جب برائڈ آف ہابک دیکھا تھا تو یقین جانیئے یہی سوچا تھا کہ اب چاہےکچھ ہو جائے ہیرو جتنا بھی پسند آجائے بور ڈرامے مکمل نہیں کروں گی مگر میرا یہ عزم ٹوٹ گیا اور دیکھ ڈالا میں نے میائوں دا سیکرٹ بوائے۔۔ ہائے۔۔
وجہ وہی جو برائیڈ آف ہابک دیکھتے وقت تھی۔ جی پیارا ہیرو
ماشا اللہ سے کوریا کا پست ترین ریٹنگ اٹھانے والا ڈرامہ ہے یہ ۔ جناب کہانی ہے اس پیارے سے کم میونگ سو کی جو دراصل ایک بلا پے مگر ہیروئن کو جھونگے میں مل جاتا ہے۔ اور پارٹ ٹائم لڑکا بننے کا کام شروع کر دیتا ہے۔ کہانی بہت سادی ہے اتنی سادی کہ ڈرامہ دیکھتے کئی بار دل کیا خود ڈرامے میں گھس کر کہانی میں کوئی رنگ کوئی بھنگ ڈال دوں کوئی مصالحہ کوئی مسلئہ ابے کچھ تو کر دوں اس کہانی میں جس میں دم نام کو نہیں پھر بھی چلتی گئ کہ دیکھنے والوں کو لگنے لگا انکا دماغ بھی چل گیا ہے جو اسے دیکھے چلے جا رہے ہیں۔ کیا بتا رہی تھی میں؟ ہاں کہانی ہے ایک 22 سالہ لڑکی کی جسکا بے حد پیارا سا دوست ہے جو اسکے ساتھ نوکری بھی کرتا پے اور فارغ وقت میں اسکے سابقہ بوایے فرینڈ کو جا جا کے ہیروئن کی طرف سے زلیل بھی کرتا ہے کہ کیوں چھوڑ دیا اسے۔ ہاں ہیروئن کا پہلی ہی قسط میں ایک اور خوبصورت آہم لڑکے سے ناطہ ٹوٹ چکا ہے وہ خود بھی ٹوٹ چکی ہے۔ مگر ہیرو کو دیکھ کر ایک سے ایک گری چھچھوری حرکت کرتی ہے کہ سمجھ آجاتا ہے کہ سائیڈ ہیرو نے کیوں چھوڑا اسے۔ خیر سائیڈ ہیرو کو ہے بلیوں سے الرجی۔ آس پاس ہوں تو چھینکنا رونا شروع کردیتا ہے مگر ایک عدد بلا اپنی محبوبہ کے ہاں پال رکھا جس کو اسکی نئی محبوبہ نیاسسرال ملنے پر منہ پر مار جاتی ہے ہیرو کے۔ اب چھینکتے ہیرو کو دیکھ کر ہیروئن ترس کھا کر بلے کو لے آتی ہے گھر جو ہیروئن کے جادو بھرے لمس سے خوبصور ت نوجوان لڑکا بن جاتا۔ بس کہانی یہیں تک بڑھی پھر بڑھی کم رڑھتی ذیادہ رہی ۔
کہانی سے اسباق کیا ملے۔۔
بلیوں کیلئے۔ اس کہانی میں بلیوں کے لیئے سب سے ذیادہ اسباق ہیں۔ انہیں گھلنے ملنے انسانوں کا خیال رکھنے اور نت نئے نخرے دکھانے کی نت نئی تراکیب بتائی گئ ہیں۔مجھے امید ہے ڈرامہ دیکھنے کے بعد یقینا ہر بلی کو اپنی زندگی میں کچھ مقاصد طے کرنے اور اپنے آپ کو منوانے کا جزبہ بیدار ہوا ہوگا کچھ نہیں تو انسان بننے کی کوشش تو ضرور کی ہوگی۔
سائیڈ ہیروئن کیلئے۔
