Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Miss Marvel Pakistan controversial scene about two nation theory

ثمینہ احمد سے یہ امید نہ تھی۔
جو جو قیام پاکستان کے وقت انڈیا سے پاکستان آئے ان تمام مہاجرین سے آپ کبھی یہ گھٹیا توجیح نہیں سنیں گے۔ یہ تو بھارت کا مئوقف یے۔ آج تک اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھنے والا بھارت آج مسلمانوں سکھوں عیسائیوں سے جو سلوک کر رہا سب کے سامنے ہے۔ اور یہ کہتی ہیں انگریزوں کا کیا دھرا تھا؟ انگریز تو جا ہی رہے تھے ہمیں مسلمانوں کو اپنا الگ آزاد ملک چاہییے تھا کیونکہ قائداعظم جانتے تھے کہ ہندوئوں کو اقتدار ملا تو مسلمانوں کے ساتھ اچھا نہیں سلوک ہوگا۔ انکی دور اندیشی ملاحظہ کیجئے کہ انہوں نے صاف صاف کہا کہ جو مسلمان انڈیا میں رہ جائیں گے وہ تمام عمر اپنی وفاداری ہی انڈیا کیلئے ثابت کرتے رہ جائیں گے۔ اور آج یہ بات بھی سچ ثابت ہوچکی ہے۔
میرے اپنے دادا نے 1952 میں پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ۔انکے علاقے میں نہ دنگے فساد تھے نا ہی کوئی مسلمانوں کو جان و مال کا خوف تھا۔ مگر اپنے مسلمانوں کے الگ وطن آنا تھا۔ یہاں آکر اپنے گھر کا کلیم تک نہ کیا کیونکہ انہیں لگتا تھا آنا جانا آسان ہوگا اپنے خاندان رشتے داروں سے رابطہ رہے گا مگر ہوا کیا؟
نفرتیں بڑھتی گئیں دادا وفات پا گئے مگر ان رشتے داروں سے رابطے کٹ گئے۔ کوئی دکھ کوئی افسوس نہیں کیا۔ کیونکہ جب جب ان میں سے کسی سے رابطہ ہوا یہ احساس ہوا کہ پاکستان کتنی بڑی نعمت ہے۔ ان کے لئے گائے کا گوشت کھانا نا ممکنات میں سے ہوگیا تھا ہوگیا ہے۔ جبکہ یہاں منگل بدھ خاص کر چھٹی کی جاتی ہے تاکہ طلب و رسد متوازن رہے۔ صرف گوشت کھانا ایک چھوٹی سی مثال ہے۔ کبھی کوئی اصل نسل خاندان جو قیام پاکستان کے وقت قربانیاں دے کر آیا اس کو کبھی یہ کہتے نہ سنا گیا کہ یہ سب انگریزوں کی شرارت تھی۔ ورنہ ہم ایک ٹھیک تھے مگر یہاں سب فائدے پاکستان کے اٹھانے والے ہمارے دو ٹکے کے اداکار ذرا سا ہالی ووڈ میں فالتو سے چند مناظر کے کردار کو ادا کرنے کے شوق میں دو قومی نظریئے کا ٹھٹھہ لگا رہے ہیں۔ شرم سے ڈوب مرو

miss marvel controversial scene featuring Samina Ahmed
Exit mobile version