Desi Kimchi |desi kdrama fans|

KBS Drama Special: Love Attack urdu review by desi kimchi

Love attack

آپ نے کبھی اسٹرابری آئسکریم جیسا ڈرامہ دیکھا ہے؟ گلابی سا ٹھنڈا میٹھا بچوں سا  ( مجھے ذاتئ طور پر اسٹرابرئ آئسکریم نہیں پسند ویسے ) مگر عموما لڑکیوں کو پسند ہوتی ہے تو اگر ایسا ڈرامہ دیکھنا تو لو اٹیک دیکھیں۔

سادی سی کہانی پہلے منظر سے جو کہانی کا تانا بانا بنا وہی کہانی وہی انجام مگر پھر بھی دیکھ کر مزا آیا تو اگر میں کہانی کے اسپائلر دے بھئ دوں تو دیکھ لینا مزا آئے گا

کہانی ہائی اسکولر کی بجائے کالج بوائے کی ہے۔ سادہ سا لڑکا پڑھنے میں تیز لڑکیوں میں گھامڑ اور بس۔ جسکی زندگی میں پیسہ ہے سہولتیں ہیں اچھی زندگی ہے مگر وہ ہمیشہ نمبر دو رہتا ہے۔ ہاں اسے پچھاڑتی ہے ذہانت میں ایک عام سی نک چڑھی سی لڑکی جو بے تحاشا ذہین ہے ہمیشہ خود اول آجاتی ہے یہ منہ دیکھتا رہ جاتا ہے دوئم آتا ہے۔ حالانکہ اس نے بڑا معمول بنایاہوا ہے پڑھائئ کا جم کا اور بس۔ یہ دو ہی کام کرتا ہے پڑھتا ہے اور جم جاتا ہے جا کر اکثر سو ہی جاتا ہے۔ ایکدن نئے داخلوں کے ساتھ بیٹھا ہوتا ہے کہ اپنا ہی کمینہ دوست اسکو اکساتا ہے کہ اس دفعہ امتحانات میں اول آجائے ورنہ اسے ایک ٹی شرٹ پہن کر جس پر لکھا ہو ہمیشہ دوئم آنے والا ناکام انسان ، اسے ٹیپ ڈانس کرنا ہوگا۔ لوگوں کے دبائو میں آکر یہ شرط مان لیتا ہے۔ اب جیتنا ناک کا مسلئہ بن گیا ہے۔ اسکا دوسرا دوست اسے مشورہ دیتا ہے کہ اول آنے والی لڑکی کو پٹا کر اسکا دھیان بٹائو اور خود اول آجائو۔ اسکو یہ خیال اچھا نہیں لگتا لیکن مجبوری۔ کہانی میں گھمن پھیری یہ ہے کہ یہ منصوبہ بناتے وقت انکو خیال نہیں آتا اسی لڑکی کی سہیلی انکی باتیں سن لیتی ہے۔ یہ لڑکا جا کر اس فطین لڑکی کو اظہار کرتا ہے جوابا وہ مان جاتئ ہے۔ لڑکی نے مارا چھکا اب یہ ہکا بکا۔

کہانی سے سبق ملتے ہیں

دوستوں کیلئے۔

اپنے نامراد دوستوں کے زخم پر نمک چھڑکو انکا خوب مزاق اڑائو انکو لڑکیوں سے دوستی پر اکسائو جوابا انکی محبوبہ کی سہیلیاں  آپ سے پٹ جائیں گئ۔ یعنی آم کے آم گٹھلیوں کے دام

سہیلیوں کیلئے۔

گانے سنو نہ سنو ہیڈ فون یا ہینڈز فری لگا کررکھو۔ لڑکوں کو مسترد کرنے میں آسانی ہوگی نیز انکی باتیں بھی سننے کو ملیں گی۔

دادیوں کیلئے۔

وقت پر ہر گز نہ مریں۔ہو سکے تو بیہوش ہو کر گرتی پھریں  پوتیوں کیلئے کم از کم بر ڈھونڈنے میں آسانی ہوگی۔ 

