Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Move to Heavens |first impression|kdrama urdu review

نیٹ فلیکس کی سیریلز بہت مختلف ہوتی ہیں ان ڈراموں سے جو آپ کے بی ایس ایس بی ایس وغیرہ پر

دیکھتے ہیں۔ نویلیرا میں نے دیکھا جب تک لگا تار دیکھتی رہی دیکھا گیا آخر میں دل اچاٹ سا ہوگیا کچھ کچھ بھاشن جھاڑنے جیسا ہوگیا تھا ڈرامہ اتنی تفصیل سے سماجی موضوع پر لکھا تھا کہ تفریح کا عنصر کم ہوتا چلا گیا۔ اگر کچھ قسطیں کم ہوتیں تو ٹھیک رہتا اب یہ ڈرامہ ہے موو ٹو ہیونز اسکی پہلی جھلک مزاحیہ تھی لگا تھا کہ ایک لاپروا چچا کے زیر پرستی دو نو عمر لڑکے لڑکیاں پلیں گے جھلکیوں میں ایسا ہی دکھایا تھا کہ میں ہیرو ہیروئن کو بہن بھائی سمجھی۔ خیر کہانی جھلکیوں سے بالکل مختلف نکلی۔ یہ لڑکا خاص لڑکا ہے یعنی ذہنی طور پر تھوڑا سا مختلف ہے۔ ذہین بھی۔بلا کا ہے کوئی چیز ذہن پر سوار ہو جائے جھٹک نہیں سکتا ہیروئن اسکئ ہم جماعت اور پڑوسی ہے۔ غیر ضروری طورپر ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے والی اور خیال رکھنے والی۔ لڑکے کے والد پہلی قسط میں انتقال کر جاتے ہیں اور لڑکے کی ذمہ داری پڑتی ہے اسکے چچا پر جو خوب کھڑ پینچ قسم کے باکسر ہیں مکا مار کر ساتھی کی جان لینے کی پاداش میں جیل کاٹ کر تازہ تازہ رہا ہوئے ہیں اور رج کے لاپروا ہیں۔
مگر اس سب سے الگ دراصل ہیرو کے باپ موو ٹو ہیون سماجی خدمات کا ایک چھوٹا سا ادارہ چلا رہے ہیں جس میں یہ وفات پا جانے والوں کے گھر کی صفائی ستھرائی کرتے ہیں جہاں انتقال ہوا ہو اور گھروالوں تک انکی ترکے میں بچ جانے والی اشیاء پہنچاتے ہیں۔ نہایت ایماندار اور خداترس ہیں دونوں باپ بیٹا۔ اب تک میں نے چار اقساط دیکھیں لگاتار دیکھیں اور جب تک دیکھتی رہی دلچسپی محسوس ہوئی۔ ان اقساط میں ایک نوجوان لڑکے کے مرنے کے بعد اسکا گوشی وون صاف کیا ، ایک بوڑھی خاتون جنہوں بھلکڑپن کی بیماری تھی اور تین ہفتے بعد انکی لاش دریافت ہوئی انکا کمرہ جو پسو، کھٹمل اور کیڑے مکوڑوں کی آماجگاہ بن چکا تھا اور ایک عدد نوجوان لڑکی کے قتل کے بعد اسکے فلیٹ کی صفائی کی ہے۔ ان تینوں کی دردناک کہانیاں تھیں سماجی مسائل کی بھرپور عکاسی کی گئ ہیرو کے چچا کا دردناک ماضی ، اب تک اس ڈرامے میں بھی تفریح سے ذیادہ سماجی مسائل پر مبنی ڈاکومنٹری کا گمان ذیادہ ہوا ہے۔ لو الارم میں بھی غیر ضروری طوالت تھی نویلیرا میں بھی اور اب یہ ڈرامہ، اس سے قبل کنگڈم بھی اتنا تفصیل سے لکھا گیا تھا مگر چونکہ خون آشام بلائوں کی کہانی تھی تو تھوڑی بہت دلچسپی رہی ، سویٹ ہوم میں بھی طوالت بہت تھی سویٹ ہوم آرام سے ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی فلم بن سکتا تھا اور یہ موو ٹو ہیون بھی۔ ہاں کردار نگاری ماننے والی بات ہے بہت اچھی ہے۔ ہر ہر کردار کو پوری جزئیات سے لکھا گیا ہے اور اسکے جزبات میں تبدیلیوں کی وجہ اور ماحول کی بھی درست عکاسی کی جاتی رہی ہے۔ خیر یہ چونکہ ابھی مجھے دلچسپ لگ رہا تو مزید دیکھوں گی مگر کیا آپ سب کو بھی یہی لگا ہے کہ نیٹ فلیکس کی سیریز بہت مختلف ہیں اور تفصیل سے لکھی جاتی ہیں ؟؟؟

desi-kimchi-viewer-s-diary

**Korean Urdu Fan Fiction: A Novel by vaiza zaidi**What happens when eight Pakistani girls go to South Korea for studying? They discover a whole new world of korean culture, lifestyle, and daily life. They face cultural shocks, make new friends, fall in love, and have unforgettable adventures. They also learn more about themselves and their dreams.This is a light rom com novel that features Seoul, Korea as the backdrop. It is inspired by the popular kdramas that the girls love to watch. It is a fun, fresh, and relatable story that will make you laugh, cry, and swoon.If you are a fan of urdu novels, kdrama urdu, or trending urdu novels, you will love this korean urdu fan fiction. It is a trendy urdu novel by pakistan based urdu writer vaiza zaidi , available on urduz web digest the leading platform for urdu content. Don’t miss this amazing novel that will take you on a journey to the land of k-pop, k-beauty, and k-drama.
Exit mobile version