Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Mental couch Jegal first impression urdu review

mental couch Jegal
دیکھا۔ کھیلوں کے متعلق ڈراموں میں جو دلچسپی کا عنصر ہوتا ہے وہ پیارا سا لڑکا اور پیاری سی لڑکی کی کہانی جس کے بیچ بیچ میں وہ دلپشوری کیلئے کھیپ بھی کھیل لیتے ہیں کوئی مگر کوریا نے تہیہ کر رکھا ہے ہر طرح کی گھمن گھیری میں ڈالنے کا۔ اب ہوا کچھ یوں کہ لگایا یہ ڈرامہ لی یو می کے پیچھے اور ڈرامے میں کہانی چل پڑی انکل کی۔ انکل بھی وہ جو شائد انکل بننے سے پہلے بھی پیارے نہ رہے ہوں گے۔ دو عدد انکل لڑ لڑ کے پاگل ہوئے وے تائیکوانڈو کا مقابلہ ہونا ہے انکا اور ان میں یہ ہیرو والے انکل نے اپنا گھٹنا لڑا کر مزاق نہیں سچ میں انہوں نے اپنا گھٹنا لڑا کر جیتنے کی ٹھان لی۔ ہوا یوں کہ ولن انکل نے مارا ہیرو انکل کو اور ہیرو انکل نے مقابلہ جیتنے کیلئے زخمی ہونے کے باوجود بھی لڑنے کی ٹھانی اور نتیجہ کیا نکلا۔ ججوں کی بے ایمانی کے باعث ہار گئے اور گھٹنہ بھی تڑوا بیٹھے۔ اسی پر بس نہیں انکے ابا نے ججوں کے خلاف احتجاج میں ان پر گائے کھول دی اور اتنا نقصان کیا کہ ہیرو کو جب ہوش آیا تو ٹوٹی ٹانگ سے ذیادہ صدمہ نا پیسوں کالگ گیا جو اسکے ابا نے اسکی مدد کرنے کے نام پر نقصان کر دیا۔ انہوں نے جا کر ایسوسی ایشن کے شیشے توڑے گالیاں دیں اور بین ہو کر بیٹھ گئے۔
اس سب سے انہوں نے سیکھا کہ ہار جایا کرو۔ کوشش ترک کردیا کرو جب آپ کی ہر کوشش بے ثمر رہ جائے۔ اب یہ لنگڑاتے انکل مینٹل کوچ بن گئے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہار جانے کی ترغیب دیتے پھرتے ہیں۔لوگوں کو انکی اوقات بتایا اور مایوس کرنا انکا کام ہے۔ یہ بڑے بڑے کھلاڑیوں کا کھیل ختم کروا کر انکو اپنے کلب میں بونگیاں مارنے پر معمور کر چکے ہیں۔ انکے ڈی موٹیویشنل لیکچروں سے ایک کھلاڑی خود کشی کر چکی ہے۔ انکو ٹکرا انکا دوست جس کی چھوٹی بہن کھلاڑی ہے اور آئی پی ایس نامی ذہنی کھلاڑیوں کی بیماری میں مبتلا ہے مسلسل ہار رہی ہے وغیرہ۔ اب یہ بہنا کچھ کچھ انہی انکل کی جوانی کا عکس ہے ۔ اسپیڈ اسکیٹنگ کرتی ہیں اور ہر میچ میں گر گر کر اپنے کیرئر کے اختتامی مراحل میں داخل ہو رہی ہیں۔انکے دشمن انکے اپنے کوچ اپنی ٹیم کی لڑکیاں ہیں جو اسکو جان کے گراتی بھی ہیں اور ہراساں بھی کرتی ہیں۔ بہن جی گریں اور ایک اور لڑکی کے سکیٹ انکی ران میں کھبے آٹھ ٹانکے آئے انہوں نے سن کروائے بنا لگوائے تاکہ گل میچ کھیل سکیں اتنی پاگل ہیں۔ اگلا میچ کھیلا اور دوسرے نمبر پر آئیں۔ اور اب کوچ کے ہاتھوں پٹ رہی ہیں کہ مینٹل کوچ یعنی انکل پہنچے جزباتی ہو کر کوچ کو لات مار دی اپنی لنگڑے پن کی بیماری بھول بھال کے۔ بیچ میں ایک اور مینٹل کوچ بھی آئیں مگر بس اتنا ہی جتنا اس خلاصے میں میں نے شامل کیا وہ شائد انکل کی ہیروئن ہیں ۔ مگر کچھ کہہ نہیں سکتے ہو سکتا یہ بہنا ہی ہیروئن ہوں یا ہو سکتا ہے آپ اور میں اس ڈرامے کی آخری قسط تک اچانک گھس کر ہیروئن ک رتبہ پالیں کیونکہ ہر اسپورٹس ڈرامے میں کوئی نہ کوئی نئی بونگی ہوتی ہی ہے جیسے ٹوئینٹی فائیو ٹوئینٹی ون میں بلا وجہ ہیرو ہیروئن کا بریک اپ کروا کر الگ جگہ ہیروئن کی شادی کروادی گئ تھی۔ ہوف ۔
Desi kimchi ratings : 3.5/5

Exit mobile version