Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Why You Should Forget Everything You Learned About Our Blooming Youth Kdrama Urdu Review

اف بلومنگ یوتھ دیکھا۔
دو قسطیں ہی دیکھ پائی بس۔ شائد تین پھر بس ہوگئ۔
کہانی ہے گوریو کی جس میں ایک عدد شہزادہ ہے( ہیونگ سک) جس پر اپنے بھائی اور ولی عہد کو قتل کرنے کا الزام ہے۔ یہ معصوم سا ہے مگر دکھی بھی۔ بادشاہ تک اسکو جانشنین بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ تھوڑا سا نک چڑھا ہے۔ ایک قریبی دوست ہے جسکی منگیتر ہے منگیتر لے پالک ہے اور شادی سے کچھ دن قبل اس نے اپنے والدین بہن بھائی سب کو زہر دے مار دیا۔ موصوفہ ہیروئن ہیں۔ان پر یہ الزام ہے یہ خاتون مردانہ کام کاج کی ماہر ہیں شہر کی گلیوں میں لڑکا بن کے پھرتی اور جاسوسیاں کرتی ہیں ۔ اپنے اوپر الزام کی تحقیقات کرنے یہ بھاگیں سیدھا پہنچی شہزادے کے پاس۔ اور بتایا کہ شہزادے کے خلاف ساز ش ہورہی ہے۔ اور شہزادے کی جانب سے ایک خط اسکے ابا کو بھیجا گیا تھا شہزادہ انکاری ہے اس نے خط نہیں بھیجا۔ اب اس لڑکی کو ریاست کے اہلکار ڈھونڈ رہے ہیں یہ ولی عہد کے قریبی ساتھیوں میں شمار کر لی گئیں ہیں تاکہ مدد کر سکیں سچائی تک پہنچنے میں۔
ڈرامہ دیکھنے کی وجہ ہیونگ سک۔
ڈرامہ نا دیکھنے کی وجوہات۔
بیزار کن کہانی، سیدھی سپاٹ سب ہوئے جا رہا کوئی ٹوئسٹ نہ کچھ اور ۔ ہیونگ سک کو وگ ہی نہیں لگائئ کتنا پیارا آیا تھا ہوارنگ میں اور اس میں عجیب لگ رہا جوڑا بنا کے۔ ہیرئون شکل صورت کی تو ٹھیک ہے مگر ایسے کھینچ کے جوڑا اور چوٹی بناتے ہیں کہ منہ گول مٹول ہوجاتا آنٹی آنٹی لگنے لگتی ہے پھر دانت کچکچا کر ستر کی ہیروئنوں کی طرح گہری سانس لیکر مکالمے بولتی ہے کہ دل کرتا دمے کی دوا ہاتھ میں تھما دوں جا کر۔ بالکل بالکل پسند نہیں آیا مجھے ڈرامہ۔ ضائع کیا ہے ہیونگ سک کو۔ہیونگ سک کو دوبونگ سون جیسے ڈرامے کر نے چاہیئیے سنجیدہ۔کردار اچھے نہیں لگتے اس پر۔ او رچلو ایکشن ہیرو ہی لے لیں اسے۔ اتنا اچھا آیا ہے ہیپینیس میں ۔ اس ڈرامے میں سپاٹ تاثرات کے ساتھ پکا منہ بنا کے مکالمے بلوا کر مجھے سخت مایوس کیا یے۔
Desi kimchi ratings 2/5
2 سیدھا سیدھا میں نے ہیونگ سک کی وجہ سے دیا ہے۔

Exit mobile version