Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Korean Azmat Sultan

مشہور کوریائی فنکار جنکی عظمت کو سلام ۔۔کوریائئ فنکار دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں اور انکے متعلق چھوٹی بڑی ہر معلومات انکے پرستار بڑے ذوق و شوق سے پڑھتے ہیں اپنے پسندیدہ فنکاروں کو جاننے کیلئے ہمارا بلاگ ضرور پڑھا کیجئے۔

کم سوہیون 1999 میں پیدا ہونے والی گول سے چہرے کی حسین اداکارہ ہیں اور نازک اندام ہونے کے باوجود اپنے پھولے پھولے گالوں کی وجہ سے خوب بھولی بھالی معصوم سی لگتی ہیں ۔اسی وجہ سے اسکول 2015، لیٹس فائٹ گھوسٹ، لو الارم ، آئی کین ہیئر یور وائس ، میں لگاتار ہائی اسکول کی طالبہ کا کردار نبھایا اور نجانے مزید کتنی بار آگے بھی نبھا سکتی ہے مگر ہمارا مشورہ ہے ایک جیسے بالوں کے انداز کے ساتھ یکسانیت کا شکار ہو چکی ہے سو آئیندہ ہائی اسکول ڈرامہ کی بجائے اچھے مختلف کردار وں کو منتخب کریں

پارک ہیونگ سک 1991 میں پیدا ہونے والے وجیہہ اور خوبصورت ہونے کے ساتھ نہایت شرمیلی شخصیت کے مالک ہیں۔ موصوف کے ڈرامے اچھے مشہور ہوئے مگر انکا کردار عموما دوسرے اہم کردار کے طور پر ذیادہ مشہور ہوا۔ مستقل سائیڈ رول کرتے کرتے اسٹرانگ وومن دو بونگ سون میں ہیرو بنے مشہور بھی ہوئے مگر اسکے بعد کوئی اچھا کردار نہیں ملا اب تو خیر ملٹری چلے گئے ہیں۔ بتانے والی بات یہ ہے کہ انکے والد مرسیڈیز بنز کوریا کے سول ڈسٹریبیوٹر ہیں اور خود ہیونگ سک میڈیا انڈسٹری کا حصہ بننے سے قبل ہی کروڑ پتی بن چکے تھے۔ یہ چاہتے تو اپنے لیئے خود ایجنسی بناتے خود ڈرامے بناتے خوبصورت ہیں اور با صلاحیت بھی جانے انکو یہ خیال کیوں نہیں آیا کہ خود ہی خود پر خرچ کرکے نامور فنکار بن جاتے۔۔

لی جونگ سک بچپن سے ہی اداکاری کر رہے ہیں۔ اور مشہور ترین فنکار ہیں انکے حصے میں حد کامیاب ڈرامے آئے پنوکیو، آئی کین ہیئر یور وائس، ہائی کک ون، ڈبلیو ٹو ورلڈ ، وائل یو ور سلیپنگ وغیرہ ان سب ڈراموں کی ریٹنگ خوب اونچی رہی۔ اور مزے کی بات ان سب ڈراموں میں اتنے خوبصورت اور مکمل شخصیت میں نظر آئے کہ ہیروئن انکے آگے پانی بھرتی نظر آئی ۔ بے سوزی اور کم جی وون جیسی حسین اداکارائوں کو بھی خوب ٹکر دی۔ نازک اندام ہونے کے باوجود ٹھیک ٹھاک وجیہہ ہیں۔ پنوکیو میں انکو بدصورت دکھانے کیلئے انکے بالوں کا عجیب ڈھنگ اپنایا یہ پھر بھی جاذب نظر دکھائی دیئے۔

by Desi Kimchi #kdramas #azmatsult#koreancelebrities #Desikimchi #Pakistanikdramafans#kactor #leejongsuk #tvn #kdramaedit #oppa #koreanactress #kbs #kpopers #drakorindo #sbs #vagabond #doramascoreanos #asiandrama #kdramafans #koreandramalovers #rowoon #koreanlovers #l #kpoperslovers #klovers #like #cdrama #newdrama #kimsohyun #jongsuk #koreadrama #actress #leejaewook #mbc #suzy

Exit mobile version