Desi Kimchi |desi kdrama fans|

The A – Z Of Kdrama My Perfect Stranger Review In Urdu

My perfect stranger

مجھے ایک عدد ٹائم ٹریول کی مشین چاہیئے۔ مجھے جاننا ہوتا ہے انجام اور کوریا کے ادیب ایسے کوئی فتنہ پرور خرافاتی دماغ کے ہیں کہ آخری قسط تک کھینچ ڈالا ڈرامہ۔ مگر اف کیا تجسس جوش اور منطق سے بھری کہانی تھی سوائے قاتل کے قتل کرنے کی ٹھوس وجہ کے سب کچھ زبردست مزا آیا بڑے دنوں بعد کوئی ڈرامہ دیکھ کر ذہنی طو رپر ابھئ بھی 87 میں گھوم رہی ہوں غور کریں تو کوریا میں 87 میں جیسے لوگ تھے وہی سب حال حالات میں ہم جی رہے ہیں 2023 میں پاکستان میں خاصا دکھ بھرا اعتراف ہے ۔جانے دو۔
خدا خدا کرکے قاتل ملا پکڑا گیا مگر پہلی قسط میں جو ٹائم ٹریول کرکے ہیرو پہنچا 87 میں تو پندرہویں قسط کے انجام تک وہیں ہی رہا ۔ مطلب ایک طرح سے ہم نے 87 کا ہی ڈرامہ دیکھا ہے۔ کہانی پر آتے ہیں ۔
ہیرو کو ایکدن راہ چلتے گاڑی دوڑاتے اچانک ملی گاڑی ۔وہ بھی خالی بیٹھا اس میں تو پتہ لگا کہ ٹائم ٹریول مشین جڑی ہے اس گاڑی سے۔ بیٹھا فراٹے سےاڑائئ پہلے ماضی میں گیا پھر جیسے ہم سب کو شوق ہے یہ ہفتہ کیسا گزرے گا سے اچھی اچھی باتیں رونما ہونے کے بارے میں پڑھ کرخوش ہو کر بھی سڑا ہوا عام معمول کا دن گزارنے کا یہ بھائی بھئ اسی قبیل کے تھے۔ جھٹ پہنچے 2022 میں اور یہاں انکو کسی نے بےدردی سے قتل کردیا تھا ۔قاتل تھا سلسلے وار قاتل 1987 سے قتل کر رہا تھا سو بجائے آگے جانے کے انہوں نے اس قاتل کو پکڑنے کی ٹھانی۔ تفتیش کی آتے جاتے رہے 34 سال پہلے اور بیچ میں گاڑی دے ماری ہیروئن کو۔جو انکے ساتھ وقت کا سفر طے کرکے پہنچی ماضی میں اپنی اماں سے ملی اور انکی طلاق کروانے پر تل گئ۔ اب ہیرو نے قاتل پکڑنا ہے اور ہیروئن نے اماں ابا کو آپس میں شادی نہیں کرنے دینا۔ ان دو اہم ترین ارادوں سے دوسری قسط شروع ہوئی اور پندرہویں قسط تک ہم سب 87 میں جیتے رہے
کہانی سے سبق ملتے ہیں۔
امائوں ابائوں کو۔۔
شادی نہ کرو آپس میں کر لو تو بچے پیدا نہ کرو یہ ستم بھئ کرڈالو تو کم از کم اپنے بچوں پر نظر رکھو ۔ انکو ہاتھ پیر باندھ کر گھر میں کسی کمرے میں بند کرکے رکھو بہت ناہنجار ہے آنے والی نسل۔ مطلب کوئی ایک بھئ منحوس اولاد اپنے ماں باپ کے کہے میں نہ تھی۔ایسے ایسے فتنے پھیلائے کچھ مر گئے کچھ مرواتے رہے کوئی مارتا رہا۔ مطلب اتنا خونخوار تو بھیڑیا مووی میں ورن دھون بھی نہیں تھا جتنے ہائی اسکولر خونخوار طبیعت رکھتے ہیں اس ڈرامے کے۔
