brand new kdrama Alert
BAD Memory eraser
I just watched the 1st episode and I am hooked.story is about a former athelete who while playing tennis broke his wrist. Due to this un evitable injury he lost his chance to train by a well known coach in Australia.His parents were so determined that they left him with his grand mother and flew to Australia to avail themselves this oppertunity with their second born son. This guy was left alone to deal with the pain. He lost his self esteem and even after15 years of this tragic incident, the memories of this incident still haunts him ,He is living like a loser.His brother kind of stole his fate and now very famous among athelites.Heroin is psychatrist who is working on a research project , She believes that some painful memories can make a person’s life miserable. what if we erase those memories from a person’s mind? she sucessfuly erased the memory of a mouse and her test subject has shown a remarkable change in behaviour.She’s hopeful that she can change the lives of miserable people with her discovery.
That’s all about the characters and their goals. The story is interesting too how the two characters meet, how a series of incidents entangles them in each other’s lives, makes this drama a worth-watching feast. Although the main cast, both couples, are the actors I haven’t watched a single drama of them before, I must say everyone is doing justice to their roles.
Desi kimchi ratings: 4/5
Bad Memory Eraser
اسکی ابھی تک دو اقساط آئی ہیں مگر مجھے دلچسپ لگا۔
کہانی شروع ہوتی ہے ایک ٹینس کے کھلاڑی کے بچپن سے بہت پراعتماد بچہ ہے۔ مد مقابل کو دھمکیاں بھی دیتا ہے اس یقین کے ساتھ کہ میں جیتوں گا۔
جیت بھی جاتا ہے لیکن آخری شاٹ پر مد مقابل کے ہاتھ سے ریکٹ نکل جاتا ہے۔ جال کے پاس اسکا اپنا سگا چھوٹا بھائی بیٹھا گیندیں اکٹھی کر رہا ہوتا ہے کورٹ سے اسکے سر پر جا کر بجنے والا ہوتا ہے یہ نہیں کہتا چلا کر بھاگتا ہے اپنے بھائی کو بچا لیتا ہے لیکن ایسا گرتا ہے کہ کلائی ٹوٹ جاتئ ہے۔ اسکو کھیلنا ہمیشہ کیلئے چھوڑنا پڑتا ہے۔ اسکے والدین اسکے لیئے کوچ کا انتظام کرتے ہیں آسٹریلیا میں مگر چونکہ یہ اب کھیل نہیں سکتا ہاتھ ٹوٹا ہوا ہے سو اسکو دادی کے پاس چھوڑ کر چھوٹے بھائی کو لیکر ماں باپ آسٹریلیا چلے جاتے ہیں۔ یہ اتنا دکھی منظر تھا وہ بھاگتا میڈل گلے میں لٹکائے ماں باپ کی ٹیکسی کے پیچھے جاتا ہے مجھے بھی ساتھ لے جائو۔مگر ماں باپ مڑ کر نہیں دیکھتے۔ یہ لڑکھڑا کر نالے میں جاگرتا ہے میڈل گم جاتا ہے کوئی چھوٹی لڑکی اسکو بچاتی ہے بس۔ اسکے بعد پندرہ سال گزر جاتے ہیں۔
ان پندرہ سالوں میں بھائی کامیاب ایتھلیٹ بن چکا ہے ماں باپ کی آنکھوں کاتارہ بن چکا ہے۔ اسکے ساتھ خاصا برا سلوک ہوتا ہے کیونکہ یہ مکمل طور پر ناکام انسان ہے۔ اسکی ذات کا اعتماد ہوا ہوچکا ہے ۔ ہر وقت دکھی رہنا ہر بات پر معافئ مانگنا اسکے گرد لوگوں کو مزید شہہ دیتا ہے کہ اسکی بےعزتی کریں۔
دوسری جانب ہیروئن نفسیات دان ہے، اسکی ٹیم نے ایسی تحقیق کی ہے کہ اگر انسان کی بری یادیں بھلوا دی جائیں تو اسکے غموں کا علاج ہو سکتا ہے۔ ہیرو سے اسکا کئی بار ٹاکرا ہوا ہے اسکے ساتھ اسکا ائیر پورٹ پر سامان بھی بدل چکا ہے جس میں بہت اہم دستاویز تھیں اس تحقیق کے بارے میں لیکن سب سے اہم موڑ یہ آیا ہے کہ ہیرو نے ہان دریا میں کود کر خودکشی کی کوشش کی۔ اسکے گھر والے اسکے علم میں لائے بغیر آپریشن کروا کر اس کی یادداشت بھلوا دیتے ہیں۔ اب جب یہ جاگا ہے تو ویسا ہی بااعتماد خوش مزاج اور پرکشش شخصیت میں ڈھل کر اٹھا ہے جیسا حادثے سے پہلے تھا۔ ہیروئن کو دیکھتے ہی اپنا پہلا پیار سمجھتا ہے۔ ہیروئن اس پر ترس کھا کر اسکا پہلا پیار بن کر اس سے ملنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ ہیرو کو یادداشت بھئ واپس آرہی ہے آہستہ آہستہ ذہنی جھٹکے لگ رہے ہیں۔
اب اس تجربے سے فائدہ ہوا یا نرا نقصان یہ حرکت ہیر وکے گھر والوں کو اسکے علم میں لائے بنا کرنی چاہیئے یا نہیں؟ کیا واقعی ہم اپنی بری یادیں ہمیشہ کیلئے بھلا سکتے ہیں؟
دو قسطوں میں اتنا کچھ ہوا ہے مجھے یہی پسند آیا ہے۔ دلچسپ ہے اور تھوڑا سا روائتی بھی لیکن دیکھا جا سکتا ہے ۔
Desi kimchi ratings : 4/5
یار ہیرو ہیروئن اور دوسرے جوڑے کا بھی ایک ڈرامہ نہیں دیکھا ہوا میں نے جبکہ سب پرانے فنکار ہیں یہ
عجیب بات نہیں؟