Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Moon in the day first impression urdu review

Moon in the day

یہ دیکھا۔پہلی دو اقساط کو اکٹھا دیکھا یہ سوچ کر تبصرہ نہیں کیا کہ لگا شائد یہ ڈرامہ بھی ادھورا چھوڑ دوں اب چھے اقساط تک دیکھ لیا پچھلی قسطوں میں ہیرو مسکرا دیا تھابس اب شائد پورا دیکھ لوں کیونکہ بڑے مسوڑھوں والی مسکراہٹ والی لڑکی پسند نہیں آئی بالکل بھی ( حسب عادت) اب کیا کروں لڑکیاں پیاری لگتی ہی نہیں آہم۔ تو اب ہیرو کی وجہ سے دیکھے جا رہی ہوں

کہانی ہے ایک عدد فائر فائٹر لڑکی کی جو نہایت دردمند دل رکھتی ہے اور ایک بد روح۔ یہ پیشہ ور کام سے محبت کرنے والی خاتون ہیں۔  آگ میں کود کر کتے بچاتی ہے۔ مطلب ہے تو لڑکی ہی نا لڑکاتو اٹھا کر لانے سے رہی ۔کتے اٹھاتے اسکی بہادری کے چرچے کوریا بھر میں ہورہے ہیں دوسری جانب ہیرو ایک عدد اداکار ہے جو نہایت پھسڈا برا اداکار ہے بہت مشہور ہے لڑکیوں کے پیچھے پاگل اور ایک عدد لڑکی کے ہاتھوں زلیل و خوار ( یہ لڑکی ہیروئن نہیں) یقین جانیئے لڑکا برا نہیں اچھا لگ رہا تھا ہر طرح سے کہ اچانک انکشاف ہوا کہ لڑکے کو کینسر ہے او روہ جلد مرنے والا ہے۔ یہ انکشاف اسکے بھیا جمع اسکی ایجنسی کے سی ای او پر اور اسکے مینجر پر ہوا ہے۔ ایکدن بہادر ہیروئن کے ساتھ شوٹنگ کرتے حسب عادت ہیروئن نے پیارا لڑکا دیکھ کر اس سے جھگڑنا شروع کردیا( جیسا سب کے ہیرئون کرتی ہیں)۔ وہ جان چھڑا کر گاڑی میں جا بیٹھا۔ بیہوش ہوااور گاڑی کی بریک ہٹی تھی سیدھا پانی میں۔ ہیروئن نے دیکھ لیا۔ اس بار کتے کی جگہ ہیرو کو بچا کر پانی میں اوپر کیا خود ڈوب گئیں۔

 

ہیرو مر گیا۔  افسوس سچ مچ مر گیا بے چارہ حالانکہ ابھی ایک مہینے کی زندگی تھی مگر معلوم ہوتا ہے اسکے دشمن بہت ہیں۔اسکی لاش سرد خانے میں تھی کہ اسکے اندر ایک بد روح حلول کرگئ اور وہ اٹھ بیٹھا۔

آیا نا مزا۔ مجھے بھی آیا۔ اب یہ بد روح وہی ہے جو ہیروئن کے ساتھ رہتی ہے۔ اس بیچاری کو پندرہ سو سال بعد جسم ملا ہے جس میں یہ حلول کرسکیں ورنہ پچھلے پندرہ سو سالوں سے ہیروئن کے ہر جنم میں اسکو مارنے کی ناکام کوشش کرتی رہی ہیں کیونکہ ہیروئن قتل ہوجاتی تھی کسی اور کے ہاتھوں۔ اب اس نے اپنے ہاتھوں قتل کرکے اپنے پندرہ سو سالہ بغض یاانتقام کی آگ  کو ٹھنڈا کرنا ہے۔ یہ بدروح کوئی ولن نہیں بلکہ ہیرو ہی ہے۔مگر وہ والا نہیں جو مرگیا۔ بلکہ اسی شکل کا پندرہ سو سال پہلے والا ہیرو۔ اب ہیروئن سے نفرت کیوں؟ اسلیئے کہ موصوفہ نے تلوار کے وار سے قتل کردیا تھا او روہ بد روح بن گیا۔ اب یہ اٹھا ہے مردہ خانے سے سیدھا گیا ہیرئون کے کمرے اور اب اسکو جان سے مارنے لگا ہے۔

پہلی دو اقساط میں ہوا ۔ دھیرے دھیرے ماضی اور حال کی اکٹھے کہانی چل رہی ہے اور ہر کسی کسی قسط میں ہیرو مسکرا دیتا ہے وہ قسط اف۔  آہم سچ میں یار لڑکے بھی مسکراتے پیارے لگتے ہیں۔ مجھے ہیونگ سک بہت پسند مگر اسکی مسکراہٹ بھی اتنی پیاری نہیں۔دھیرے سے طنزیہ مسکراتا ۔۔ نہیں غلط سمجھے ہیونگ سک ابھی بھی آپکا بہنوئی ہے مگر اس نے ڈیٹ کرنا شروع کردیا ہے 😭 کمینہ۔ اللہ کرے یہ خبر جھوٹ نکلے۔ یہ کوریا میں چند آنکھوں والی لڑکیاں کیوں بھری پڑی ہیں۔ہیونگ سک کو پاکستان دکھائو آنکھیں تو دیکھے کیسی ہوتی ہیں۔۔۔  

آہ ڈرامہ شروع کردیا یے اچھا ٹائم پاس ہے نئی قسط آگئ ہے میں دیکھنے جا رہی ہوں تم لوگ بتائو اس  تبصرے کے بعد دیکھو گے کہ نہیں؟

Desi kimchi ratings: 4.5/5

صرف ہیرو کی مسکراہٹ کیلئے

“>> » Home » Korean Drama Reviews » Moon in the day first impression urdu review

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ 

کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟ 

آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے  

Desi Kimchi ..

دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد

پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔

New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.

Bookmark : urduz.com

kuch acha perho

Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy

“>> » Home » Korean Drama Reviews » Moon in the day first impression urdu review
Exit mobile version