سائیڈ ہیروئن کیلئے۔
بہن اگر ناول نگار بننے کا شوق ہے تو خود لکھو اور خود نہ بھی لکھو تو کم از کم اپنے اسسٹنٹ ایڈیٹر کو ٹائم ٹرئول نہ کرنے دو۔اس نے جا کر تمہاری ساری محنت پر پانی پھیر دینا ہے۔
قتل کے پہلے ملزم کیلئے
یہ بھائی ہیومن سی سی ٹی وی ہیں۔ اب 87 میں سی سی ٹی وی تو ہوتے نہیں تھے انکو انسٹال کردیا جاتا تھا ہر اہم جگہ جہاں قتل ہونا ہو۔ یہ سب سے پہلے پہنچتے لاش تک اور ڈر ڈر کر آدھے ہوجاتے ایک بار بہادری دکھائی لاش کو لاش بننے سے پہلے بچانے پہنچ گئے توخود لاش بن گئے۔ انکو سبق ملتا ہے بھائی سابقہ محبوبہ کو قتل ہونے دو ویسے بھی تمہارے کس کام کی۔
قتل کے دوسرے ملزم کیلئے۔
کمینے بنو مگر دوسروں کیلئے اپنی ہم شیرہ سے پنگا نہ لو انکی رنگوں میں بھی وہی کمینہ خون دوڑ رہا ہوتا ہے جو آپ کمینے کی رگوں میں ہے۔
قتل کے تیسرے ملزم کیلئے۔
بھائئ کو بچائو مگر پوری بات سن کر اعتراف کرو۔ موصوف نے قتل کا اعتراف ایسے کیا جیسے لڈو پیڑے کھانے کو ملیں گے ۔ ایسے جوتے پڑے کہ مجھے ترس آگیا اس 2023 کے نوجوان پر جسکی شکل 1987 کے نوجوانوں جیسی ہے ویسے ایسا کیسے ہوا ؟ سمجھ نہیں آئی۔ ہاں اچھے ابا بنو تاکہ تمہاری بیٹی مستقبل میں پیدا ہو کر ٹائم ٹریول کرکے جوانی کی حرکتوں پر سر پر ٹھونگے بجانے نہ آسکے۔۔
مقتولین کیلئے۔
ہیلمٹ پہن کر پھرا کرو قاتل کو سرپھوڑنا پسند ہوتا ہے۔ باقی بھئ تم چاہے جتنا بچ لو کتے والی کی موت ملنی ہے۔ کیونکہ کہانی قتل سے ہی بڑھے گی نا
ہیرو کے ابا کیلئے۔
گاڑی ٹھیک کرنا سیکھ لو پہلی فرصت میں۔ ایک گاڑی ٹھیک نہ کرسکنے کا بہت برا انجام ملا تمہیں۔ اگر یہ چھٹئ قسط میں گاڑی ٹھیک کرلیتا تو یقینا سولہویں قسط میں بھی ہیرو نے 87 میں ہی ہونا تھا۔
ہیرو کی اماں کیلئے۔
ان آنٹی کو سمجھ نہیں آرہا تھا آخر کیونکر وہ مظلوم ثابت ہو جائیں ۔ اور ہر طریقے سے احمق الو ہی ثابت ہو سکیں۔ یہ وہ اضافی کردار ہوتے ہیں جنہیں لکھ کر ادیب بھول جاتے پھر ایڈیٹنگ کے وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیٹھ کر زبردستی کسی ایرے غیرے نتھو خیرے سے انکا انجام لکھوا لیتا ہے جو سوائے اسکے اپنے کسی کو سمجھ آتا ہے نا پسند
ہیروئن کی اماں کیلئے۔
جس طرح اپنی ہی کلاس فیلو نے ناول چرا کر اپنے نام سے چھپوا کر دل توڑا کہ آنٹی نے دوبارہ قلم اٹھا کے نہ دیا اس بندی کی قسمت دیکھ کر میرا بھی دل کررہا ہے کہ دعا کروں کہ میری بیٹی بھی ٹائم ٹریول کرکے مجھے اس دور میں آ بچائے۔ اب اقصی کہاں تک مجھے ڈانٹ ڈانٹ کر نئی سلام کوریا کی قسط لکھنے پر مجبور کرسکتی ہے اسکو اپنے بہت کام
