Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Lets fight ghost kdrama urdu review

لیٹس فائیٹ گھوسٹ

یہ ڈرامہ کیا ڈرامہ ہے۔ واہ کیا ڈرامہ ہے۔۔ اس ڈرامے کو دیکھ کر آپکو اپنے اندر ایسی کمی کا احساس ہوگا کہ بس۔ مطلب کیا ہے ہماری زندگی دیکھا ہی کیا ہم نے زندگی میں۔۔ بس انسان دیکھے؟ ارے ادھر ادھر یہاں وہاں رلتے پھرتے انسان۔ انسان دیکھا بھی تو کیا دیکھا۔۔ ربا اتنی بڑی بڑی آنکھیں دیں۔۔ ( کیا شک ہو رہا بڑی آنکھوں پر ؟ کورین سے ملائو تو اچھی خاصی بڑی بڑی آنکھیں ہیں میری اچھا نا)۔۔ ہاں تو ان آنکھوں سے بس چیزیں انسان دیگر مخلوقات دیکھیں مگر کبھی کوئی بھوت نہ دیکھا۔۔ کیوں بھلا۔ کیا غلطی تھئ میری؟۔ مجھے حق نہیں ہوائی مخلوق دیکھنے کا؟۔ ہق ہا۔۔
خیر یہ ڈرامہ ہے ہوائی مخلوق دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے خوبصورت کھنچی ہوئی آنکھوں والے لڑکے کے بارے میں۔۔ ہائے۔۔
آہم۔ یہ لڑکا بھوت دیکھ سکتا۔۔ دیکھ کیا بھوت کوحسب توفیق پیٹ بھی سکتا۔۔ بس پھر جو لڑکوں کے شیطانی زہن میں آتا۔۔ بس اسی کو پیشہ بنا لیا۔۔ آسیبی جگہوں پر جانا بھوت کو مار بھگانا اور پیسے وصولنا بھوتوں سے پریشان لوگوں سے۔۔ بڑا کام چل نکلا لوگ فون کر کرکے بلاتے اپنے بھوت بھگواتے۔۔ ایک بار ایک بھتنی نے بھی کال کر کے بلا لیا وہ بھی اسکول میں۔ مطلب دن کی روشنی میں جہاں کوئی نہ جانا چاہے وہاں رات کے تین بجے پہنچ گئے یہ موصوف۔ یہاں ٹکرے انکو اپنے جیسے سر پھرے جن کو بھوتوں کو براہ راست نشر کرنے کا شوق۔۔ یہ تین لڑکے ٹکرے بھتنی سے جو خود ایک بھوت سے پریشان تھی۔۔ بھوت بھی ایکدم ٹھرکی۔۔ مری ہوئی لڑکی کو بھی پریشان کر رہا۔۔ ویسے پریشان ہونے والی لڑکی بھی کم نہیں تھی۔۔ ہیرو کی خوب پٹائی کی پھر مظلوم بھی بن گئ۔۔ ہیرو بے چارہ مصیبت کا مارا پٹا پھر بھوت کو پیٹا اس لڑکی کی مدد سے۔۔واپسی کی راہ لی۔۔ مگر بھول گیا۔ بھتنی بھی کبھی لڑکی تھی ساتھ لگ گے آگئ۔۔ اب جہا ں ہیرو وہاں یہ۔۔ بے چارہ کھانا پکا پکا کر اس موٹو کو ٹھنسا ٹھنسا کر تھک گیا۔ یار اتنی پیٹو بھتنی ایک دل میرا بھی یہی کیا بھئی مر جائو پھر موٹا ہونے کے خوف سے نجات ہوگی بھر بھر پیٹ کھائو۔۔ کھاتے کھاتے زندہ ہی ہو جائو یا مر جائو یا کھائو ۔ اف دماغ کی دہی ہو گئ
ہیرو بھی کم نہیں ہیروئن کو پڑھانا شروع کر دیا۔۔ بھئ اب بھتنئ سے نجات کیسےہو۔ تجربے سے ثابت ہوا بھوت بھی پڑھائی سے بھاگتے۔۔ تو آئندہ کبھی زندگی میں بھوت سے ٹاکرا ہو تو حساب کی کتاب کھول کر بیٹھ جانا الجبرا پڑھانے لگنا بھوت خود رفو چکر ہو جائے گا۔۔ خیر چوبیس گھنٹے ساتھ رہ رہ کر رہ رہ کر وہی ہوا جو ایک دوسرے کے سر پر سوار ہونے سے ہوتا۔۔
ہاں وہی نگوڑی محبت۔۔
اسباق لڑکیوں کیلئے۔
بھئ مر جائو۔۔ سنا ہے وجیہہ لڑکوں کو بھتنیاں نظر آتی ہیں۔۔ زندگی میں تو کبھی کوئی ڈھنگ کا لڑکا دیکھنے کو ملنے والا نہیں۔ ایک سے ایک بونگے چھچھورے۔ خیر مرنے کے بعد بڑی کھیپ ہے اور مزے کی بات جتنا مرضی آگے پیچھے پھرو دکھائی بھی نہیں دوگی انہیں۔۔ آہم۔۔
چھوڑو۔ ہاں مر جائو تو اسکول سے دور رہنا۔۔ زندگی میں جتنی چڑ کھائی پڑھائی سے مر کر اس سے دس گنا زیادہ دور رہنا پڑھائی سے۔۔ کیونکہ مرنے کے بعد بھی آپ لڑکی ہی رہیں گی۔۔
