شدت سے انتظار تھا اس ڈرامے کا ۔۔ لی دوہیون کی وجہ سے۔اخیر پسند مگر اخیر بوگس ڈرامے کر رہا ہے۔یوتھ آف مئئ اسکی وجہ سے دیکھنا چاہا مگر اسکے ڈرامے میں ہونے کے باوجود دیکھا نہ گیا۔اتنا بور ڈرامہ اب کچھ میلنکولیا سے امید تھئ میتھ جینئس نو عمر لڑکا میتھ ٹیچر آہجومہ دونوں کی جوڑی کہانی میں نا جانے کتنے اتار چڑھائو آئیں گےمگر ۔۔۔
پہلی قسط دیکھی۔ کہانی شروع ہوتی ہے ایک انتہائی ہوشیارچنٹ چالاک پرنسپل سے جو اپنے اسکول کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا رہی ہے اور ایک استانی آکر اسکی تقریر کا بیڑا غرق کر دیتی ہے۔استانی کو پولیس پکڑ کے لے جارہی تھی جب لی دوہیون بھاگتا آیا اور کہا میم میں آپکو بچا لوں گا۔ وہ تو گاڑی میں بیٹھ کے نکل گئ ہمیں ماضی میں پہنچا دیا۔ جہاں لی دوہیون ہائی اسکول کا طالب علم ہے اور اخیر میتھ جینئس اسکی غور و خوض کی عادت اتنی پکی ہے کہ ایک جھلک میں سب ذہن نشین کر لیتا ہے ایک حادثہ ہوتا ہے اسکے سامنے تو اسکوٹر کا نمبر نوٹ کر لیا بچے روبک کیوب بلکہ روبک کون سے کھیل رہے تھے اسے حل کردیا وغیرہ۔ مگر ماضی کی کوئی تکلیف دہ یاد جڑی ہے۔ ٹیچر صاحبہ نئی نئی اسکول میں میتھ ٹیچر بنی ہیں اور شادی کرنے لگی ہیں ایک ایسے انسان سے جسے میتھ میں دلچسپی نہیں۔یہ خاتون کچھ کچھ پاگلوں کی حد تک میتھ میتھ کرتی ہیں انکا ہیرو سے ٹکرائو ہوتا ہے یہ میتھ کا انوکھا سوال اپنی جماعت کے بچوں کو حل کرنے کیلئے دیتی ہیں جسے بس یہی میتھ جینئس حل کر پاتا ہے مگر بڑی تگ و دو کے بعد ہیروئن صاحبہ اس تک پہنچ پاتی ہیں۔
کہانی سیدھی سپاٹ چل رہی ہے کچھ حد تک بور بھی ہے۔ بالکل بھی ہنگامہ خیز یا مزےدار پہلی قسط نہیں تھی۔ اوپر سے میتھ کی گردان میرے جیسوں جو کہ میتھ کے نام سے تھرتھرا جاتے ہوں کیلئے ہضم کرنا مشکل ہے مگر لی دوہیون کی صورت دیکھنے کو پوری قسط دیکھی اور شائد اگلی بھی دیکھوں مگر سچی بات کچھ ذیادہ اچھی امید نہیں۔پہلی قسط سے ناظرین کو باندھ لے یہ ڈرامہ ایسا نہیں۔۔
۔Desi kimchi rating 2/5