جمعہ ہفتہ آتا ہے
My man is cupid
آہ۔۔ یہ ڈرامہ بالکل نہ دیکھتی اگر اس میں ہیروجھنگ دونگیوں نہ ہوتا۔ اسکی اداکاری اف اف مجھے اتنا پسند یہ اور یہ اتنے ہی کم لیڈ رول کرتا ہے۔ یہ دیکھنا شروع کیا۔ کہانی ہے تین خوبصورت لڑکوں اور ایک انکل کی جو کہ پریاں ہیں۔ اب پریاں اچھا تو نہیں لگ رہا کہنا یوں سمجھ لیں کیوپڈ والے دیوتا ہیں ۔ انکا کام آتے جاتے لوگوں ہے سینے میں پیار کا تیر گھونپنا ہے۔ ڈرامے کا آغاز ہی ہیرو کے ایک پہلی ملاقات میں ملنے والے ایک جوڑے کو محبت میں مبتلا کرنے کیلئے انہیں اپنی بندوق سے نشانہ بنانے سے ہوا۔ کوئی چار پانچ سو سالوں پہلے انہوں نے غلطی سے تیر چلایا جو ملکہ کو لگنے سے ہیرو نے بچایا اب ہیرو اور اسکے تین دوستوں پر لعنت پڑ گئ۔ لعنت یہ کہ انکے پر جل چکے ہیں ایک بےچارہ کتا بن گیا ہے کبھی کبھی پیارا سا لڑکا بن جاتاہے۔باقی وقت کتا ہی رہتا ہے۔ اب انکو ڈھیر ساری محبتیں دنیامیں پھیلا کر ایک سیاہ تیر کو سونے کے تیر میں بدلنا ہے۔ اتنے سالوں سے نیکیاں کرکے اب بس تیر سونے کا ہوا ہی چاہتا ہے انکی سزا ختم ہونے والی ہے۔
کہوگے ہیروئن کہاں ہے؟ ہیروئن ایک عدد کتوں کی ڈاکٹرنی ہے۔ بے حد حسین ہے لڑکوں کی قطار لگی رہتی ہے اسکے پیچھے مگر اسکے ساتھ ایک عدد لعنت ہے۔ لعنت یہ کہ جو لڑکا اسے پرپوز کرتا ہے اس سے محبت ہوجاتی ہے وہ بس مرتے مرتے بچتا ہے۔ ایک کو آسمانی بجلی نے آلیا، ایک سیڑھیوں سے گر کر سر پھٹوا بیٹھا تیسرا پڈنگ کھاتے اچھو کروا کے اسپتال پہنچ گیا۔ بس کچھ ایسے ہی معاملات رہے جسکی وجہ سے بے چاری کی حالت میری تمہاری جیسی ہے۔ ہر دوسرا کورین لڑکا پسند آجاتا ہے۔ اور دسترس سے دور ہے۔ بندی کو شدید شوق ہے شادی کا۔ کسی دعا تعویز والے کے پاس گئیں اس نے بتایا کہ فلانے پہاڑ پر جا کر ایک ہزار دن تک اپنے گناہوں کی معافی مانگو وہ بھی پچھلے جنم کے تو ایک ہزار دفعہ ہونے پر جو لڑکا سامنے نظر آئے گا وہی تمہارا میاں ہوگا ۔ اب موصوفہ کے سامنے ہیرو ہی آیا اور پاس سے گزر گیا۔دوسری ملاقات میں ہیروئن نے اسکی شکل دیکھتے ہی جانو کہا اور بیہوش بھی ہوگئیں۔ ساتھ ساتھ ایک عدد سلسلہ وار قاتل کی کہانی بھی چل رہی ہے۔ سائیڈ ہیرو ڈیٹیکٹو ہے۔ اور اندھے قتل کی تفتیش کر رہا ساتھ ساتھ ہیروئن کو لائن بھی مار رہا ہے۔ ہیروئن کی ایک انجان لڑکی سے دوستی ہوئی وہ اس ملاقات کے بعد غائب ہے ۔ جو جو اس دن اس لڑکی کو دیکھ چکے سب مرتے گئے اب ہیروئن کی باری ہے۔ اس پر ایک لڑکا حملہ کرتا ہے ہیرو اسے بچا لیتا ہے اور چونکہ خود دیوتا ہے اسکا بال بھی بیکا نہیں ہوتا۔ اب ہیروئن کو ایسا ہی لڑکا چاہیئے تو وہ اس سے پیر تسمہ پاء کی طرح چپک گئ ہے۔ مطلب اتنی ڈیسپو لڑکی ہے کہ اخیر سطح جھرجھری آتی ہے اسکی حرکتوں پر۔
بالکل عام سی کہانی ہے۔ سائیڈ ہیرو بھی پیارا ہے ہیرو تو ہے ہی پیارا اتفاق سے ہیروئن بھی پیاری ہے۔ شکل سے ایمان علی کی چچیری بہن لگتی ہےجیسے اگر ایمان علی کے دادا نے کسی کورین سے شادی کی ہوتی تو انکی ایک پوتی اس ہیروئن کی جیسی ہوتی پکا۔
خیر دیکھ لو اگر بس پیار ہوا ہے نہیں ہوا ہے ہوگیا اب کیا ہوگا جیسے ڈرامے پسند ۔ میرے یہ ڈرامہ دیکھنے کہ وجہ صرف ہیرو
Desikimchi ratings: 3/5
نمبر ہیرو کی وجہ سے دیئے
۔