مائی اونلی لو سونگابھی پچھلے مراسلے میں یہ ڈرامہ کوئی نہ بوجھ سکا جس سے مجھے اندازہ ہوا زیادہ تر لوگوں نے یہ ڈرامہ نہیں دیکھ رکھا۔۔ یہ ڈرامہ زیادہ مقبول نہیں ہوا پچھلے سال ہی آیا تھا اس ڈرامے کے کچھ ٹوٹے نظروں سے گزرے تو میں نے دیکھ لیا۔۔ دیکھنے کی وجہ یہ جو بیٹھا ہوا ہے۔۔ ہا ہا ہا
کہانی کچھ یوں ہے کہ ہیروئن کوئی جوزن ایرا کا ڈرامہ کر رہی ہوتی ہے اسکی شوٹنگ کرتے کرتے اسے پتہ لگتا اسکی مد مقابل دوسری ہیروئن اسکا بوائے فرینڈ لے اڑی ہے ۔۔ ہیروئن انتہائی کوئی بدتمیز خودسر بد دماغ قسم کی لڑکی پورے عملے کی ناک میں دم کیا ہوا ہے اس نے۔ خیر خوب پٹائی کرتی ہے جس سے ناراض ہو جائے اس لڑکی کے بال وال نوچ کر تن فن کرتی باہر نکلتی ہے سیٹ سے تو دیکھتی ہے صحافیوں کا ہجوم اس سے تازہ صورت حال جاننے آرہا ہے یہ دوڑ کر قریبی پرانی سوزوکی کیری جیسی گاڑی میں گھس جاتی ہے گاڑی چلا بھی لیتی ہے مگر یہ گاڑی جادوئی ہے اسکو دو سو سال پیچھے لے جاتی ہے۔ وہاں ملے گا ہیرو جو ان تمام مندرجہ بالا خصوصیات سے مالا مال ہے۔ ہیروئن کی ٹکر کا۔۔
اسباق لڑکیوں کیلئے ۔
بھئی بد دماغ بنو خود سر بد تمیز سر پھوڑو ناک توڑو کسی نہ کسی کا بیڑا غرق ہونا ہی ہے اور وہ اس سب کو آپکی ادا سمجھ کر آپ پر مر مٹنے والا ہے ۔
کبھی گاڑی سے باتیں مت کرو۔۔ گاڑی کا موڈ خراب ہوا تو آپکو چار سو سال پیچھے بھی چھوڑ کر آسکتی
کبھی قسمت سے چار سو پانچ سو سال پیچھے چلی بھی جائو تو تاریخ بدلنے کو کوشش مت کرو بھئ۔ اب یہ تو ویسی ہی بات ہوئی مغلوں کے دور میں جا کر انارکلی کی حمایت میں دھرنا دینا۔۔ اسکا انجام بس یہ ہی ہوگا کہ ہم اب یہ پڑھیں گے کہ بھئ انار کلی اور اسکے ساتھ کچھ جدیدیت پسند بھی دیوار میں چنوائے گئے تھے۔۔
پچھلے دور میں جا کر بوائے فرینڈ بھی مت بنائو۔۔
بنالو تو اسکی امی کو بچانے کا وعدہ نہ کرو کر لو تو مکر جائو نہ مکر سکو تو موقع دیکھ کر خود ہی بھاگ جائو۔۔ ایویں کہانی بڑھے گی۔۔ بس گھوم پھر کر واپس آجائو۔۔ اب حقیقت میں تو پرانے زمانے والوں کا نئے دور میں آنا ثابت نہیں ہوا ہے۔۔ ویسے تو پچھلے دور میں جا سکنا بھی ثابت نہیں ہوا۔۔
لڑکوں کیلئے۔۔
بھئ لڑکیوں سے تین میٹر کے فاصلے پر رہو۔ کسی لڑکی سے ہمدردی مت کرو۔۔ مر رہی ہو تو بچانے نہ پہنچو سوائے اسکے کہ تم خود بھی ہیرو ہو۔۔ ورنہ اس لڑکی نے ایسی ایسی مصیبتوں میں پھنسایا ہے ہیرو کو کہ بس بیچ میں کوئی کوئی عقل کا فیصلہ لیا بھی تو ہیروئن سے بے جا محبت میں مبتلا ہو کر واپس جا کر خود کلہاڑی پر پیر بھی مارا ہے۔۔
شہزادی لائن مارے تو کھا لو ۔۔ بہن ہرگز مت بنائو۔۔ فالتو کام ۔۔
دیگر کیلئے۔
اس کہانی میں دیگر کردار بھی ہیں ۔۔ مگر انکا کوئی خاص زکر وکر نہیں ہے بس بیچ میں کہانی بڑھانے کے کام آتے اور سب منطقی زندگی گزارتے ہیں۔۔ سب ہنسی خوشی رہنے بھی لگتے ہیں۔۔
زاتی رائے۔۔
یہ دو یا تین دن میں پورا دیکھا اسکو اگر ایک دو دن کا وقفی دے کر دیکھا تو شائد پورا نہ دیکھیں۔۔ کہانی کوئی خاص نہیں مگر ہیرو ہیروئن دونوں بہت پیارے آئے پرانے زمانے میں نئی سوچ کی حامل لڑکی جا کر جو جو مزے کر سکتی کیئے جن جن مصیبتوں کا شکار ہو سکتی ہے ہوئی۔ ڈرامے میں مزاح ہے رومانوی کہانی ہے سادہ سی بہت برا نہیں ہوتا ۔۔۔کچھ بھی دل دہلا دینے والا نہیں ہوا۔۔ سائیڈ ہیرو ہیروئن کی اپنی کہانی چلے گی انکا ان دونوں کی محبت کی کہانی میں کوئی خاص مسلئے پیدا کرنے کا بھی ارادہ نہیں بنتا۔ ہلکا پھلکا سا ڈرامہ دیکھنے والوں کو پسند آئے گا اس پر مزید تبصرہ کرتی تو کہانی پوری کھل جاتی سو اتنا ہی اب بتائو کس کس کا ارادہ بنا ہے دیکھنے کا؟