Strong Girl Nam soon
یہ دیکھا۔ دو اقساط دیکھ لیں۔ اور مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ بے حد مایوسی ہوئی ۔
نیٹ فلیکس صحیح کورین ڈرامے کو برباد کر رہا ہے۔ نیٹ فلیکس کیلئے بنا ہو اور غیر ضروری طوالت اور فضول کہانی نہ ہو نا ممکن۔ اسٹرانگ وومن دا بونگ سون جب آیا تھا تب میں نے دونوں ہیرو ہیروئن کا غیر معروف ( میرے لئے) ہونے کے باعث کتنی مرتبہ ٹالا اور بس ایک بار ایک سادہ سا ٹریلر دیکھا پہلی قسط دیکھی اور اب میرے پسندیدہ ترین اداکار ہیں ہیونگ سک اور بوینگ۔ وجہ ؟ پہلی قسط میں ہی دو بونگ سون کی معصوم سی باتوں کے ساتھ ایکدم جرائت کا مظاہرہ کرنا معصومانہ انداز سے آہجوشی میرا فون ٹھیک کردو کہنا اور پھر غصے میں آہجوشی کو اٹھا کر پٹخ دینا پھر خود بھی حیران ہو کر دیکھنا کہ آہجوشی کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ تاثرات بوینگ کے ایسے ہوتے تھے کہ بندہ سچ مچ دوبنگ سون سے محبت میں مبتلا ہوجائے۔ بوینگ نظر نہ آئے بس بونگ سون نظر آئے یہ ہوتی ہے اداکاری۔ پھر کہانی میں ہیرو کا داخلہ ایکدم ڈرامائی انداز ۔۔ سٹرانگ وومن دو بونگ سون ایک شاندار تخلیق تھا۔ اسکا اگلا موسم اور اس سے اتنی ساری امیدیں اور پہلی دو اقساط ٹھس پھس۔ غیر ضروری کرداروں سے فالتو کا مزاح پیدا کرنے کی کوشش نام سون میں کرش کی طرح ہر طرح کی دیومالائی قوت پیدا کردی جہاز روکنے کا منظر اتنا گھٹیا فلمایا کہ بوریت ہوگئ ۔
کہانی پر آتے ہیں۔
نامسون بچپن میں باپ کے ساتھ منگولیا گئ اور بچھڑ گئ۔ اب اسکے والدین بلکہ ماں کوریا کے امیر ترین لوگوں میں سے ایک ہے۔ اسکو ڈھونڈنے کیلئے اپنے سب وسائل استعمال کر رہی ہے جبکہ وہ منگولیا میں لے پالک والدین کے ہمراہ رہ رہی ہے طاقت کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور جان گئ ہے کہ وہ کورین ہے اسے بڑے ہو کر کوریا واپس آنا ہے۔جبکہ ماں کو ایک عدد دھوکے باز لڑکی ملی ہے جو اسکی بیٹی ہونے کا دعوی کررہی ہے۔
پہلی دو اقساط میں یہ سب آرام سے ہوا ہے ہیروئن کوریا آچکی ہے اور دو تین بھرتی کے بوریت بھرے کرداروں کے ساتھ ہیرو سے بھی مڈبھیڑ ہو چکی ہے۔ ہیروئن میں کرش کی طرح سب دیو مالائی قوتیں ڈال دی ہیں آنکھوں میں دور بین فٹ ہے اونچئ چھلانگیں لگا سکتی ہے طاقت میں اتنی ذیادہ ہے کہ جہاز روک لیا جسکی بریکیں فیل ہو چکی تھیں۔ یہ منظر کوریا کے ایس ایف ایکس آرٹسٹوں کے کیریئر پر دھبہ ہے۔ میں نے اتنے دیو مالائی ڈرامے دیکھے اتنا برا فلمایا گیا منظر تو آج سےسات سال قبل بننے والا ڈرامہ اسٹرانگ وومن دوبونگ سون میں بھی نہیں تھا۔ ایک منظر میں ہیروئن نے دو بھیڑیں اٹھائیں اتنا مصنوعی منظر تھا کہ بس۔ اور اداکاری پر آئیں تو مجھے اسکوئیڈ گیم میں گول منہ کے ساتھ یہ لڑکی جتنی معصوم اور اچھی لگی تھی دبلی ہو کر اتنی بری اور چنٹ لگ رہی ہے۔ دوبونگ سون والے منہ بناتی پیاری لگنے کی بجائے عجیب چنٹ لگ رہی ہے۔ دوبونگ سون کی طرح اسکا کردار معصوم بھی نہیں او رچالاک بھی نہیں دکھائی گئ۔ اب مسلئہ یہ کہ معصوم لگ بھی نہیں رہی۔ ہیرو پہلی دفعہ مل کر ہی اسکی مدد کا وعدہ کر رہے ہیں مر مٹے ہیں۔ یہ اداکاری ہیونگ سک نے جب کی تھی اسکے مناظر دوبارہ دیکھیں۔ وہ حیرانگی کی انتہا پر تھا اور اسکے بعد وہ دوبونگ سون کے پیچھے پڑ گیا تھا لگتا تھا واقعی اسے کرش ہو گیا ہے مگر یہاں ہیرو کا کردار بالکل بے کار لکھا ہوا ہے۔ نا وہ آہن من ہیوک کی طرح شوخ و شنگ ہے نا ہی اس میں کوئی الگ سی خوبی ہے۔ اس لڑکے کی اداکاری بری نہیں اتنی جتنا برا مجھے اہم کردار کا اتنا سادہ سا لکھا ہونا لگا ہے۔
اب آتے ہیں کہانی میں جو موڑ ڈالا ہے۔ نام سون کی والدہ ابھی بھی طاقتور ہیں اور یہ بات ڈھکی چھپی بھی نہیں پورا کوریا جانتاہے یہ بات۔ وہ اسپائیڈر مین کی طرح کورینز کو بچاتی پھرتی ہیں مگر اچھی خاصی ویمپ جیسی شکل بنا کر۔ جانے آنٹی نے بوٹوکس کیا ہے یا پلاسٹک سرجری خراب ہوگئ پہلی دفعہ میں ڈرائونی فلم کی ولن لگتی ہیں۔ سپاٹ چہرہ اور ایکشن کے مناظر میں ہلتی بھی ڈھنگ سے نہیں ہیں۔ بالکل غلط پسند ہیں یہ ہدایت کار کی۔ انکو گلیمرس دکھانا چاہ رہے تھے اور ویمپ دکھا رہے ہیں۔ ایک منظر میں یہ بیڈ اٹھا اٹھا کر ادھر ادھر رکھ رہی تھیں اتنا برا فلمایا ہے کہ دل کیا یہیں ڈرامہ چھوڑ دوں۔نام سون کی نانی بھی گاڑی پلٹ دیتی ہیں اس عمر میں بھی۔ مگر انکے مناظر گنے چنے ہیں۔
دوبونگ سون کے برعکس اسکا بھائی بھی موٹا سا کردار رکھا ہے۔ ڈرامے میں نا کوئی مزاحیہ منظر ہنسا سکا ہے نا کہانی نے دل موہ لیا۔ رہی سہی کسر کاسٹ نے پوری کر دی۔ لڑکی ٹھیک ہے بس منہ نا بنائے اس پر بوینگ والی اداکاری بالکل نہیں جچتی ہیرو کیلئے تو اداکاری کرنے کیلئے کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔ میں اتنا مایوس ہوئی ہوں یہ ڈرامہ دیکھ کر کہ میرا خیال تھا اسٹرانگ وومن کو ٹکر دیے گا اتنا اعلی ڈرامہ ہوگا مگر یہ تو اسکے پاسنگ بھی نہیں۔
Desi kimchi ratings: 2/5
ہاں یہ مجھے اچھا لگا ہی نہیں۔ ایک موقع بس اور دوں گی اس ڈرامے کو پھر دیکھتے ہیں میری رائے بدلے گی کہ نہیں۔۔