چھوٹی عورتیں دیکھا۔
کاش نہ دیکھا ہوتا۔۔
کہانی ہے تین عدد بہنوں کی۔ سب سے بڑی کم گویون دوسری سسپیشس پارٹنر والی تیسری آل آف اس آر ڈیڈ والی۔ ان تینوں میں سب سے ذہر کم گویون اور سب سے پیاری آل آف اس ڈیڈ والی لگتی مگر کم گویون کو اتنا ناپسند کرنے کے باوجود اسے عورت کہنا نا انصافی لگا کیونکہ طویل عرصے بعد اس نے اپنے بالوں کا گھٹیا انداز بنانا چھوڑا ہے اور یومی ایز سیلز کے بعد کچھ بہتر لگ رہی ہے۔
کہانی پر آتے ہیں۔
کہانی شروع ہوتی ہے دو بڑی بہنوں کے اپنی چھوٹی لاڈلی بہن کے لاڈ اٹھانے سے ۔ لاڈ میں وہ اسے یورپ تعلیمی دورے پر بھیج رہی ہیں۔ اور انکی اماں جو نہایت شاطر شکل کی کمینی خاتون ہیں تڑپ تڑپ گئیں بچیوں کی خوشی پر۔ بہنیں چھوٹی پر جان وارنے کو تیار ہیں اور چھوٹی ان پر بوجھ بننا نہیں چاہتی بیچ میں آتی ہیں کمینی اماں جو رات کو انکے سونے کے بعد سب پیسے چرا کر فلپائین میں مقیم اپنےشوہر یعنی ان کے ابا کے پاس بھاگ جاتی ہیں۔
اب شروع ہوا دکھیاریوں کا دکھی ڈرامہ۔ کم گویون نے عزم کیا دوبارہ پیسے جمع کرنے کا۔ یہ موصوفہ آپنے دفتر میں شودروں کی طرح رہتی ہیں کوئی منہ نہیں لگاتا ایک باجی ہیں جنہوں نے محنت کرکے اپنا مقام بنایا ہے روپیہ پیسہ بنایا ہے وہ انکی ہر طرح مدد کرتی ہیں اب بھی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ دوسری نام جی ہیون صاحبہ جانے کیوں مگر ایک امیر خاندان میں لے پالک تھیں اب وہاں سے بھاگ کے بہنوں کے ساتھ رہتی ہیں یہ موصوفہ صحافن ہیں ۔ صحافی کی مئونث بنائئ یے بھئ۔ خیر انکو دفتری اوقات میں پی کے بھٹ ہونے کی وجہ سے ایک مہینے کیلئے نکال باہر کیا گیا ہےمگر انکو ملا ہے ایک گینگ کی غلط کاریوں کی اطلاع جس پر وہ گئیں ملاقات کرنے اطلاع دہندہ سے اور اگلا مر گیا حادثے میں ۔ اسکی گاڑی کے پاس ہے خوبصورت سا جامنی پھول۔ ۔ اب کیا ہوگا؟ پیسے کہاں سے آئیں گےچھٹکی کو یورپ کی تعلیمی سیر پر بھیجنے کے لیئے ۔۔
ہممممم۔
کم گویون کی وہ پیسے والی آپی نے خود کشی کرلی۔ اب کیا ہوا؟ کم گویون کو دی گئ انکے جم خانہ کے لاکر کی چابی اور کم گویون نے کھولا لاکر اندر ملا پیسے سے بھرا بیگ۔ واہ وارے نیارے۔ مگر نہیں۔ دفتر والے کم گویون کو چھوڑنے والے نہیں ۔ ان باجی پر ہے فراڈ کا کیس اور کم گویون کی مدد سے ان پیسوں کا سراغ لگوانا چاہتے ہیں۔ دوسری قسط میں ہی ولن دکھائی دینے والے کمینے باس جہنم واصل ہوگئے ہیں اور انکی لاش کے پاس سے ملا ہے پھول جامنی پھول۔ یہ پھول کمگویون کی باجی کے گھر سے بھی ملا ہے۔ یعنی سب گڑبڑ گھوٹالا ہے۔ اور دو عدد خوبصورت اوپا بھی ہیں۔ مگر وہ اس کہانی میں اتنے ہی زبردستی ٹھونسے ہوئے ہیں جیسے میں نے انکا ذکر اس تبصرے میں ٹھونسا ہے۔
خاصا پریشان کن دکھی منحوس لوگوں کی کہانی پر مشتمل ڈرامہ ہے اور دیکھ دیکھ کر مزید بندہ ڈپریشن کا مریض ہی بنے گا سو اگر زندگی میں خوشیوں سے تنگ ہو تو دیکھ لو۔
Desi Kimchi rating: 2/5