Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kairos 2020 thriller suspense time travel kdrama|must watch

کبھی ایسا کوئی ڈرامہ دیکھا جس کے بعد سے آپکو تمام رومان پرور مزاحیہ ڈرامے وقت کا ذیاں احمقانہ فالتو بونگے سب لگنے لگے ہوں؟ نہیں نا۔ میں نے بھی نہیں دیکھا۔ مگر قسم سے ایک ڈرامہ ایسا ہے جس میں پیار محبت عشق لگائو توجہ خیال جیسے الفاظ محض بکواس بن کر رہ گئے اور اس سب کے بغیر ہیرو ہیروئن راہ چلتوں کی طرح ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے اور آخری منظر تک بھی۔۔۔


اف۔۔۔
کھائے روس۔ اطالوی زبان کا لفظ ہے جسکے معنی فیصلہ کن لمحہ کے ہیں۔ اب یہ فیصلہ کن لمحہ ہیرو ہیروئن کی زندگی اور آپکی زندگی کے سولہ گھنٹوں پر مشتمل ہوگا۔ کہانی ہے جناب ایک عدد خوش باش خاندان کی نوجوان میاں بیوی انکی موٹی آٹھ سالہ بیٹی کی۔ یہ بچی پیاری تو ہے مگر ایک طرف پلڑے میں اسکے دونوں اماں ابا کو رکھا جائے اور دوسرے پلڑے میں اس بچی کو تو بھی بچی کے وزن سے پلڑا جھکا ہوا ہوگا۔
خیر اس گپلو کو کسی نے اغوا کر لیا جی۔ اور اسکی انگلی کاٹ کر بھیج دی تحفتا۔ اب انگلی سے کوریا والوں نے نتیجہ نکالا کہ لاش کی کاٹی ہے۔ اب اس صدمے میں ہیرو کہ بیوی نے ہان ریور سے کود کر خودکشی کر لی۔
اب اتنی خوفناک دکھی صورت حال میں ہیروئن اسے کال پر کال کر رہی ہے کہ بھئ میرا فون مجھے واپس کردو اور ہیرو دانت کچکچا کر اسے ڈانٹ کر فون بند کرتارہتا یےخیر۔
ختم ہوگیا ہیرو کا جہان۔ روتا پیٹتا خود کشی کرنے لگتا ہے تو اسے کال آتی ہے ہیروئن کی جو اس سے اپنا فون واپس مانگ رہی ہوتی ہے۔ ہاں ہیروئن کا فون گم چکا ہے اور ہیرو دھڑلے سے استعمال کر رہا ہے۔ خیر اس کال نے اسکی خود کشی ٹال دی اور اسے انوکھی بات پتہ لگی کہ ہیروئن جس لکیر وقت میں زندہ ہے وہ ٹھیک ایک مہینہ پہلے کا ہے۔ یعنی اگر ہیروئن چاہےتو اسکی بچی بچ سکتی ہے۔
یہاں سے ہر واقعہ کم از کم دو ذیادہ سے ذیادہ چار بار پیش آئے گا۔ ہر بار قسمت الٹ پلٹ کی جائے گی وہ بھی اس صورت میں کہ ہیرو ہیروئن صرف ایک منٹ بات کر سکتے ہیں فون پر وہ بھی ایک مخصوص وقت میں۔۔
اس کہانی سے بہت سے اسباق ملتے ہیں۔۔۔
سائڈ ہیرو کیلئے۔۔
ہیروئن کے ساتھ لگے رہو کتے والی کرو کروائو آخری منظر تک اسکا ساتھ دو ۔یہ سائیڈ ہیرو ہیروئن سے اتنے فوائد لیتے ہیں کہ آخر میں
جوابا ہیروئن سے دھوکا کھائو۔ اس سے احمق دنیا کا کوئی سائیڈ ہیرو نہیں ہوگا۔ ہیرو نے موت کا وقت جگہ بتا دی پھر بھی پہنچ گئے اور مر گئے انکے اطمینان کیلئے اتنا کافی تھا کہ ہیروئن کو انکے مرنے
کا دکھ ہوگا ۔ مطلب مجھے بھی پتہ ہے کچھ لوگ ہیں جنکو میرے مرنے کا دکھ ہوگا مگر خوشی ذیادہ ہوگی تو اب انکی خوشی یا دکھ کیلیئے میں کیوں مروں بھئ؟

Exit mobile version