Desi Kimchi |desi kdrama fans|

Page turner urdu review

پیج ٹرنر۔۔

دو دن پہلے میں نے مراسلہ لگایا تھا کہ میں کے فلم دیکھنے جا رہی تو جناب میری بستی ہو گئ۔۔ یہ فلم نہیں تین اقساط کا ڈرامہ نکلا۔۔
ڈرامہ کیا اعلی ڈرامہ نکلا۔۔ مطلب کوئی اوپر سے ہی ستارے گردش میں ہیں میرے۔۔ خیر۔۔
اس ڈرامے کی کہانی ان تینوں کے گرد گھومتی ہے۔۔ وائل یو ور سلیپنگ والا( نام نہیں آتا نا) اور کم سو ہیون (لڑکی) پیانو بجاتے ہیں۔۔ ٹکر کے اچھے ہیں لڑکی کی ماں ہیرو کو پیانو سکھایا کرتی تھی بچپن میں بچہ نخریلا تھا اسکی ماں کی بہت بے عزتی کرتا تھا ایکدن کم سوہیون سے یہ برداشت نہ ہوا اس نے لڑکے کی جگہ پیانو بجا کر اسے شرمندہ کیا کہ میری ماں صحیح سکھا رہی یہ تم ہی ہو جو نالائق ہو۔۔ بس یہاں سے اس بچی کی شامت آگئ۔۔ ماں نے اس کو زبردستی پیانو سکھایا۔۔ ہر مقابلے میں حصہ دلوایا یہاں تک کہ ایک۔مقابلے میں ہیرو کو ہروانے کیلیئے اس پر دبائو بھی ڈالا کہ جب ہیرو پیانو بجا رہا ہو تو دھن کی کتاب کا تم صفحہ مت پلٹنا تاکہ اسکی دھن خراب ہو جائے وہ ہار جائے مگر لڑکی ایسا نہیں کرتی ۔۔ لڑکا اسکیلئے صفحہ بدلتے ہوئے کتاب ہی گرا دیتا اور پھر بھی لڑکی جیت جاتی ہے اور رج کے زلیل کرتی ہے لڑکے کو۔۔
لڑکا وہی کرتا جب ہمارا دل دکھتا ہے تو ہم کر تے۔۔
گرجا گھر جا کر بھر بھر منہ بد دعائیں دیتا ہے۔۔
اسکی بددعا لڑکی اور ایک انجان لڑکے کو لگ جاتی ہے جو بے چارا شودا ہو کر ہائی جمپ مقابلے میں حصہ اونچی چھلانگ مار رہا ہوتا ہے۔۔ لڑکا گرتا ہے اسکی کمر پر چوٹ آجاتی تمام عمر کیلئے کھیل بند ہو جاتا اسکا۔۔ لڑکی ماں کے ساتھ جا رہی ہوتی گاڑی میں حادثہ ہوتا ہے لڑکی اندھی ہو جاتی ہے۔۔
اسباق۔۔ لڑکے لڑکیوں دونوں کیلئے بہت اچھے اچھے ملتے ہیں۔۔
بھئ منہ سنبھال کر بات کیا کرو کسی کا زبان سے دل نہ دکھائو۔۔ کیا خبر کس وقت کس کی آہ لگ جائے۔۔ اور بد دعا اثر رکھے نہ رکھے دکھتا دل جب کچھ کہتا ہے تو عرش تک بات ضرور پہنچتی ہے۔
سو صبر کیا کرو اللہ بہتر انصاف کرنے والا ہے۔۔ اور ہاں اگر غلطی سے کوئی کامیابی مل جائے تو شکر ادا کرو شودا ہو کر چھچھوراپن دکھانے سے چھن بھی سکتی ہے ۔
ذاتی رائے۔۔
سنجیدہ رنجیدہ سا ڈرامہ ہے نہ فالتو کا رومیسن بلکہ ضروری کا رومینس بھی نہیں تین بچوں کی کہانی ہے جو ایک دوسرے سے منسلک معاملات میں الجھ جاتے ہیں کوئی پچھتا رہا ہے فرمانبرداری دکھانے پر کسی کو پچھتاوا ہے بد دعائیں دینے پر کوئی گر کر اب سنبھلنے اور اپنی صلاحیتوں کا درست اندازہ لگانے میں مشغول ہے۔۔ اگر موسیقی میں دلچسپی ہے تو اس میں پیانو بہت اعلی استعمال ہوا ہے۔۔۔
یہ ڈرامہ ہر کسی کو پسند نہیں آئے گا اگر آپکے زوق سے میل کھائے تو ضرور دیکھئے گا۔۔ ہاں ایک گانا پسند آگیا ہے مجھے جی سو نے گایا تھا ہیلیم بیلون کی ہوا منہ میں بھر کر۔۔ فورا یو ٹیوب پر ڈھونڈا اور اب ایم پی تھری بھی ڈائون لوڈ کیا ہے۔۔
صرف آئی یائی یائی یائی یائی یااائی ہی سمجھ آرہا فی الحال اچھا ہے مگر۔۔

Exit mobile version