Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Missing the other side first impression urdu review

Hotel De Luna ‘s 2020 version LoL

میرے ذہن میں یہ ڈرامہ دیکھتے ہوئے یہی خیال آیا۔ 😋
مسنگ دی ادر سائیڈ۔
ہوٹل ڈیل لونا 2019 کا شاہکار ڈرامہ رہا جس نے بہت ریٹنگ اٹھائی کہانی مختلف اور دلچسپ تھی۔ کوئی حیرت نہیں کہ اس موضوع کو دوبارہ اٹھایا گیا ہے اور 2020 میں Missing the other side ڈرامہ بنا ڈالا گیا۔ 🤫
اس ڈرامے کی بس 2 ہی اقساط آئی ہیں اورکہانی میں دو درجن اتار چڑھائو۔ ایکشن تجسس ڈرامہ داستان سب کچھ ہے مگر سب نئے یا غیر معروف اداکار ہیں۔ 🙄
کہانی ہے ایک شخص کی جو انتہائی ایماندار شریف نیک دل ہے مگر کام سب الٹے پلٹے کرتا ہے ۔ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے کا بھی شوق ہے نتیجتاایک فالتو سی نیکی گلے پڑ گئ اور گروہی جنگ یعنی gang war کا شکار۔ہوگیا۔😮 🥶
موصوف کو زندہ کچھ لوگ دفنانے ہی لگے تھے 😨 کہ کوئی نیکی کام بھی آئی اسکے کہ جاگ گیا اور جاگتے ہی اٹھ بھاگا پہاڑ سے گرا درخت میں اٹکا ۔🤒 ایک رحم دل انسان نے پناہ دی دو دن گھر میں رکھا انہوں نے واپسی کی راہ لی اور پہنچے ایک خوبصورت گائوں میں۔ گائوں میں کون کون نا مل گیا انہیں سوائے سگنل فون اور دیگر سہولیات کے جو ہمیں ایک ترقی یافتہ ملک میں ملتی ہیں۔ وہاں ملا انہیں ایک۔بچہ جسکی اہل علاقہ بہت اچھی دیکھ بھال کر رہے تھے۔بچہ گھر جانے کو بے چین تھا۔ انہوں نے وعدہ کر لیا کہ گھر پہنچائیں گے۔ 🥰
یہ وعدہ خوار کرنے والا ہے اس بندے کو۔کیونکہ بچے کو گھما پھرا کر گھر پہنچانے کی کوشش میں موصوف پر انکشاف ہوتا ہے کہ بچہ زندہ ہی نہیں ہے😱 بلکہ اور لوگ جو اس گائوں میں دن دہاڑے اٹھکیلیاں کرتے پھر رہے ہیں
🥳🥳🥳 سب کے سب مرے ہوئے ہیں 🥵😱😰🥶۔ سوائے ایک ہیرو اور ہیرو کے مسیحا کے جس نے گھر میں پناہ دی ہیرو کو۔ 🥴
یعنی وہ تمام لوگ جنکی لاشیں دنیا کو نہیں مل سکیں وہ یہاں بھٹکتے پھر رہے ہیں😇اور لاش ملنے پر ایک دم دھواں ہو جاتے ہیں😳
کہانی میں کردار ہی کردار بھرے پڑے ہیں کچھ مر رہے ہیں😳 کچھ مار ریے ہیں😠 کچھ نا مر رہے ہیں نا مار رہے ہیں😵 مگر ادھر ادھر پھرتے پھراتے نظر آرہے ہیں😩 شائد اگلی قسطوں میں ان تمام معاون کرداروں کی موجوگی کی تک سمجھ میں آئے🤔
بیچ بیچ میں پولیس کی تحقیقات الگ چل رہی ہیں جو قتل و غارت مچے ہیں ان پر۔ ایک عدد پولیس والا جو حلیئے سے گدھا مگر ویسے شائد سائیڈ ہیرو ہے ۔ ہیروئن کے نام پر وائیکیکی 2 والی لڑکی ہے ہیروئن نہیں وہ جو بہن بنی وی ہوتی ہے۔ دیکھ لینا۔ بھئ۔🤗

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔


New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.
Bookmark : urduz.com
kuch acha perho
Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy

Exit mobile version