Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Money Heist Korea netflix series urdu review

پوری دنیا

Money Heist

کیلیئے مرتی رہی دیکھ دیکھ کے پاگل ہوتی رہی دیکھ کے نہیں دیا میں نے۔ پوری پوری کورین ڈرامے سے وفاداری نبھائی مگر مجھ جیسے منحوس لوگ دنیا میں کم ہی ہوں گے جو کسی بھی مصیبت کو خود پکار پکار کے گلے سے لگاتے ہیں۔
رہی سہی کسر کورین نے پوری کردی۔ پہلے Suitsبنایا امریکیوں کی نقل میں۔ زہر لگا حالانکہ ہیونگ سک کا ڈرامہ ہے مگر اسکو آدھا گنجا بنا کر جو بونگی شکل بنا دی تھی اسکی قطعا دیکھنے کا دل نہ کیا۔ پھرwoori the virgin بنا دیا۔ سچ بتائوں دیکھنے کی کوشش کی مگر ذرا برابر دل نہ لگا عجیب بونگی ہیروئن بندہ نقل بنائےتوہیروہیروئن تو اچھے رکھے بس دل پر لگ گئ یہ بات کورین ہدایت کاروں کے۔ بنا ڈالا منی ہائیسٹ کوریا۔
کال والی ہیروئن رکھ لی جس سے کال میں دل بھر کے نفرت کی ذہر لگی پارک شن ہے اور اسکی دوبارہ شکل تک دیکھنے کا دل نہ کیا حالانکہ دونوں نے اداکاری ٹھیک لی فلم ہی اتنی بے کار بوگس تھی کہ کیا بتائوں۔خیر مجھے پھر نظر آیا لی ہیون وو۔ اف اسکی تو الٹی گنتی چل پڑی ہے۔ بڑا ہونے کی بجائے چھوٹا ہوتا جا رہا ہے۔ ٹو دا بیوٹی فل یو میں پسند آیا پھر اسکا ایک ڈھنگ کا ڈرامہ دیکھنے کو نہ ملا وہ بڑے دانتوں والہ جوائے والا ڈرامہ جوائے کی وجہ سے نہ دیکھا باقی میں چھوٹے چھوٹے رول مورم اسکول میں اچھا لگا اس میں تھوڑا بڑا بھی لگا مگر اسکے تین چار سال بعد جب ملٹری بھی کرکے آچکا منی ہائیسٹ میں اسکا کردار ہے کم عمر نوجوان کا اور کیا جچ رہا ہے۔ زبردست پالو آیا ہے۔
اب کہو گے سب منی ہائیسٹ پر تبصرہ کدھر ہے ادھر ہے۔
میں نے لگایا ان دونوں کی شکل دیکھ کر ڈرامہ۔ کہانی دل چھو لینے والے 2025 کی ہے جی ۔ ابھی یہ سب واقعات ہونے ہیں کیوں؟ بھئ ابھی تو جنوبی شمالی کوریا الگ الگ ہی ہیں ا سمیں دونوں کچھ معاملات پر ایک ہو کر مشترکہ بنک بنا چکے ہیں اور اسکو لوٹنے کا پروگرام بنا رہے ہیں پروفیسر۔
یعنی پنڈ وسیا نہیں اچکے پہ گئے۔
تو موصوف اکٹھے کرتے ہیں سات لوگ جنکی الگ الگ دکھی داستان اور صلاحیتیں ہیں یہ سب عمران خان کے دھرنے کی طرح لوٹنے کا پروگرام بنا کر بنک میں ڈیرا ڈال کر بیٹھ گئے ہیں اور جانے کا نام نہیں لے رہے۔ ان گھس بیٹھیوں کو راشن تک پہنچایا جا رہا ہے۔ ایک عدد ہیروئنی ہیں جو نہایت ذمہ دار عقلمند پولیس افسر ہیں انکو پروفیسر نے پٹایا ہوا ہے۔
رات کو پہلی قسط دیکھنا شروع کی اور ہر کے ڈرامہ پرستار کی طرح دو تین تو آرام سے دیکھیں پھر سوچا 6 ہی تو ہیں سیریز ختم کر ڈالی۔ اب صبح سے چکراتی پھر رہی ہوں نیند کی کڑواہٹ ہے آنکھوں میں اور کوس رہی ہوں اس وقت کو جب پہلی قسط دیکھی۔
چھے کی چھے قسطوں میں انکی ڈکیتی چل رہی ہے اور انجام تک ڈکیت اندر بنک میں ہی ہیں۔ ڈکیتی نہ ہوگئی عمران خان کا دھرنہ ہوگیا ختم ہی نہیں ہو رہا ۔ختم نہیں ہوا چھے قسطیں ایک رات میں دیکھ کر آنکھیں پھوڑ لیں۔
ویسے ہے مزے کا 🤭
کہانی پر تبصرہ کیا تو تجسس ختم ہو جائے گا۔
ویسے ایک بھارتی ٹچ بھی ہے۔
لوگ مر کر بھی مرتے نہیں ۔
اور ہیرو یعنی پروفیسر کے سوا سب گھاس کھودتے ہیں۔ سب کی عقلیں گھاس چرنے گئ ہوئی ہیں۔

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔

Exit mobile version