Desi Kimchi |desi kdrama fans|

My little Princess urdu review

مائی لٹل پرنسس۔
یہ چینی ڈرامہ ہے یوٹیوب پر دیکھا تھا اسکا ایک
ویڈیو ۔۔ دیکھنے کی دو وجہیں۔۔
ہیرو۔۔
سائیڈ ہیرو۔۔
اف مائک ڈی اینجلو اور دوسرا یار بڑا مشکل نام ہے کسی سے پوچھ کر ڈھونڈا انسٹا پر جہاں تک مجھے یاد فالو بھی کیا اسکے بعد سے اسکی ایک اپ ڈیٹ نہیں ملی جانے یہ کرتا نہیں یا میری نیوز فیڈ میں مسلئہ اب انسٹا پر فالو اتنے کیئے ہیں کہ ڈھونڈنا مشکل ہے۔۔ خیر۔۔
کہانی بچوں کی لگتی۔۔ جیسے کوئی آٹھ نو سال کا بچہ ڈرامہ لکھ ڈالے۔۔
ہیروئن کو شہزادی خبط ہے خود کو شہزادی سمجھتی ہے نخرے بہت ہیں سب سوتیلی ماں ناک کے راستے نکال دیتی بہت امیر ہے سگی ماں نے پیسے نہ ہونے کے باعث اسکو سوتن کو سونپ دیا تھا اب کبھی کبھی ملنے آتی ہے۔۔ ہیروئن اس ڈرامے کے شروع میں پنسل ہیل پر ٹک ٹک کر کے چلتی ہے تو مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ ڈرامے کے آخر تک یہ جھڑ جھڑ کر ختم ہوجائے گی۔۔
ہیروئن کا رشتہ سوتیلی ماں نے سائیڈ ہیرو سے طے کر دیا ہے جو اسے بالکل پسند نہیں کرتا پسند نہ کرنے کی قوی وجوہات ہیں بچپن میں اپنے نخرے اور بد تمیزیوں سے ناک میں دم۔کیا تھا ہیروئن نے۔۔
خیر ہیرئون مشرقی لڑکیوں کی طرح راضی ہے اور جی بھر کر لائن مار رہی سائڈ ہیرو کو ۔۔مگر وہ ماش کے آٹے کی طرح اینٹھ رہا۔۔
بیچ میں بھالو آٹپکا ہے اور بلا وجہ ہیروئن کا گاڈ فادر بن گیا ہے۔۔ مزاق نہیں واقعی بھالو ہی آٹپکا ہے۔۔
ہیروئن کی سائڈ ہیرو سے منگنی ہو رہی ہے سائڈ ہیرو منگنی نہیں کرنا چاہتا ہیرو بیچ میں ہیروئن کو دلاسے تسلی دے گا پھر ہیروئن سائڈ ہیرو سے منگنی نہیں کرنا چاہے گی سائڈ ہیرو اب کرنا چاہتا ہے منگنی ہیرو ملک چھوڑ کر جا رہا ہے سائڈ ہیرو۔۔ اور بھالو بھی کہانی میں گھوم رہا ہے ایویں
اف۔۔ بس یہی کچھ ہوتا رہے اس ڈرامے میں سبق بھی ملتے ہیں
لڑکیوں کیلیئے۔۔
بھئی لڑکوں کی نفسیات سادہ ہوتی ہے۔ لائن مارو گی بدکیں گے۔۔ رج کے بستی کرو نخرے دکھائو نظر انداز کرو تو دیکھنا سیدھا محبوب آپکے قدموں میں۔ اور ہاں بھالو پر نہ مر مٹنا ۔ عموما ایسے کاسٹیوم کے پیچھے پاکستان میں ایسی شکل کا نکلنا مشکل ہے بھئی۔۔
دوسرا سبق۔۔ لڑکے سخت دل نہیں ہوتے بھئ۔ رج کے لائن مارو اگلا چاروں خانے چت ہو جائے گا بس یہ یاد رکھنا نخرے کب دکھانے شروع کرنے ہیں
لڑکوں کیلئے۔۔
بھئ۔ کوئی گرل فرینڈ نہیں تو بھالو کا کاسٹیوم خرید لو اللہ کرم کرےگا۔۔ اس میں ہیرو نے کچھ نہیں کیا واقعی۔۔ خود ہی ہیروئن آ آکر ہیرو کی مدد لیتی رہی ہے۔
سائڈ ہیرو کیلیئے۔۔
بھئ اگر بچپن سے زہر لگتی تو ابھی بھی اسے زہر ہی لگنے دو بے وجہ تکونی محبت کی کہانی بنا کر زلیل ہونے کا فائدہ نخرے لڑکیوں پر سجتے۔۔ جب ایک لڑکی آگے پیچھے پھر رہی تو فالتو کا نخرا دکھانے کا مقصد۔ لڑکیاں لڑکوں کی طرح تھوڑی ہوتی ہیں۔۔ دو نخرے سہیں گی پھر در فٹے منہ کہہ کر آگے بڑھ جائیں گی۔۔
باقیوں کیلئے۔
اگر آپکو رومینٹک ڈرامہ پسند دیکھ لو بھئ۔ اور کچھ ہے ہی نہیں اس ڈرامے میں سوائے محبت ہو نہیں رہی ہو گئ ہو جائے گی کیوں ہو گئ بس یہی مسلئے گھیرے رہیں گے تینوں کو۔ اور ہاں تنتالیس کلو گرام وزن والی ہیروئن ڈرامہ ختم ہونے تک بھی جھڑ جھڑ کر نہیں گری سچی

Exit mobile version