یہ لڑکی سپاٹ چہرے کی مالک ہے اور یکساں انداز سے اداکاری کرتی ہے سب سے ذیادہ الجھن تب محسوس ہوتی ہے جب یہ بھاری آواز بنانے کی کوشش کرکے ہونٹ گول کرکے بولتی ہے۔ اوپر سے اس کے چہرے پر معصومیت نام کو نہیں اس سے معصومانہ اداکاری کروانا ظلم ہے اس پر۔ جب یہ چھوٹی تھی گھوسٹ ڈیٹیکٹیو میں تب پھر جچ جاتی تھی اب اسکو وہ کردار دینے چاہیئیں جو دیگر چھوٹی ہیروئنوں کو دے کر زبردستی انہیں بڑا دکھاتے ہیں۔
مجھے ٹوئنکلنگ واٹر
میلن میں ہیروئن بے حد اچھی اداکاری کرنے کے باوجود اس کردار کیلئے موزوں نہیں لگی جب باقی سارے کم عمر رکھے 18 سال کے لگ رہے تو ایک یہ ان میں بڑی لگ رہی تھی۔ اور میچیور بھی۔ سٹرانگ وومن دو بونگ سون میں یہ دوبونگ سون کے بھائی کی گرل فرینڈ بنی تھی تب بہت چھوٹی تھی تب لگتی تھئ ہائی اسکولر تب اسے اسکی موجودہ عمر کی سمجھدار لڑکی کا کردار دے دیا۔ خیر چلو وہ الٹے سیدھے منہ بنا کر پیاری لگتی تھی یہ بہت مصنوعی لگ رہی ہے۔
اس سے بالکل یہ والی اداکاری نہیں ہو رہی۔ اسکا جو کردار ایج آف یوتھ میں تھا وہ میچیور تھا اس میں جچی بھی لیکن
کاسٹ اوے دیوا میں مجھے کنگز افیکش والا شہزادہ نما شہزادی والی اداکاری ہی نظر آرہی ہے۔