Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Flip the Script: An Intriguing New Approach to the Same Old Kiss Goblin Urdu Review

دنیا میں کیا نہیں ہوتا۔۔ مگر کم از کم یہ نہیں ہوتا جو دکھا رہے 😂
کس گوبلن دیکھا ۔۔ بارہ قسطیں وہ بھی آدھے گھنٹے کی نو دیکھ کر چھوڑیں پھر اگلے کئی دن چھوڑے رکھا پھر بقیہ اقساط ایک نشست میں ختم کر دیں 😛
خیر کہانی کی طرف آتے ہیں۔
ایک ہی جی یہ پالو سے گوبلن بھیا۔۔ یا یوں کہہ لیں دیوتا بھیا جنکو انسان بننے کا شوق ہے۔ اور انسان بننے کی پہلی ٹھرکیانہ کڑی یہ ہے کہ انکو 12 انسانوں کو چومنا ہے ان سے ایک ایک جزبہ لینا ہے۔ یوں بارہ جزبات سے یہ انسان بن جائیں گے۔ مگر چومنے کے بعد جو بھی انسان بلکہ لڑکی ہوگی اسکی یادداشت سے یہ حضرت اڑنچھو ہو جائیں گے۔
اب بندہ پوچھے انسانوں میں لڑکے بھی آتے ہیں۔ مانا لڑکوں کو انسان کہنا مشکل لگتا ہے مگر ہوتے تو انسان ہی ہیں نا بھیا ایک دو لڑکوں کو بھی چوم لو نہیں بھئی انکو چاہیئیں بارہ لڑکیاں۔
خیر لڑکوں کے جزبات بھی تو گیس کے غبارے کی طرح ہوتے پہلے اڑے اڑے پھرتے آخر میں ٹھس پھس۔ تو شائد یہی وجہ رہی ہوگی۔ دوسرا لڑکی ہی ہونی تھی نا ہیروئن۔۔ چلو معاف کیا۔۔
کہانی سے بہت سے اسباق ملتے ہیں۔
سائیڈ ہیرو کیلئے۔۔
بھیا تین سال سے محبت کا اظہار کرنے کا سوچتے رہے عقلمند و عقل بند اتنا نہیں پتہ کہ ہیروئن کو خلائی مخلوق، جن، نو دموں والا لومڑ، بندر سے انسان بن جانے والا بھوت، بد روح ، عامل ، خانساماں، کوئی ویب ٹون کا کردار، وجیہہ دیوتا کچھ بھی مل جائے گا ایک تمہیں ہیروئن نہیں ملنی۔ ہاں یہ ایک معاملے میں اچھا رہا کہ اسکو ہیروئن نہ سہی ہیروئن کی دوست مل گئ۔
گوبلنی کیلئے۔۔
بی بی تم نے اپنے سب فرائض پورے کیئے شاباش۔ اب چاہے تمہارا فرض ہیرو ہیروئن کو بھڑانا ٹکرانا محبت کرانا اجنبی بنانا اور پھر ملانا ہی کیوں نہ ہو تم نہ ہوتیں تو کہانی ہی نہ بنتی نا بڑھتی۔ مگر ایک بار اپنے مرنے کی وجہ بھی کھل کر بتادیتیں۔۔
ولن عامل کیلئے۔
دنیا میں لوگوں کو کیا کیا کام نہیں ہوتے۔ کوئی ملک تباہ کرنے میں لگا ہوتا ہے ، کوئی ایٹم بم بناتا ، کوئی نیا وائرس بنانے میں مشغول کوئی اس وائرس کا علاج ڈھونڈنے میں کچھ نہیں کچھ نہیں تو کے ڈرامے دیکھنے کا شغل جاری رکھے ہوتے ہیں ویلے ہم جیسے کہ وقت گزرے تمہیں کوئی ڈھنگ کا مشغلہ نہ ملا لے دے کر گوبلن مارتے پھر رہے ہو۔ گوبلن نہ ہوئے مچھر ، لال بیگ ہوگئے۔ یہ موصوف چلتے پھرےے گوبلن ریپیلر تھے۔ اور ہیروئن کے سامنے سستی جلیبی ( کوائیل والی) جس کے دھوئیں پر مچھر بیٹھ کر ٹھٹھا لگاتا یے آپکا ہی خون چوس کر۔ مطلب ہیروئن ڈنکے کی چوٹ پر اپنا مچھر میرا مطلب ہے اپنا گوبلن بچاتی پھرتی ہے اور گوبلن اسکو۔
ہیرو کیلئے۔
گوبلن بنو بہت اسکوپ ہے۔ ایک تو ایک نا دو، پوری گیارہ لڑکیوں کو کس کرنے کا موقع اوپر سے آگے پیچھے نا پٹانے کی تگ و دو نا کس کے بعد کچھ بتانے سمجھانے کا مسلئہ لڑکی کی یادداشت ہی غائب۔ لو جی نہ ہینگ لگے نا پھٹکری او رنگ بھی چوکھا آئے۔ یہاں مجھے شک یہ ہوا یہ کشٹ گوبلن انسان بننے کیلئے اٹھا رہا تھا یعنی انسان بننے کیلئے انسانوں والی ٹھرک خود میں کھود کھود کر نکالنا مجھے تو لگتا گوبلن انسان ہی تھا سب ڈرامے بازی تھی بھئ۔
ہیروئن کیلئے۔
دیکھو اوپر نیچے دائیں بائیں کوئی فالتو شکل کا اونگا بونگا بھی منہ نہ لگائے اوپر سے پٹا پٹایا بوائے فرینڈ کتے والی کرکے چھوڑ جائے تو بھی امید کی کرن ہے کسی لڑکے کو لڑکی کو کس کرتے دیکھو کیا پتہ وہ گوبلن نکل آئے اور اس سے تمہارا ٹاکرا لازمی بن جائے۔ ان موصوفہ نے گوبلن سے وہ وہ کام لیئے کہ مجھے یقین ہو چلا کہ یہ پچھلے جنم میں کومولیکا تھی۔ اسکو اپنے پیچھے لگایا اس سے بوائے فرینڈ ریپیلر کا کام لیا نخرے اٹھوائے اسکو بوائے فرینڈ بنا کر ذلت کے لڈو کھلائے عادی کیا کہ آئیندہ بھی ذلیل ہوتا رہے۔ پھر سب بھول بھلا گئ۔ واہ۔۔
ذاتی رائے

