Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Kdrama first look reviews

اسلام و علیکم کے ڈراموں کے پرستار
اگر آپ کے ڈرامے دیکھنے کے شوقین ہیں تو آپ جانتے ہونگے اردو میں ان کے حوالے سے معلومات ابھی میسر نہیں ہیں سو میں نے اسی لئے سوچا کیوں نہ میں خود ہی ایک بلاگ ان پر لکھ ڈالوں
کے ڈرامہ عموما ہنگل میں ہوتے ہیں مگر انکے شوقین انگریزی سب ٹائٹل سے انکو سمجھ ہی لیتے ہیں مگر اردو کے نظریں کے لئے خوش خبری ہے کہ ایچ ناؤ نام کا ایک چینل کچھ کے ڈرامہ کو اردو میں ترجمہ کر کے چلا رہا ہے آجکل
مائی لوو فرام این ادر ستار ہمیشہ* کے نام سے ان ایئر ہے
اس ڈرامے کے اہم کردار
دو میں جون ہیرو ، جسکا اصلی نام کم سو ہ ین ہے
اسکی تاریخ پیدائش ہے سولہ فر وری انیس سو اٹھاسی
١٦ -٠٢- ١٩٨٨
چھن سونگ یی ہیروئن جسکا اصل نام ہے جوں جی ہیون
اسکی تاریخ پیدائش ہے تیس اکتوبر انیس سو اکیاسی
٣٠ -١٠-١٩٨١

جون جے ہیون

کم سو ھیون

اس ڈرامے کی کہانی بنیادی طور پر ایک خلائی مخلوق دو من جون کے بارے میں ہیں جو پچھلے چار سالوں سے دنیا میں پھنسا ہوا ہے اور واپس جانے کو بیتاب ہے آخر ایک سبیل نکل آتی ہے کہ وہ تین مہینے میں شاید واپس جانے میں کامیاب ہو جائے اور ان تین مہینوں میں ہی اسے محبت ہو جاتی ہے ایک لڑکی سے جو کوریا کی چوٹی کی اداکارہ ہے اور بے حد مغرور ہے اپنے آپ پر اس اداکارہ کی خانگی زندگی قا بل رشک نہیں اور وہ دل ہی دل میں ایک ایسے انسان کا انتظار کر رہی جس نے اسے پندرہ سال کی عمر میں معجزاتی طور پر گاڑی کے نیچے آ مرنے جیسی بھیانک موت سے بچایا تھا جی.. یہ دو میں جون ہی تھا دونوں کیسے کب کہانن ملتے انکے اپس میں تعلقات کیسے رہتے یہ ڈرامہ دیکھنے کے قبل ہے ماورائی کہانی ہونے کے باوجود اچھا وقت گزار دیتا ہے یہ ڈرامہ چوں کہ یہ اردو میں دستیاب ہے اس لئے میں نے اسی ڈرامے سے آغاز کیا ہے اپنے بلاگ کا
یہ ویسے دو ہزار تیرہ کا مقبول ڈرامہ ہے
دوسرا ڈرامہ ہے لیجنڈ آف بلو سی
یہ ڈرامہ بھی ماورائی داستان ہے
اسکے مرکزی کردار ہیں
دام ریونگ، ہیروئن اصلی نام جوں جی ہیوں ہی ہے
ہیو جون جے ہیرو اصلی نام لی من ہو ہے
اسکی تاریخ پیدائش ہے بائیس جون انیس سو ستاسی
٢٢-٠٦-١٩٨٧