ہاں بھئ اور پھر اگر کسی لڑکے کو دکھائی دیے جائو تو اسکو اپنا گاڈ فادر سمجھ بیٹھو۔۔ ہر طرح کے کپڑے جوتے کھانے پینے کی فرمائشیں کرو اور پوری بھی کروائو۔۔ بھئ لڑکے کماتے ہی کس لیئے ہیں۔ خوب خرچہ کروائو۔
لڑکوں کیلئے۔۔
وجیہہ ہو پڑھاکو ہو۔۔ اکیلے ہو؟۔۔ مطلب صاف ظاہر ہے۔۔ زندہ لڑکیوں کا اچھے لڑکوں میں دلچسپی نہ لینا عام بات ہے۔ دفع کرو۔بھتنیاں دیکھنا شروع کرو۔ بچپن سے عادت ڈالو۔۔ آسیبی جگہوں پر جائو۔ بھوت بنگلوں کی دیواروں پر نمبر لکھ آئو۔۔ ضرور کوئی ٹھرکی بھتنی رابطہ کرلے گی پھر راوی چین ہی چین لکھتا ہے۔۔ اگر کسی بھتنی سے دوستی ہو جائے تو اسکی مدد سے بھوتوں کا مقابلہ کرو۔۔ اپنی بھاری بھرکم فیس رکھو خوب پیسہ کمائو۔۔ پانچوں گھی میں سر کڑاہی میں ہوگا۔۔
اسی پر بس نہیں بھتنی کو اگر دھندلا پڑنے یا غائب ہونے کی بیماری ہو تو چونک بھی جائو۔۔ یہ کیا ماجرہ ۔۔ اب مر کے کونسی موت آرہی ہے اسے؟۔۔ بہت بڑی ہنٹ دے دی بھئ۔۔ آگے چلو
معاون کرداروں کیلئے۔۔
بھئ تم لوگ کیا بیچ بیچ میں آجاتے ہو ڈائلاگ بولنے تم لوگوں کی وجہ سے ایک دو منظر ہیرو ہیروئن کی شکل دیکھے بغیر گزر جاتے۔۔ مطلب تم لوگ کر کیا رہے تھے۔۔ اور تم ہیرو کے دوست کے دوست۔۔ سیڑھیوں پر گر کر مرتے مرتے بچنے پر اگر کوئی خوبصورت لڑکی نظر آئی تو عقل کی بات وہ بھتنئ ہی ہوگی۔چلو دیکھ لی بھتنی۔۔ اب کیا مر مٹو گے۔۔ بلا وجہ تکونی محبت کہانی بنائی احمق الو۔۔
ولن کیلئے۔۔
دماغ پر زور ڈالنا۔۔ اس زندگی میں مصنف کے ساتھ کیا برا کیا تھا تم نے؟ اس سے ادھار مانگ لیاتھا؟ اسکی گرل فرینڈ کو اسکا کوئی پرانا معاشقہ بتا دیا تھا؟ ارے جب وہ بیٹھ رہا تھا تو اسکی کرسی گھسیٹ کر گرا دیا تھا اسے؟ نہیں؟ ارے تو کیا پچھلے جنم میں بھینس چرا لی تھی اسکی؟ مطلب کونسی ایسی زاتی دشمنی نکالی اس نے تم سے۔ پورا ڈرامہ ولن بنے رہے آخری سین پر مجھے تم سے اتنی ہمدردی ہوئی کہ بس نہیں چل رہا تھا موبائل اسکرین میں گھس کر تمہیں کوریائی پولیس سے بچا لوں۔بے چارے تم آٹھ سال کی عمر سے تم پر بدروح حاوی ماں تمہاری دشمن ہوئی وی۔ بدروح الگ قتل کرتی پھر رہی پھر تمہاری خدا خدا کرکے جان چھٹی تو جیل تمہارا مقدر۔۔ کوئی بڑا نقصان پہنچایا ہے تم نے مصنف کو یاد کرو۔۔ کہے دیتی ہوں میں کوئی بڑا ہی۔۔۔۔۔
زاتی رائے۔۔
اگر اوکے ٹائکیون پسند تو۔۔۔ڈرامہ دیکھو
بڑے منہ والی ہیروئنیں پسند تو۔۔ ڈرامہ دیکھو۔
بھوت پریت کی کہانیاں پسند تو۔۔۔۔۔ایضا (ایضا کا مطلب ہوتا جو اوپر لکھا وہی نیچے بھی آئے گا یہاں آئے گا ڈراما دیکھو)
رومانوی کہانیاں پسند تو۔۔۔ ایضا۔۔
ہلکی پھلکی داستان پسند تو۔۔۔ ایضا
کوئی کام دھندہ نہیں تو۔۔۔۔۔ ایضا
آٹھ بجے کا ڈرامہ نہیں دیکھنا تو۔۔۔۔ ایضا۔
صبح جلدی نہیں اٹھنا تو۔۔ ایضا
بھوک لگ رہی ہے تو۔۔۔ ایضا
کھانا کھا کیا ہے تو۔۔۔۔ ایضا
موبائل۔میں پچھتر فیصد بیٹری ہے۔۔۔ ایضا
لیپ ٹاپ پاس ہے تو۔۔ ایضا
یہ تبصرہ پڑھ لیا ہے تو۔۔۔ ایضا
میں کہہ رہی ہوں ڈرامہ دیکھو تو ایضا۔۔
مطلب بھئ دیکھو سب ایک میں ہی کیوں ہر طرح کا ڈرامہ دیکھ کر بیٹھ گئ ہوں۔۔ تم سب بھی دیکھو۔۔ بھگتو۔۔ ایک میں ہی کیوں جھیلا کروں ڈرامے حد ہے۔۔ چلو اب دیکھو یہ ڈرامہ جا کر حد ہوگئ۔۔

Exit mobile version