بھی منہ پر تالے رکھو کانپتی پھرو اور دیگر احمق سائیڈ ہیروئنوں کی طرح ہیرو کو لائن مارنے کی بجائے ہیرو کے آس پاس بڑے فریم میں نظر آنے والے اکسٹراز پر نگاہ رکھو اسکول کے زمانے سے رکھو اس بے چارے کو ہیروئن تو گھاس ڈالے گی نہیں تو وہ گدھا سیدھا آپکا ہوا۔۔ اسکا ربڑ مانگو اور اسے واپس نہ کرو۔ اس ربڑ کو پال کر رکھو اگلے دس سال۔ پالنا اسلیئے کہ چوری کہنا برا لگتا یے نا۔ ؟؟؟ کی تو موصوفہ نے چوری ہی مگر۔۔۔ ویسے اب مجھے احساس ہوتا ہے ہائی مڈل اسکول میں لڑکوں سے نام نہاد نفرت ایویں ہی پال رکھی کسی کا ربڑ پنسل پین پال رکھتی تو اب تک بھلا ہو جانا تھامیرا۔۔ ویسے مجھے یاد آیا فور کلاس میں کسی نے میرا پین چرایا تھا دیکھو اگر کسی لڑکے نے چرایا تھا تو سنو اب وقت آگیا ہے کہ تم مجھے کسی بہانے سے واپس کر دو کیا پتہ ۔۔۔۔ آہم۔۔
ایکسٹرا والے سائیڈ ہیرو کیلئے۔
بھئی ہو تو تم بھی خوبصورت اب اگر ہیروئن نے تمہیں کام والا بھائی بنا رکھا تو اسکا یہ مطلب تھوڑی کہ سب لڑکیاں تمہیں پاکیزہ نظروں سے ہی دیکھیں گی کسی کا تمہیں لائن مارنے کو بھی دل چاہ سکتا ۔تو اس لڑکی کو جس کو دیکھ کر لگتا کہ وہ تم سے نفرت کرتی ناپسند کرتی یا تم سے منہ سے بات کرنے کی بجائے رقعے بھیجتی ہے تو ایک بار اسے بھی لائن مار لو کیونکہ سائیڈ ہیروئنیں بھی حسین ہوتی ہیں کے ڈراموں کی اس ڈرامے میں تو ہیروئن سے ذیادہ ہی پیاری تھی یہ گونگی بے چاری
سائیڈ ہیرو کیلئے۔
بھئی مرد وہی جو ایک فیصلہ کرے تو ڈٹ جائے اس سے پیچھے نہ ہٹے۔ اس ایک نمبر کی کم عمری میں آنٹیوں جیسی شکل والی بونگی لڑکی کو جب ایک بار کسی بھی ء ی ے
یہ xyzکا
اردو ترجمہ ہے
ہاں تو کسی ء ی ے وجہ سے چھوڑ دیا تو فیصلہ بدلا کیوں۔ چھوڑا احمقانہ وجہ سے اور دوبارہ اسے چاہنا شروع کیا مزید احمقانہ وجہ سے۔ پھر اگلی قسطوں میں ہیروئن کے اندروبی بیرونی خانگی اور بلیوں والے مسائل سلجھاتے رہے یقین کرو کئی باردل کیا رکھ کے تھپڑ دوں ۔ مطلب کوئی حد ہوتی ہے بے دام غلام بننے کی اپنی محوبہ کے محبوب کا خرچہ اٹھاتے
رہے کہ وہ تمہاری محبوبہ کو پٹا کے بلا بن جائے شاباش ۔ حماقت کا کوئی اعلی خطاب ہوتا ہے تو اسے دیجئے گا مہربانی
بلے یا ہیرو کیلئے۔
