Site icon Desi Kimchi |desi kdrama fans|

“Kang Ha-neul Cracks in Silence: Wall to Wall Netflix korean movie Review”

💥 Grab your exclusive coupon, valid ONLY TODAY! 🔍 Search 8HT7H or click here >https://onelink.shein.com/16/4yyk8khqs3r7

عائشہ خان اور حمیرا علی کی خاموش موت پر ہمدردی محسوس ہورہی ہو یا ہوئی ہو تو یہ فلم دیکھ لو ۔

wall to wall :From Dream Home to Dystopia: Wall to Wall’s Brutal Descent”

پڑوسیوں سے نفرت نہ ہوجائے تو کہنا۔ بلکہ آس پڑوس سے باقائدہ پردہ شروع کردوگے اور وصیت کرکے مروگے کہ کسی پڑوسی کو لاش دیکھنے تک نہ دی جائے۔ 

کہانی پر آتے ہیں۔ کہانی ہے ایک عدد نوجوان لڑکے کی جس نے پیسہ پیسہ جوڑ کر اپارٹمنٹ خریدا ہے ۔منگنی تڑوا کر اب اکیلا رہ رہا ہے او ریہی اپارٹمنٹ اسکے حلق میں اٹک چکا ہے۔ بنک سے قرضہ لیکر خریدا تھا اب بنک مالک ہے قرضہ دگنا ہوچکا ہے اور یہ چھوٹی موٹی ساتھ ساتھ نوکریاں کر کرکے بمشکل گزارا کررہا ہے۔ ایک دوست بٹ کوائن خریدنے کا مشورہ دیتا ہے جس کیلئے یہ اپارٹمنٹ ہی بیچتا ہے۔ مگر کیا کہانی یہ ہے؟ نہیں۔ 

کہانی ہے اتنے مشکل معمول کے ساتھ جب بے چارہ سونا چاہتا ہے تو اسکے اپارٹمنٹ سے اوپر والی منزل والے رات کو کرتے ہیں دنیا جہان کا ہر ممکن شور۔ یہ جھنجھلاتا ہے شکایت کرتا ہے عمارت مالک سے مگر اصل مسلئہ یہ ہے کہ اسکے نیچے والی منزل کے اپارٹمنٹ کے رہائشئ اسکو مورد الزام ٹھہراتے ہیں اس شور و غل کا۔ یہ ادھوری نیند مشقت بھری زندگی سے سمجھوتہ کرہی رہا ہوتا ہے جب اس پر یہ راز کھلتا ہے کہ دراصل نیچے والےاسکے گھر تاکا جھانکی بھی کرتے ہیں۔

کہانی سے سبق ملتے ہیں

نیچے رہنے والوں کیلئے

اوپر کوئی چھڑا چھانٹ رہتا ہو تو اسے کوئی دنیا جہان کا بندہ تنگ کرنے والا ہو اس سے رابطہ رکھو امیر ہوجائو گے۔

بس دیوار میں سر نہ مار لینا اپنا۔

اوپر رہنے والوں کیلئے

اوپر نیچے جو بھی رہے ان سے دور رہو

مالک عمارت کیلئے

جتنے مرضی غلط کام کرو گھر میں ثبوت رکھو مگر گھر میں ہر ایرے غیرے نتھو خیرے کو بلا کر نہ بٹھالیا کرو  

قاتل کیلئے۔

دل بھر کر قتل کرو مگر اکیلے بھائی جان جب تک اکیلے قتل و غارت کرتے رہے تب تک کامیاب رہے جہاں ساتھی شامل کیا وہیں پھنسے

ہیرو کیلئے

جن  کاغذات کی الف بے معلوم نہ ہو انکو جلا دو ہو سکے تو جس گھر میں کھڑے ہو کر ان کاغذات کو دیکھو وہ گھر بھی جلا دو بس اتنا خیال رہے وہ گھر کسی اور کا ہی ہو اپنا نہ ہو

ذاتی رائے۔

کارپوریٹ زندگی کے جہنم میں جیتے ایک ہارے جواری کی داستان سے ایک سلسلہ وار قاتل تک جو ڈرامے کے پلاٹ نے ناجائز تجاوزات کئے اور اپنے ہی کرداروں کو اس پلاٹ سے بے دخل کرکے نئے کردار ڈال دیے یہ نہ کرتے تو اچھی فلم تھی۔

صرف اسلیئے پانچ نمبردے رہی تم سب بھی دیکھو اور دماغ کی دہی کروائو آخر میں ہی کیوں سب دیکھ بیٹھی ہوں؟

> » Home » Korean Drama Reviews » “Kang Ha-neul Cracks in Silence: Wall to Wall Netflix korean movie Review”

Exit mobile version