مریکل سیل نمبر 7
یہ فلم میں نے دیکھی نہیں ہے البتہ تین منٹ کا فلم پر جو مکمل کہانی سناتے ہوئے ویڈیو کی جھلکیاں لگاتے ہیں انگریزی میں ایسے کسی چینل پر دیکھی میں نے اسکی ویڈیو۔ اتنی دردناک تھی کہ بس اتنا ہی دیکھنا کافی سمجھا۔
کہانی ہے ایک ذہنی پسماندہ کہہ لیں یا اپنی بات کھل کر سمجھانے کی حس سے عاری ایک انسان کی جو اپنی زندگی میں مگن تھا۔ اسکی بیوی تھی بچی تھی۔ مگر بیوی اسے اسکی کمی کی وجہ سے چھوڑ گئ۔ اب اس نے اکیلے اپنی بیٹی کو پالنا شروع کیا۔ ایک دن راہ چلتے اسے ایک بچی راستے میں زخمی گری پڑی نظر آئی ۔ اس نے اسکی مدد کرنی چاہی مگر وہ بچی دم توڑ گئ۔ اس بچی کے ساتھ کسی نے ذیادتی کی تھی۔ اس بچی کا باپ بااثر انسان تھا اس نے اپنی بچی کے قاتل کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا۔ تحقیقات ہوئیں اور یہ شخص مجرم ٹھہرا۔ اب یہ اپنی بات صحیح سمجھا نہیں سکتا اور باپ کو بیٹی کا بدلہ لیئے بنا چین آ نہیں سکتا تھا۔ اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔جیل میں یہ کیسے رہا کیا کیا ایک دکھ بھری داستان ہے۔ ہاں البتہ اسکے کچھ دوست بن گئے جنہوں نے اسکی تکلیف محسوس کی۔ اسکی بچی جو ماں سے دور تو تھی ہی اب باپ سے بھی علیحدہ ہو چکی تھی اسکو باپ سے ملوانے کا عزم کیا۔
ایکدن کسی طرح بچی کو جیل میں بلوا لیا۔ یہ بچی اپنے باپ اور ان قیدیوں کے ساتھ رہنے لگی۔ ان مصیبت کے ماروں کیلئے خوشی کے وہ پل واحد تفریح بس یہی بچی تھی۔ اتنا خوبصورت اور دل چھو لینے والے انداز میں اس بچی کے اس جیل میں رہنے کی منظر کشی کی گئ ہے کہ دل بھر آتا ہے۔ بعد میں باپ کو معلوم بھی ہو جاتا ہے کہ یہ شخص بے گناہ ہے پھر بھی اپنی ذاتی انا کی وجہ سے اسے سزا ئے موت دلواتا یے ۔ یہ بچی اس منظر میں باپ سے آخری ملاقات کرنے آئی ہے۔ اور پارک شن ہے اس بے چارے انسان کی وکیل ہے۔ جو بے بسی اس وقت اس وکیل کی آنکھوں میں ہے جو درد اس باپ اور بچی کی آنکھوں سے جھلک رہا ہے وہ پتھر سے پتھر دل کو موم کردے گا۔
اگر نہیں دیکھی تو یہ دیکھ لیں اچھی دکھی جذباتی فلم ہے۔
Desi kimchi ratings: 4/5