کلین چیویٹ۔۔
مطلب لہریں زندگی کی۔۔
اس کو غور سے دیکھو۔۔ جوتیوں کو نہیں لڑکے کو ۔۔ پیارا لگا۔۔ ہے تو تھوڑا سا۔۔ اب یہ یو ٹیوب کا کیا دھرا ہے اچھا بھلا بس میں کے پاپ ڈھونڈتی ہوں چینی کوریائی ڈراموں کے ٹوٹے دیکھتی بیچ میں آن ٹپکا یہ۔۔ کہاں سے کیوں بھلا۔ خیر ایک آدھ بار نظر انداز کیا مگر پھر دیکھنا پڑا اسکا ڈرامہ۔۔
کہانی کچھ یوں۔۔
ایک مظلوم امیر کبیر مگر بےچاری ماڈل۔۔( مطلب امیر کبیر اور بے چاری بھی۔۔ ہم تو نہ ہوئے ایسے امیر کبیر بے چارے ہو کیسے سکتے بھلا خیر )کو اسکے سوتیلے باپ نے نشے کا ٹیکا لگا کر دست درازی کی جس پر وہ بھاگی مہنگی گاڑی لیکر جا ٹھونکا ہیرو کی محبوبہ کو جو ٹیکسی ٹیکسی پکارتی دیوانی ہوئی پڑی بیچ سڑک میں جا پہنچی تھی ہیرو سے فون پر بات کرتے ہوئے۔۔ جھٹ پٹ اسپتال پہنچایا مگر مر ہی گئ۔۔ ہیروئن کی ماں نے اپنے شوہر کے اثر رسوخ سے معاملہ دبا دیا مگر ہیرو کی غیرت کو گوارا نہ ہوا ہیروئن کو سزا دلوانے کی ٹھان لی موصوف وکیل ہیں اب کیس لڑ رہے ہیروئن کے خلاف ساتھ ساتھ انکی ایک منہ بولی بہن ہیں شکی سی جنکا شوہر ہدایت کار اور ہیروئن صاحبہ کا بہترین دوست ہے ۔۔۔ اب جب جب ہیرو صاحب ہیروئن کو تنگ کریں گے یہ موصوف بچائیں گے اور بیوی کے ہاتھوں مار کھائیں گے۔ واقعی پٹے ہی گا۔۔اس لڑکی نے اتنا مارا ہے سائیڈ ہیرو کو بھرکس ہی نکال دیا بے چارے کا۔۔ بے چارہ ہوٹل گیا پٹا۔۔ ہیروئن کے گھر جب جب گیا پٹا ۔۔ پٹا ہیروئن کے گھر گیا۔۔ پٹا ہیروئن کے گھر گیا پھر پٹا۔۔اسکو روزانہ خوراک کے طور پر صبح دوپہر شام تھپڑ پڑتے تھے اوپر سے ایک دن تو تین کپڑوں میں بلکہ دو کپڑوں یعنی بنا شرٹ کے گھر سے نکال دیا ننگا پنگا گیا ہیرو کےگھر اس نے بھی زلیل کرکے گھر میں اس وعدے کے ساتھ رکھا صبح دوبارہ پٹنے گھر واپس جانا۔۔ کیونکہ وہ تم سے بہت محبت کرتی ہے۔۔
لڑکیوں کیلئے۔۔
بھئی کسی کی محبوبہ کو مار دو گاڑی کے نیچے دے دو۔ دو فائدے ہونگے ایک تو لڑکا لنڈورا رہ جائے گا دوسرا تم سے بدلا لینے کیلئے اسکے سر پر تم سوار ہو جائو گی آگے پیچھے پھرے گا تنگ کرےگا ترس کھائے گا مر مٹے گا ۔یوں آم کے آم گٹھلیوں کے دام۔۔
لڑکوں کیلئے۔۔
بھئ اگر کوئی تمہاری محبوبہ کو مار دے تو کہو خس کم جہاں پاک۔۔ نئی ڈھونڈو۔۔ ہو سکے تو مارنے والی کے ہی شکرگزار ہو جائو مر مٹو اس پر لڑکی آنی جانی ہے یار دل کو چوراہابنائو اور اشارے بھی نہ لگائو لگائو تو بس ہری بتی جلا کر رکھو۔۔ یعنی آئو جائو۔۔ ہاں چھینک مارو مگر ناک اور منہ رومال سے ڈھانپ کر رکھو یار ناظرین بھی لڑکیاں ہو سکتی ہیں( اگر یہ بات سمجھ نہیں آئی تو پچھلا مراسلہ پڑھ لو)
معاون کردار۔۔
بھئ شوہر کی کتے والی کر کے رکھو جب موقع ملے گال پر طمانچہ بجا دو۔ اس پر شک کرو اتنا اتنا کہ اسے پاگل کردو بال نوچنے لگے اپنے زندگی سے نفرت کرنے لگے اور تو اور اسے زلیل کر کرکے خوار کر کر کے اسی سے معافی منگوا کر راضی بھی ہو جائو۔۔
معاون کردار۔
بڑے بڑے معاون کرداروں کی کتے والی ہوتے دیکھی مگر یقین کرو جب جب تمہاری کتے والی ہوئی ایک میرا بھی تمہارے گال پر بجانے کا دل کیا۔۔ مطلب بیوی نے زلیل و خوار کر کے رکھ دیا اور آپ محبت کا راگ الاپ رہے حد ہی ہوگئ ایسے مرد کہاں ہوتے اتنے تحمل برداشت والے۔۔ تھائی لینڈ میں؟۔۔ آرہی ہوں میں بھی وہیں۔۔ مجھے پسند آئے ہی ہی ہئ آخر کو ہوں میں بھی لڑکی ہی اور کے ڈراموں میں بھی میرے پسندیدہ مناظر اوپا کی پٹائی والے ہی ہوتے ہیں ہیروئن کے ہاتھوں۔۔
زاتی رائے۔۔
دیکھ لو ڈرامہ بہت تفصیل سے بنا ہے آگے کر کر کے دیکھ لو اچھا ہے کہانی دلچسپ ہے ۔۔ اسے دیکھو تو ابھی جو میرا تبصرہ پڑھتے منہ بن رہے نا تم لوگوں کے لمبا ہو گیا یہ ڈرامہ دیکھو احساس ہوگا دنیا میں کتنے لوگ فارغ ہیں کتنا فالتو وقت انکے پاس اتنے لمبے لمبے ڈرامے بناتے ہیں فلماتے ہیں ۔۔ ہیرو مجھے پیارا لگا آیا بھی بڑا پپو سا ہے اس ڈرامے میں ہیروئن تو تھائی لگ ہی نہیں رہی تامل ہیروئن لگ رہی تھی رنگ بھی کم اور بڑی آنکھیں بڑے ہونٹ بڑی سی لمبی سی۔۔ کے ڈرامے دیکھ دیکھ جو بوٹے سے قد کی ہیروئنیں دیکھنے کی عادت ہوئی اس زرافے جیسے قد کی ہیروئن جب گھگھیاتی تھی تو غصہ ہی آجاتا تھا مجھے ہیرو نے وہ وہ کمینے پن مچائے ہیں دو تین اس نے مجھ سے بھی کھا لینی تھی اگر موبائل سے آپ کسی کے کان کے نیچے بجا سکتے ہوتے تو
Desi Kimchi ratings: 4/5