ہیرو کیلیئے۔
آئیندہ راہ چلتے کھلے دروازے والی گاڑی ملے تو اسکا دروازہ اندر بیٹھے بغیر بند کرنا۔ اور آگے بڑھ جانا۔ مطلب بیٹھے بٹھائے بے چارہ خود کو2022 میں قتل ہوتا دیکھ کر 87 میں جا پہنچا اور بلا وجہ پندرہ قسطوں قاتل ڈھونڈنے میں خوار ہوا۔جتنی کتا خواری کاٹی ہے ان بھائی کو اگلے پچاس سال ٹائم ٹریول کرنے کا سوچنا بھی نہیں چاہیئے
ہیروئن کیلئے
بہن جتنی بھی دکھی ہو آئندہ گھر بیٹھ کر رونا رات کے اندھیرے میں سنسان سرنگوں کے پاس جا کر آنسو بہائو گی تو ایسے ہی حادثے کا شکار ہوگی نا۔ ویسے اگر ہم سب کو موقع ملے اپنے والدین کی جوانی میں ان سے جا ملنے کا تو ہم سب کے پاس کچھ ان باجی جیسا پلان ہوگا کچھ امی کی دوستوں سے دوستی تڑوانی کچھ ابا کو سمجھنے کی کوشش کرنا وغیرہ صحیح کہا نا
قاتل کیلئے۔
آئیندہ نسل کا سوچ کے قتل کرنا یہ لوگ ٹائم ٹریول کرکے واپس آکر سزا دلوادیتے ہوتے ہیں۔
آخر میں مہمان کردار۔
آخری قسط میں یہ آئے اور اہم وجہ بتائی کہ کیوں آئے یہ کون تھے کیونکر انہوں نے ٹائم ٹریول کروایا ہیرو کو۔ لیکن ایک منطق سمجھ نہ آئی بھیا خود ہی آجاتے؟ جب سب پتہ تھا تو کیونکر ہیرو کو خوار کیا لیکن ہیرو کے بھی تو آگے آنا تھا نا اسکے کرتوتوں کو۔
ذاتی رائے۔
اچھا ڈرامہ ہے اچھا کھینچا مطلب پندرہویں قسط تک اصل قاتل پتہ نہیں چلا خوب تجسس کی مار ماری مگر بڑی بونگیاں بھی ماریں۔ ایک تو ہیرو کی ٹائم ٹرئول کی وجہ بالکل غیر منطقی نکلی، جس نے ٹائم ٹریول کروایا وہ خود کیوں نہیں آیا واپس ، قاتل کے پاس یوں انجان لڑکیوں کو مارنے کی کوئی ٹھوس وجہ تھی ہی نہیں یوں لگا جیسے لکھنے والے کو سمجھ نہ آیا کہ کیا وجہ بنائیں، اور جو قاتل کی رازدار تھیں انہوں نے اگل کر نہ دیا الٹا ایک معصوم سزا بھگتا رہا کوئی تک بنی بھلا؟ باقی اتنے قتل کروا کر خوشگوار انجام کرتے کرتے ان دونوں ہیرو ہیروئن کا واپس جا کر ان تمام قتلوں کو روکنے کا فیصلہ اچھا لگا۔ سیزن ٹو والا پلاٹ ہے نہیں یہ لیکن اچھا لگا کہ انہوں نے کوشش کرنے کا سوچا ضرور۔
ان بونگیوں سے تھوڑا افسوس ہوا مگر ویسے یہ سیریل بہت مزے سے دیکھا اچھا

لگا۔
Desi kimchi ratings: ⅘

“>> » Home » Korean Drama Reviews » The A – Z Of Kdrama My Perfect Stranger Review In Urdu
Exit mobile version