Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Love Alarm urdu review

میں نے لو الارم دیکھا۔ دیکھا تو دیکھا یہ بھی نتیجہ اخذ کیا کہ لو الارم کو دیکھنے سے بہتر ہے۔۔
korean drama 2019 love alarm song kang kim sohyun
لو الارم کو نہ دیکھنا۔۔ لو الارم کے جتنے ٹوٹے دیکھے ان سے ہیرو ایک نمبر کا ٹھرکی اور ہیروئن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے پر مائل نظر آیا اور دو درجن تھائی ایسے ڈرامے بن چکے ہیں جن میں ڈارک لو جیسی اصطلاح کثرت سے استعمال ہوئی تو سوچا ایسا تشدد پسند ذہن پراگندہ کر دینے والا کورین ڈرامہ کیوں کر دیکھا جائے؟ مگربد قسمتی آپ پر اچانک وارد ہوتی ہے۔ سو یہ بدقسمتی بھی مقدر ٹھہری۔اور کہانی توقع سے بالکل خلاف۔
کہانی ہے جی ایک چالاک عیار موقع پرست لڑکی کی جس کا اپنا معشوق موجود پھر بھی انجان لڑکے پر مر مٹی اور تعلقات ختم کرکے اسکے دوست سے تعلقات قائم کر لیئے درمیان میں ایک فالتو ایپ کو کوستی رہی۔۔
سچ مچ یہی کہانی ہے بھئ یقین نہیں آتا دیکھ لو۔
اس کہانی سے بہت سے اسباق ملتے ہیں
سائیڈ ہیرو کیلئے
کےڈرامہ میں سائیڈ ہیرو کیلئے کتے والی کروانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوتا سو یہ بھی شریف معصوم سائیڈ ہیرو ہیں جو ایک لڑکی کو چپکے چپکے پسند کرتے ہیں اور چونکہ اس چلتر لڑکی نے پہلے سے ایک کاٹھ کا الو پٹا رکھا ہے سو اسکو سیدھا لائن مارنے کی بجائے بس خیر خیریت سے گھر لانے لے جانے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے۔
ساتھ ساتھ ہیرو کے بے دام غلام الگ بنے ہیں
ہیروئن۔۔
ماشا اللہ سے مطلبی موقع پرست اور خوب چلتر ہیں ۔ غریب ہیں اور حسب معمول امیر کبیر لڑکا مر مٹا ان پر۔۔ جھٹ پرانے معشوق کو چھوڑا ان سے ٹانکافٹ کروایالو الارم ایپ کے ڈویلپر تک سے نیا فون اینٹھ لیا مطلب ٹھیک ٹھاک بے غیرت اور کمینی لڑکی بنو لڑکے خود آ آ کر پٹ جائیں گے۔۔
ہیرو کیلئے۔
مطلب جیسی ہیروئن ویسا ہی ہیرو۔ بچپن کا دوست جس لڑکی پر چپکے چپکے مر رہا انہوں نے سیدھا اسی لڑکی کو جا کر بو سہ دے ڈالا پٹا لیااور ڈرامے کے آخر تک اس لڑکی کے ہاتھوں دل تڑوا کر نئی لڑکی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھومتے ہوئے سائیڈ ہیرو کو کمینہ کہتے ہیں اور قطع تعلق بھی کر نے کا کہہ دیا۔ مطلب آم کے آم گٹھلیوں کے دام۔ نہیں یہ والا محاورہ یہاں فٹ نہیں بیٹھتا بیانیئے۔۔
ویسے سونگ کانگ جیسی پیاری صورت ہو تو سات خون معاف۔۔ 🥰 شمو آگئ
لو الارم کے ڈویلپر کیلئے۔
بیٹا منحوس ہو تم جہاں دنیا کے لوگ ایک سے ایک گیمز بنا رہے ہیں دنیا جہان کی معلوماتی ایپس بنا رہے فٹے منہ جو ایسی فالتودلوں کو توڑنے اور لوگوں کے پول کھولنے والی ایپ بنا ڈالی۔ اور سچ مچ گوگل پلے اسٹور پر بھی ڈال رکھی ہے۔اب کون احمق ہوگا کہ ایسی فالتو ایپ اپنے فون اسٹوریج کی میموری فل کرنے کیلئے انسٹال کرے۔ ویسے پاکستان کو بھی لوکیشن میں ڈال دیتے اگلی اپڈیٹ میں کم از کم ڈال لینا مجھے ایک بھی ہارٹ دکھائی نہیں دیا ۔۔ اور میں شدید اداس ہوں مجھ سے تو کوئی پیار ہی نہیں کرتا۔۔
ذاتی رائے۔۔
بھئی دیکھو سب دیکھو لو الارم دماغ دل سب برباد خراب کرو کل ویلنٹائن ڈے بھی منائو سب یہودیوں کی سازش کا آلہ کار بنو۔ کم بخت۔۔ مجھ سے کسی کو پیار کیوں نہیں ہے ؟ ایک بار پھر ایپ ریفریش کرکے دیکھوں ذرا۔

Exit mobile version