ہیرو کیلئے۔

پڑھائی پر تین حرف بھیجو لڑکی کو تین لفظ بولو زندگئ آسان ہے۔ جس طرح بھیا نےاپنی دولت و عزت کو لات ماری معلوم ہوتا ہے زندگی میں یہ بہت آگے جائیں گے کیونکہ عزت آنی جانی شے ہے بندہ ۔۔ آہم ہونا چاہیئے۔ مطلب جس بات سے بچنے کیلئے کہ ٹیپ ڈانس کرنا پڑ جائے گا یہ سارا ڈیش ڈرامہ کیا وہی کرنا پڑا  بس اس بار لڑکی مل گئ۔ جتنی کوریا کے امیر لڑکوں کی زندگی مشکل ہے پہلی فرصت میں پاکستانی لڑکیوں کوریا کے امیر لڑکے ڈھونڈو ایسے ہی لڑکے چاہیئیں تمہیں۔ ایک تو اماں ابا کے ہاتھوں اتنا ذلیل ہوا لڑکا ہوگا کہ مزید تمہارے ہاتھوں زلیل ہونے پر اسے محسوس بھی نہیں ہوگا دوسرا  اماں ابا سے بیزار اتنا ہوگا کہ ساس سسر کی خدمت نہیں کرنی پڑے گی تمہیں۔ رہی بات وہ جو دولت کو لات مار کر آجائے گا تو تمہیں کونسا فرق پڑے گا یہاں کونسا بڑی امیر زادی ہو پاپا کی پرنسس برتن دھونے والی انسانی مشین کہیں کی ہونہہ۔

ہیروئن کیلئے۔

بس وہی کرو جو پاکستانی لڑکیاں کرتی۔ دل جان لگا کر پڑھائئ کرو۔ لڑکا خود پٹانے پیچھے آئے گا۔ اسکے بعد بھئ وہی کرو جو پاکستانی لڑکیاں کرتی ہیں۔کیریئر ویئرئر جائے بھاڑ میں۔۔۔۔ شادی۔۔۔  کرو۔ مطلب باجی نے ناک سے خون کی لکیریں جاری کر لیں ایسے تین نوکریاں کرتے ہوئے پکے رٹے مارے کہ ہمیشہ ٹاپ کیا اور آخر میں کہتی ہے ہم اس سال کالج کا بریک لے لیں۔ ایسی ہوتی ہیں کورین لڑکیاں۔ 

ایک میں تھی منحوس پاکستانی لڑکی۔ ٹاپر۔ مگر میرا مقابلہ ہمیشہ لڑکی سے ہی رہا اس نے بھی ایسے ہی حربے آزمائے کہ ایسا ڈرامہ اپنی ذاتئ زندگی کے تجربات پر لکھوں تو سولہ قسطوں کا لکھوں۔ اگلی ایسی شاطر کہ اگر میں لڑکا ہوتی تو پکا اس نے مجھے پرپوز بھی کردینا تھا۔ اف زخم ہرے ہوگئے۔ 

اچھا ڈرامہ ہے دیکھو۔ اب مجھے کچھ اچھے ڈراموں پر تبصرے کرنے ہیں کیونکہ سام احمد اور روزینہ دونوں کو اچھے اچھے کے ڈراموں سے  میں نے الٹے سیدھے تبصرے کرکے بیزار کر ڈالا ہے۔  حالانکہ میں تو سچ ہی لکھتی 🥺

جائو کیا یاد کروگی

Desi kimchi ratings: 5/5

یار ہیرو کہاں دیکھا میں نے بڑا پیارا آیا ہے اس ڈرامے میں مگر پہلے جو بھی ڈرامہ دیکھا ہے اس میں اتنا کھلا کھلا نہیں آیا پکا  ہیروئن بھی پیاری ہے اگر ہنستی رہے۔ سپاٹ تاثرات میں تو کم گوین کی خالہ زاد بہن لگتئ ہے۔ ( خالہ کی بیٹیاں آپکی شکل کا پیارا والا ورژن ہوتی ہیں نا اسلیئے)

“>> » Home » Korean Drama Reviews » KBS Drama Special: Love Attack urdu review by desi kimchi
Exit mobile version