ایک طرف انسان ہیں جو غیر مرئی طاقتیں حاصل کرنا چاہتے ہیں دوسری طرف یہ دیومالائی کردار انسان بننا چاہتے۔۔ مطلب کچھ بھی۔ جس حساب سے لومڑ گوبلن خلاجی مخلوق انسان بنتے جا رہے کوریا کا سیٹییزن نمبر کا ڈیٹا تو دن میں دو بار اپڈیٹ کرنا پڑتا ہوگا۔ یہ نادرا والوں کو بھی یہ آئیڈیا کورین ڈراموں سے آیا ہوگا نت نیے خاندان نمبر بنا کر اچانک بیس بیس سال بعد پوری پوری دو نسلوں کا خاندان پاکستانی بنا چھوڑنے کا چند ٹکوں کے عوض۔
خیر محبت بھرا لبالب بھرا رومان پرور سادہ چھوٹا ڈرامہ ہے دیکھنے کی وجہ گوبلن۔ دوسری وجہ بھی گوبلن اب مجھے تمہیں لڑکیوں میں تو دلچسپی نہیں ہوگی نا۔ گوبلن نہیں پتہ ؟ مائی روم میٹ از گومیہو میں جو سائیڈ ہیرو ہے۔ یار اخیر پالو آیا ہے۔ اوئے گومیہو کی چوتھی قسط دیکھنی رہتی یے دیکھوں جا کے۔۔

Exit mobile version