٹیل آف نوکدو والا ہیرو تھا جس میں اس ڈرامے کی طرح کوئی غیر مرئی مخلوق ہوگی جو مارتی ہوگی وغیرہ اس میں غیر مرئی طاقت کا تذکرہ تو ہے مگر اسکے بارے میں جاننے کا شوق نہیں پیدا ہوا میری طرف سے تو ⅖ ریٹنگ ہے بھئ تم لوگ بتایو دیکھا کسی نے یہ ڈرامہ پسند تو نہیں آیا؟؟؟
Desi kimchi ratings: 2/5