لی من ہو

اس ڈرامے کی کہانی بنیادی طور پر ماضی اور حال دونوں پر مشتمل ہے
ماضی میں ایک جل پری ایک مچھیرے کے ہاتھوں پکڑی جاتی ہے مکھڑا اسکی جان کے در پہ ہوتا ہے ایک انسان اسکی محبت میں مبتلا ہو جاتا ہے اور اسے بچانے کی کوشش کرتا ہے
اور حال میں ان دونوں کا دوسرا جنم ہوتا ہے اور وہ جل پری دوبارہ دنیا میں نمودار ہوتی ہے دنیا میں لوگوں سے بالکل مختلف بے حد الگ اور سائیں سی لڑکی کے طور پر وہ ہیرو سے ٹکراتی ہے ہیرو ایک دغا باز ہے چوتھے موٹے دھوکے دے کر لوگوں سے پیسے لوٹتا ہے اور اپنی گزر بسر کرتا ہے یہ لڑکی حادثاتی طور پر اس سے اسکے گھر میں ٹکرا جاتی ہے ہیرو کو اسکے ہاتھ میں قیمتی کڑا دکھائی دیتا ہے وہ اسے چرانے کی نیت سے اس لڑکی کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے بعد میں اسکی من موہنی اداؤں کی وجہ سے اس پر مر مٹتا ہے
اس ڈرامے میں دیکھنے لائق اس جل پری کا دنیا میں آ کر ہر چیز کو حیرانی سے دیکھنا اور یہاں کے طور طریقے سیکھنے کو کوشش کرنا ہے یہ مزاحیہ رومانوی داستان ہے جس میں آخری قسط تک تجسس بحال رہتا ہے
یہ ڈرامہ ٢٠١٧ کے پسندیدہ ترین ڈراموں میں سے ایک ہے
میرا تیسرا ڈرامہ ہے سٹرانگ وومن دو بونگ سوں
یہ ڈرامہ بھی ماورائی داستان ہے کوریا ماورائی کہانیوں کو زیادہ فلماتے ہیں شاید انکے نظریں یہ دیکھنا پسند کرتے ہیں خیر مگر حقیقت سے اسکو جوڑتے بہت طریقے سے ہیں کہ ڈرامہ دیکھنے والوں کی دلچسپی اپنے اندر سموئے رکھتا ہے
خیر اس کے مرکزی کردار ہیں
آہن میں ہیوک ہیرو جسکا اصل نام ہے پارک ہیونگ سک
اسکی تاریخ پیدائش ہے سولہ نومبر انیس سو اکانوے ہے
١٦-١١-١٩٩١
دو بونگ سوں ہیروئن جسکا اصل نام ہے پارک بو ینگ
اسکی تاریخ پیدائش ہے بارہ فروری انیس سو نوے ہے
١٢-٠٢-١٩٩٠

پارک ہیونگ سک

پارک بو ینگ

اس ڈرامے کی کہانی ایک غیر معمولی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو بہت طاقت ور ہے یہ موروثی طاقت اسکے خاندان کی لڑکیوں کو ودیعت ہوتی ہے وہ تمام عمر اپنی طاقتوں کو چھپاتی رہتی ہے اسکا خواب ایک ویڈیو گم بنانا ہے جس کی ہیروئن وہ خود ہوگی وہ ایک لڑکے گوک دو کو پسند کرتی ہے جو کہیں اور متوجہ ہے
آہن من ہیوک ایک امیر کبیر لڑکا ہے جس کی ویڈیو گم بنانے کی کمپنی ہےاس کے کئی دشمن ہیں آجکل کوئی اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دے رہا ہے .. جب وہ اسکول میں تھا تو ایک بار سفر کے دوران اسکی بس حادثے کا شکار ہوتے ہوتے بچی تھی کسی نے اسکی بس کو ہاتھوں سے پکڑ کر روکا تھا اس نے بس ایک جھلک دیکھی تھی اسکی اور اب اسکی تلاش میں ہے کسی طرح یہ لڑکی اسے ملتی ہے اور یہ اسے
اپنا محافظ رکھ لیتا ہے
یہ ڈرامہ ٢٠١٧ کا کافی مقبول ڈرامہ ہے
میرا چوتھا ڈرامہ ہے ویٹ لفٹنگ فیری کم بک جو
یہ ڈرامہ دیو مالائی داستان پر مشتمل نہیں ہے یہ بنیادی طور پر کوریا کی ایک کھلاڑی کی زندگی سے مرکزی خیال لے کر بنایا گیا ہے
مرکزی کردار کم بوک جو ہے ہیروئن جسکا اصل نام ہے لی سانگ کیونگ
یہ دس اگست انیس سو نوے میں پیدا ہوئی
١٠-٨-١٩٩٠
جونگ جو ہیونگ ہیرو جسکا اصل نام نام جو ہیوک ہے
یہ بیس فروری انیس سو چورانوے میں پیدا ہوا
٢٢-٢-١٩٩٤

