Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Maharaj Indian Movie: A Cinematic Journey Worth Taking

Maharaj


اسکے کچھ خاکے فیس بک پرنظر آئے۔ جس میں ہیرو ہیروئن کا شین قاف درست کروا رہا تھا۔ اور ہیروئن کی سمجھ نہیں آتی کہ شین بھی صحیح بول سکتی ہے سین بھی مگر شین کو سین کی جگہ اور سین کو شین کی جگہ استعمال کرتی ہے۔ بس ہیرو مونچھوں والا ہیروئن پینڈو لیکن ان مناظر نے دیکھنے پر مجبور کردیا ۔ سو دیکھنے لگی۔
کہانی ہے ایک عدد پڑھے لکھے سمجھدار لڑکے کی جو صحافی ہے۔ اسکی ایک عدد معصوم سی منگیتر ہے۔ جس پر مجھے شک ہے۔ پورا گائوں ایک عدد پجاری جی کا ماننے والا ہے۔ جو حویلی کے قائم مقام منتظم اعلی ہیں۔ان پنڈت کے نیچے تین چار پنڈت آتے ہیں سب حویلی میں رہتے ہیں۔ ہر اہم تہوار انہی پنڈت جی کے پیر چھو کر شروع ہوتا ہے۔ ایک اہم رسم ہے اس میں کہ پنڈت جی کی سیوا کرنے کے نام پر گائوں کے تقریبا ہر گھر کی لڑکیاں جاتی ہیں جنہیں پنڈت جی چن لیتے ہیں۔ یہ لڑکی خدمت وہی کرتی ہے جو ایک لڑکی سے کسی مرد کی خدمت لینے کی خواہش ہوا کرتی ہے۔ صرف اتنا ہی نہیں آج سے کئی سو سال قبل وہ باقائدہ براہ راست پورن دکھانے کا انتظام بھی کر رہے تھے۔ لوگ جوق در جوق یہ پیسے لیکر دیکھنے جاتے تھے۔دماغ کی انسان کی یہ کونسی کڑی تھی کہ یہ سب غلط ہے یہ ادراک ہونے کے باوجود پورا گائوں اس رسم کو نبھاتا تھا۔ برا یہ ہوا کہ ہیرو کی منگیتر ( جو کہ ہیروئن نہیں ہے) بھئ اس رسم کو نبھانے حویلی پہنچی۔ اسے احساس ہی نہیں تھا کہ یہ کچھ غلط ہو سکتا ہے۔ تاہم ہیرو کا دماغ خراب ہوگیا شدید غصہ آیا اس نے اپنی منگنی توڑ دی ہیروئن سے قطع تعلق کرلیا۔سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ اس حرکت پر اسکے اپنے باپ نے ہیرو کی کتے والی کی مزید تہلکہ انگیز انکشاف کیا کہ اسکے گھر کی خواتین بھی حویلی سیوا کیلئے جاتی رہی ہیں۔ یہ انکشاف اتنا بڑا تھا کہ ہیرو کا دل حقیقت میں ٹوٹ گیا۔اسی پر بس نہیں ہیروئن نے اپنی غلطی کا ادراک ہونے پر خود کشی کرلی۔
یہ وہ اہم موڑ ثابت ہوا کہ ہیرو نے ٹھان لی کہ اب اس پنڈت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہے۔ اسکے بارے میں سب سچائی لکھتا رہا اخبار میں سب نے اس سے دوری اختیار کرلی اور پنڈت نے اس پر ہتک عزت کا دعوی کردیا۔ بس اب ہیرو نے ٹھان لی عدالت کا سامنا کرے گا ۔ اس نے آہستہ آہستہ لوگوں کا ذہن بنانا شروع کیا کہ یہ سب غلط ہے۔
انجام میں انہوں نے بتایا کہ یہ حقیقی کورٹ کیس تھا۔ ہیرو اس وقت کے مشہور زمانہ پنڈت کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوا تھا ۔لوگوں کو بتایا کہ یہ سب غلط ہے۔ انکو شعور دینا ۔ یہ بس اچھا تھا۔ ماحول پورا ایسا دکھایا جیسے واقعی دو سال پیچھے کے زمانے میں آپ پہنچ گئے ہوں۔
یہ کہانی جتنی بھی پر اثر ہو اچھی ہو اسکو جس طرح بس ٹو دی پوائنٹ فلمایا ہے اس میں تفریح کا عنصر جاتا رہا۔ ہیرو نے جو سنا ہے عامر خان کے صاحبزادے ہیں پہلی فلم کے لحاظ سے دیگر تمام سٹار نمونوں کی نسبت اچھی اداکاری کی ہے۔ اسکی مو نچھیں کٹوا کر بال ڈھنگ کے سنوارے جائیں تو خاصا پیارا ہے۔ ہیروئن نے بہت اچھی اداکاری کی ہے۔ سینماٹوگرافئ بھی اچھی ہے۔ دیکھنے کے قابل فلم ہے۔


مجھے فلم میں سیٹ سینماٹوگرافی ہیرو ہیروئن سب پسند آئے۔ کہانی سچ تھی اس بات پر تو اور غصہ آیا۔

Pakistan ‘s First seoul Korea based urdu web travel novel
How kdrama fans relate to characters of kdrama

Just found this amazing item on AliExpress. Check it out! PKR1,526 44%OFF | Personalized Eyes Photo Couple Bracelet Customized Picture Bracelet Engravable Picture Stainless Steel Gifts for Family Father

watch Barbie exclusively on Prime video

Exit mobile version