ایک تو 7 سال کی زندگی وہ بھی ہیروئن کے پیچھے کتا بن کر گزار دی۔ جس طرح ہیروئن نے تم سے خدمت لی وقت بے وقت گود میں لے کر بیٹھ جاتئ آہم اوپر سے اپنے انتہائی بکواس ویب ناول جو اسکی بکواس ترین اپنی آب بیتی ہی ہے سناتی رہی تمہیں اسکے پیچھے نوکری کرنی پڑی وہ بھی اسی کے محبوب کے دھابے میں مطلب ملا کیا انسان بن کے۔ ابے انسانوں کی کتے والی ہوتی ہے زندگی میں سنا نہیں تھا کبھی؟ اور جب بلی ہی بننا ٹھہرا تو ایک چھوڑ ہزار بلیاں ملتیں اتنے تو پیارے تھے تم۔ رول دی زندگانی مگر یقین کرو اس ڈرامے کو دیکھنے کے بعد بلیاں اتنی ذہر نہیں لگتیں بلکہ کوئی میائوں میائوں کرتی مل جائے تو سننے کا بھی دل کرتا دل کرتا کہ وہ بلا ہو دل کرتا کہ وہ بھی۔۔۔۔۔۔
ہیروئن کیلئے۔
ماشا اللہ سے شروع اقساط میں جو چھچھوری لگیں آخری قسط تک اتنی ہی غبی بونگی اور کیا کہوں ۔ ویسی ہی رہیں۔ اچھے بھلے دو شاندار وجیہہ لڑکے دائیں بائیں اور وہ سوتیلا بھائی بھی بال وال کٹوا کے ٹھیک ٹھاک لگتا مگر ان سب کو چھوڑ ماتھا پھوڑا بلے پر جا کر۔جس نے چار دن جینا اور بڈھا ہو مرنا مطلب بڑی کوئی سکون کی زندگی تھی تمہاری جو یہاں بھی قسمت پھوڑ انتخاب ہی کیا۔
ذاتی رائے۔۔
اس ڈرامے کو دیکھو۔ بھئی اگر دیکھ سکو تو۔
مجھے تو لگتا اس ڈرامے کو دیکھنے پر دیکھنے والوں کو کیش پرائز دینا چاہیئے جس ویب سائیٹ پر دیکھیں اس ویب سائیٹ کی اسٹریمنگ مفت ہو جانی چاہیئے کیونکہ اتنا فارغ وقت لیکر جو بیٹھا ہو جو 24 قسطیں اس بکواس کے دیکھ سکتا ہو وہ کیا کچھ نہیں دیکھ سکتا آپکی ویب سائیٹ پر؟؟؟
آپکے اشتہاروں کا صحیح استعمال ہوگا
کہانی بلیوں کی ساخت نسل عادات پر اتنی تفصیل سے لکھی گئ ہے کہ اگر کوئی آس پڑوس میں لاوارث بلی ہو تو آپ اسکے سرپرست بن کر کہیں بھی اسکے لیئے اچھا رشتہ ڈھونڈ سکتے ہیں۔کہانی بس اتنی سی تھی کہ ایک سے ایک اچھا لڑکا موجود لڑکی کے گرد مگر مر مٹی بلے پر واہ۔ اور تو اور بلا جب ہمیشہ کیلئے بلا ہی بنا رہ گیا تو بھی اسی کی وفادار رہیں۔واقعی تم کتی نکلیں۔ ارے گالی نہیں دے رہی ہیروئن سارا ڈرامہ خود کو کتی خود کہتی رہی میں کتا ہوں یا کتیا ہوں جو اتنی خیال رکھنے والی ہوں۔ میں اتنی وفادار ہوں کہ کتیا ہوں وغیرہ۔
خیر واقعی وفادار تھی سائیڈ ہیرو کو ٹھکرا دیا اس کتیا نے بلے کے پیچھے۔۔
معصوم سی خواہش۔۔ اگر یہ ڈرامہ میں نے لکھا ہوتا ( جو کہ ناممکن ہے اتنا بکواس لکھا ہوتا میں نے مگر پھر بھی
(
تو انجام میں ہیرو کو یعنی بلے کو مار دیتی یا ہیروئن سائیڈ ہیرو سے شادی کرکے اس بلے کو
pet
کے طور پر پال لیتی۔ یقینا اس احمقانہ انجام سے بہتر ہوتا جو کہ اس ڈرامے کاہوا۔
کیا انجام ہوا خود دیکھو
آخر میں ہی کیوں ایک سے ایک۔بکواس ڈرامہ دیکھ کے بیٹھی ہوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