لی سانگ کیونگ

نام جو ہیوک

کم بک جو ایک سادہ سی معصوم سی لڑکی ہے جو اپنے باپ کا خواب پورا کنے کے لئے ویٹ لفٹنگ شروع
کرتی ہے اسکا باپ اپنے زمانے میں ویٹ لفٹر تھا مگر کبھی قومی ٹیم کا حصہ نہ بن سکا
کم بک جو کی خوراک معمول سے زیادہ ہے وہ بے حد طاقتور اپنے آپ پر انحصار کرنے والی خود مختار لڑکی ہے اسے ایک ڈاکٹر پسند ہے اسے اندازہ ہے عموما لوگ مضبوط شکست والی لڑکیوں کو پسند نہیں کرتے اسلیے وہ اس ڈاکٹر سے اپنی شناخت چھپاتی ہے ڈاکٹر بنیادی طور پر وزن کم کرنے والا کلینک چلاتا ہے
ہیرو اسکے ہی کالج میں پڑھتا ہے بنیادی طور پر تیراک ہے مگر ہمیشہ اپنے خوف کی وجہ سے نہ اہل ہو جاتا ہے کسی بھی بڑے ٹورنامنٹ میں اسکی ہیروئن سے ملاقات ہوتی ہے تو اسے پہچان لیتا ہے بچپن میں وہ دونوں اکٹھے پڑھتے تھے اور اپنے بھاری جثے کی وجہ سے ایک بار اسکی جن بھی بچا چکی ہے وہ اسے موٹی کہہ کر چھیڑتا رہتا یہ ڈاکٹر کا بھائی بھی ہے جب اسے معلوم ہوگا کم بوک جو اسکے بھائی پسند کرتی ہے تو پورے خلوس سے اسکی مدد کرتا ہے
یہ ڈرامہ رومانوی مزاحیہ ڈرامہ ہے
میرا اگلا ڈرامہ ہے ڈیسنڈنٹ آف سن
اسکے مرکزی کردار ہیں
یو سی جن ہیرو جسکا اصل نام ہے سونگ جونگ کی
انیس ستمبر انیس سو پچاسی اسکی تاریخ پیدائش ہے
١٩-٩-١٩٨٥
کانگ مو یون ہیروئن جسکا اصل نام سونگ ہے کیو
بیس نومبر انیس سو اکیاسی اسکی تاریخ پیدائش
٢٠-١١-١٨٨١

                       <سونگ ہے کیو <لڑکی           لڑکا   سونگ جونگ کی 

یو سی جن کوریا کے خفیہ ادارے کے ایک یونٹ کا کپتان ہے یہ چھٹیوں پر ہوتا ہے جب اسکی ملاقات حادثاتی طور پر کانگ

مو یون جو ایک ڈاکٹر و سرجن ہے بے حد قابل اور سمجھدار لڑکی ہے پہلی ملاقات میں یہ اسے دل دے بیٹھتا ہے ڈاکٹرنی اسے پسند کرنے لگتی مگر اسکی زندگی کے خطروں سے پر ہونے کے بیس اسے انکار کر دیتی ہے ڈاکٹرنی کا اپنے اسپتال کے مالک سے جھگڑا ہوتا ہے اور وہ اسے سزا کے طور پر ارک نامی ایک پسماندہ ملک میں جہاں خانہ جنگی کے حالات ہیں رضاکاروں کے ساتھ بھیج دیتا ہے یہاں اسکی دوبارہ ملاقات ہوتی ہے ہیرو سے جو وہاں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ساتھ موجود ہوتا
ارک میں زلزلہ بھی آجاتا ہے جہاں یہ دونوں اپنے اپنے طریقے سے لوگوں کی اور ایک دوسرے کی مدد کرتے اور انکا پیار پنپ اٹھتا ہے یہ دو ہزار سولہ میں کافی مقبول ڈرامہ قرار پایا تھا ایکشن اور تجسس کے ساتھ ساتھ رومانوی بھی ڈرامہ ہے یہ مرے آج کے پانچ پسندیدہ کوریا ڈرامے ہیں مزید کے لئے میرا بلاگ ضرور فالو کریں

Exit mobile version