Desi Kimchi |desi kdrama fans|

My Ahjussi urdu review

تجسس کی بربادی مراسلہ۔۔
مائی آہجوشی۔۔

یہ ڈرامہ دیکھنا دل گردے کا کام ہے۔۔
پہلے میں نے سوچا تھا ہر قسط پر خلاصہ دوں گی مگر اب سوچ رہی تین قسطیں دیکھ لیں کہانی وہیں کی وہیں ہے۔کیا لکھوں۔۔

ایک غریب مگر چالاک لڑکی ہے جس پر بہت قرضہ ہے اپنے سابقہ محبوب کے ہاتھوں پٹ رہی ہے اور دھمکیاں بھی کھا رہی ہے ایک بوڑھی لاچار دادی ہیں ایک دوست کم بھائی ہے نہایت مصیبتوں بھری زندگی گزار رہی ہے ایک دفتر میں عارضی ملازم ہے اسکے بعد ایک ریستوران میں برتن دھوتی ہے اور کھانا چراتی ہے گھر آکر اسی سے پیٹ بھرتی ہے ایکبار اسے دفتر میں کام کرنے والے ایک سینئر نے کافی کے لفافے چراتے دیکھا۔۔ یہ چالیس کے قریب ہیں انکی ایک بیوی اور بچہ ہے بچہ ابھی تک دکھایا نہیں گیا نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو بھائی اور ایک بوڑھی ماں ہے بھائی دونوں بے کار ہیں یہ گھر چلاتا اسکی بیوی اسکی ناک کے نیچے اسکے دفتر میں اس سے سئینر مگر دانش کدہ میں اس سے جونئیر لڑکا کم آدمی سے معاشقہ لڑا رہی ۔
یہ لڑکا کم آدمی ہر صورت ہیرو اور ایک اور بندے کو دفتر سے نکلوانا چاہتا ہے تاکہ اپنے ملازم کی بیوی سے شادی کر سکے سو ہیرو کے نام رشوت کی بھاری رقم سرٹیفکیٹ کی صورت بھجواتا ہے ہیرو شریف ہے اپنی الماری کی دراز میں چھپا دیتا ہے یہ لڑکی دیکھ لیتی ہے اور موقع دیکھ کر رقم چرا لیتی ہے۔۔ ہیرو پر الزام لگ جاتا مگر سائیڈ ہیرو کے دوسرے نشانے پر جو انکل ہیں وہ ہیرو کی مدد کرتے ہیں۔ لڑکی پیسے جا کر اپنے سابقہ محبوب کو دے کر اپنا قرضہ اتارتی ہے اور پھر بہانے سے ساری رقم لیکر رفو چکر ہو جاتی ہے جا کر پیسے دفتر کے ایک قابل اعتبار ملازم کو دے دیتی ہے جو یہ بہانہ کر کے کہ یہ پیسے اسے کوڑے میں پڑے ملے تھے اعلی افسر کو واپس کر دیتا ہے۔۔ درمیان میں ہیرو ہیروئن سے بات کرنے کی کوشش کرتا ہے آخر اس نے پیسے کیوں چرائے خیر ہیروئن ٹھیک ٹھاک مطلب پرست ہے ہیرو سے اکثر کھانا خریدوا کر کھاتی ہے۔بہر حال ہیرو کی ہمدردی حاصل کر چکی ہے ساتھ ہی جا کر ولن سے مل کر ہیرو اور دوسرے دفترکے مینجر کو نکلوانے کیلئے بیس ملین کا مطالبہ کرتی ہے اب سازش کرکے مینجر کو نکلوا چکی ہے اور ہیرو کے ساتھ قابل اعتراض تصویر کھنچوا کر اسے بھی زلیل کرکے دفتر سے نکلوانے کا کام پورا کر لیا ہے۔۔
قریب قریب اسٹار پلس کے کسی ڈرامے جیسا ہی سازشی ڈرامہ ہے مگر کہانی انتہائی دکھی ہونے کے باوجود آپکو ڈرامے کی جانب متوجہ رکھتی ہے سو اگر کوئی دیکھنا چاہتا یہ ڈرامہ تو چوتھی قسط سے دیکھ لو پچھلی تین میں بس اتنا ہی خاص ہوا ہے

سلام دوستو۔کیا آپ سب بھی کورین فین فکشن پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟
کیا خیال ہے اردو فین فکشن پڑھنا چاہیں گے؟
آج آپکو بتاتی ہوں پاکستانی فین فکشن کے بارے میں۔ نام ہے
Desi Kimchi ..
دیسئ کمچی آٹھ لڑکیوں کی کہانی ہے جو کوریا میں تعلیم حاصل کرنے گئیں اور وہاں انہیں ہوا مزیدار تجربہ۔۔کوریا کی ثقافت اور بودوباش کا پاکستانی ماحول سے موازنہ اور کوریا کے سفر کی دلچسپ روداد
پڑھ کر بتائیے گا کیسا لگا۔ اگلی قسط کا لنک ہر قسط کے اختتام میں موجود یے۔۔


New Urdu Web Travel Novel : Salam Korea Featuring Seoul Korea.
Bookmark : urduz.com
kuch acha perho
Salam Korea is urdu fan fiction seoul korea based urdu web travel novel by desi kimchi. A story of Pakistani naive girl and a handsome korean guy

Exit mobile version